پولیس والا

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مجھے یہاں آئے ہوئے کافی دن ہو گے ہیں میں 24 تاریخ کو یہاں آیا تھا یوں میرے خیال میں 11 دن ہو گے ہیں لیکن آج میں نے پہلی دفعہ ایک پولیس والا دیکھا ہے ۔ دبئی سے لے کر ابو ظہبی تک سارے راستے میں کسی چوک کسی سڑک پر کوئی پولیس والا نظر نہیں آیا اس کے باوجود تمام گاڑیاں اصول کے مطابق چلتی رہی۔ آج میں نے جو پولیس والا دیکھا وہ ہماری ورکشاپ میں آیا تھا ۔ گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا میں باہر گیا پہلے تو مجھے ڈر لگا کیوں کے نا تومجھے عربی آتی تھی اور نا ہی میرے سر ورکشاپ میں تھے میں اکیلا تھا میں نے جا کر سلام کیا انھوں نے جواب دیا پھر عربی میں ہی مجھ سے میرا حال پوچھا میں نے الحمدللہ کہا اس کے بعد عربی میں ہی پوچھا کہ تمارے سر کہاں ہیں(ارباب/عرباب) میں نے انگلش میں بتایا وہ کسی کام سے گے ہوئے ہیں پھر وہ انگلش میں بات کرنے لگے انھیں ایک کمپیوٹر چاہے تھا میں نے ان کو کمپوٹر دیکھایا اور اس کے بعد میرے سر آ گے اور وہ دونوں باتیں کرنے لگے۔ میں الگ بیٹھ کے سوچنے لگا ہمارے ہاں تو ہر سڑک ہر چوک پر کہی نا کہی پولیس والے ہوتے ہیں اور وہ عام آدمی سے ایسے بات کرتے ہیں جیسے وہ پتہ نہیں کون سی مخلوق ہیں جو اپنے آپ کو اتنے غرور میں رکھتی ہے اس کے برعکس یہاں کی پولیس بہت اچھی ہے بات کرنے کا انداز بھی بہت اچھا ہے اور کسی غلطی کے بغیر کسی کو نہیں پکڑتی
 

زینب

محفلین
ہاہاہاہا پاگل۔۔۔اب ہر چھوٹی بڑی بات ہے آیا ایک نیا ٹاپک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

طالوت

محفلین
زینب آپی کی محبت میں ،،،کیوں خرم ؟،،،،، اب یہ حق تو نہ چھینیں خرم سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 

خوشی

محفلین
پولیس کو تو میں بھی نہیں دیکھ سکتی کیونکہ ان کی گاڑی بہت تیز ہوتی ہے دن میں بیس مرتبہ نظر آتی ہے سائرن بجاتی ہوئی
 

زینب

محفلین
بس اب چپ کرو خرم بڑی سخت دانٹ پڑنے والی ہے تمہیں مجھ سے ۔(اگر مجھے ہنسی نا آگئی تو)
 

arifkarim

معطل
بہت خوب خرم، آپ اسی طرح اپنے غیر ملکی "پہلے" دورے کے تاثرات لکھتے رہیں۔ زیادہ مواد کی صورت میں اسپر ایک سفر نامہ بھی لکھا جا سکتا ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
عارف بھائی یہاں دینا بہت تیز چلتی ہے وقت ہی نہیں ملتا اسی لے سب نیٹ کے ہو کر رہے گے ہیں کام اتنا ہوتا ہے کہ انسان ایک دوسرے کو مل نہیں سکتا یہاں میں اور پاکستان میں بہت فرق ہے لوگ وہی ہیں زمین آسمان وہی ہے لیکن جزبے ، ایمانداری ، سوچ ، اور بہت کچھ مختلف ہے یہاں احساس کیا جاتا ہے وقت کا اور جو لوگ وقت کا احساس کرتے ہیں وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے
 

زینب

محفلین
آپ کبھی کسی کو کہنا کہ 7:00 بجے آپ کو فلاں جگہ سے پک کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ اگر پاکستانی عادت کے مطابق 7۔5 پے وہاں پہنچو گے تو بندہ جا چکا ہو گا۔۔اپ کے پوچھنے پے جواب آئے گا"پورے 5 منٹ"انتظار کیا۔۔۔آپ نہیں آئے تو میں‌لیٹ ہو رہا تھا سو آگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا یار مجھے بھی بونگیوں میں لگا لیا ہے تم نے۔۔۔۔۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
م م بھائی کیا حا ہے آپ کا کیسے ہیں آپ اپ کے دو بھائی وہاں ہیں میرے تو کہی بہن بھائی یہاں ہیں سب سے رابطہ بھی ہے
فیصل بھائی ، سلیمان جازب بھائی ، وجدان بھائی، اور اور اور بھی بہت سے بھائی ہیں اور بہن ایک ہی ہے سب کی لاڈلی ابو ظہیبی کی بات کر رہا ہوں ویسے تو بہت سی بہنیں ہیں ایک بہیں وہ بھی ہے جس کی وجہ سے میں ابو ظہیبی آیا لیکن وہ ابو ظہبی نہیں ہوتی وہ کہی اور ہوتی ہیں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
او اپنی باتوں میں تو یہ یاد ہی نہیں رہا ہے آپ کیسے ہیں مغل بھائی سوری کیا ہو رہا ہے اور آج کل کہاں ہے نظر ہی نہیں آتے ہیں اپنا خیال رکھا کریں اور کبھی کبھی رابطہ کر لیا کریں وہاں تو میں فون کر لیا کرتا تھا یہاں آپ ایک پیغام ہی ارسال کر دیا کریں
 

مغزل

محفلین
یار جانی میں دو ایک ماہ میں خود تمھارے پاس آرہا ہوں۔ فکر ناٹ ۔۔
میں ٹھیک ہوں راوی عیش ہی عیش لکھ رہا ہے ،
تم اپنا خیال رکھنا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یار جانی میں دو ایک ماہ میں خود تمھارے پاس آرہا ہوں۔ فکر ناٹ ۔۔
میں ٹھیک ہوں راوی عیش ہی عیش لکھ رہا ہے ،
تم اپنا خیال رکھنا



لے دس یہاں کب
واہ جی واہ کیا بات ہے میں راولپنڈی میں آپ کا انتظار کرتے کرتے یہاں آ گیا اور آپ مجھ سے ملنے یہاں آ رہے ہیں کیا بات ہے مجھے پھر انتظار رہے گا ایک بار پھر:grin:
 

مغزل

محفلین
یار دال روٹی کیلیے آنا ہے ،میں دو ایک دن میں اسلام آباد جارہا ہوں مگر اب تم پنڈی میں نہیں ہو۔۔ا ب کیا کروں ؟
 

زینب

محفلین
یار جانی میں دو ایک ماہ میں خود تمھارے پاس آرہا ہوں۔ فکر ناٹ ۔۔
میں ٹھیک ہوں راوی عیش ہی عیش لکھ رہا ہے ،
تم اپنا خیال رکھنا


اس کا مطلب خرم آپ کا زیادہ بھائی ہے اور میں تھوڑی سی بہن۔۔۔:rolleyes:اسی لیے مجھے نہیں بتایا نا:(
 
Top