محمد سعد

محفلین
حضرت آپ اگر دس کتابیں پڑھ بھی لیا کریں تو اس طرح کے مباحث میں پڑنے کی تکلیف نہیں اٹھانی پڑے گی۔
ہمم۔۔۔۔
جعلیوں کا دلچسپ اکٹھ۔
جعلی آئی ڈیز کا راج۔
کافی معیاری کتابیں پڑھتے رہتے ہیں آپ۔
 
جاسم محمد

محفلین
ہمم۔۔۔۔
کافی معیاری کتابیں پڑھتے رہتے ہیں آپ۔
the-most-dangerous-person-has-read-only-one-book-4705518.png
 
محمد سعد

محفلین
حضرت آپ کیوں پریشان ہوگئے۔ یا آپ خود ہی اس جعلی مارکیٹ کا حصہ ہے؟
میں تو صرف آپ کے زیر مطالعہ کتابوں کے معیار کا اندازہ لگا رہا تھا جن کے اثرات آپ کے طرز فکر پر نظر آتے ہیں۔ پریشان ہونا تو بنتا ہے۔
اپنے دوسرے جملے کی ذرا وضاحت کر دیجیے گا۔ جعلی مارکیٹ کون سی؟ کیا آپ اپنے ساتھ اختلاف کرنے والے سب لوگوں کو جعلی کہنے کے عادی ہیں؟

محمد سعد
آپ کی دس کتابوں کے دلائل کا انتظار رہے گا۔
اور مجھے انتظار رہے گا کہ آپ لڑی کے اصل موضوع، یعنی پولیو ویکسین، کی طرف کب واپس آتے ہیں۔ اور ہاں، موضوع کی طرف لوٹتے ہوئے وہ مضامین پڑھنا نہ بھولیے گا کہ جن پر تبصرہ کر رہے ہیں۔ بصورت دیگر آپ کو سنجیدہ لینا مشکل ہو جائے گا۔
 
محمد سعد

محفلین
آصف اثر
اگر آپ کو لڑی کے موضوع کی طرف لوٹنے میں مدد کی ضرورت ہو تو یاد دلائے دیتا ہوں۔
آپ نے اس لڑی پر وارد ہوتے ہی پہلا پہلا تبصرہ یہ کیا تھا۔
اور غالبا یہ اندازہ بھی نہیں کہ پولیو ویکسین پلانے کے باوجود بھی اس کو پولیو ہوسکتا ہے۔
جس کے جواب میں میں نے آپ سے کچھ پوچھا تھا کہ:
گزشتہ مراسلوں میں جسم کے ویکسین کو درست ریسپانس نہ دینے کی وجہ سے بیمار ہونے کے امکان، اس کی شرح، اس شرح کے انتہائی کم ہونے، اور ویکسین کے فائدے کے مقابلے میں اس امکان کے موازنے کے متعلق کچھ باتیں شامل ہیں۔ کیاآپ ڈھونڈ کر بتا سکتے ہیں کہ وہ کیا ہیں؟

ابھی تک آپ نے اس پر کوئی ہوم ورک نہیں کیا اور ہم سب کو
اغڑم دغڑم پر ٹرخانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کیا آپ اپنا ہوم ورک پورا کرنا پسند فرمائیں گے؟
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
سین خے اور دیگر مدیران سے گزارش
برائے مہربانی اتنی اعلیٰ تحقیق و تالیف جو اردو اور انگریزی میں اتنی محنت سے کی گئی اسے محفوظ کیجیے۔ تمام غیر ضروری کمینٹس ڈیلیٹ کردیجیئے اور ساتھ ہی پولیو یا دیگر ویکسین سے لوگوں کو بھڑکانے والوں کو بین کردیجیئے۔ یہ کسی طرح پاکستان کے محب نہیں ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ انہی طبی مسائل میں گھرا رہے اور یہ افراد اپنے ایجینڈے جو صرف جہالت ہے کو آگے بڑھا سکیں۔
تمام مدیران بھی میری اپیل پر غور کریں۔ اتنا محنت سے جمع کردہ مواد یا تو الگ لڑی میں شفٹ کرکے اسے مقفل کردیں۔ تاکہ آگے چل کر یہ بیوقوفانہ مواد کسی کو بہکا نہ سکے۔
اگر کسی کا دل دکھا ہو تو اسے اجازت ہے وہ مر جائے اس دکھ اور غم میں۔ یا کم ازا کم بیمار ہوجائے
 
ایسے تحقیقی مضامین میں مضمون اور تبصروں کو پہلے بھی الگ الگ کیا جاتا رہا ہے۔ اب بھی کیا جا سکتا ہے۔
 
آصف اثر

معطل
میں تو صرف آپ کے زیر مطالعہ کتابوں کے معیار کا اندازہ لگا رہا تھا جن کے اثرات آپ کے طرز فکر پر نظر آتے ہیں۔ پریشان ہونا تو بنتا ہے۔
حضرت یہ کوئی اتنی پیچیدہ مساوات بھی نہیں۔ دیکھ لیں:
اغڑم دغڑم = اغڑم دغڑم
یعنی اغڑم دغڑم کا جواب اغڑم دغڑم ہی دیا جاسکتاہے۔ اگر اتنی آسان بات آپ کو سمجھ نہیں آرہی تو آپ یہاں ملاحظہ کیجیے۔

اپنے دوسرے جملے کی ذرا وضاحت کر دیجیے گا۔ جعلی مارکیٹ کون سی؟ کیا آپ اپنے ساتھ اختلاف کرنے والے سب لوگوں کو جعلی کہنے کے عادی ہیں؟
جعلی مارکیٹ وہ ہوتی ہے جہاں جعلی مصنوعات یا جعلسازوں کا لین دین ہوتاہے۔ اور محفل کے مدیران کے لیے یہ حصہ کافی درد سر بنتا چلا آرہاہے۔

اور مجھے انتظار رہے گا کہ آپ لڑی کے اصل موضوع، یعنی پولیو ویکسین، کی طرف کب واپس آتے ہیں۔ اور ہاں، موضوع کی طرف لوٹتے ہوئے وہ مضامین پڑھنا نہ بھولیے گا کہ جن پر تبصرہ کر رہے ہیں۔ بصورت دیگر آپ کو سنجیدہ لینا مشکل ہو جائے گا۔
میں اپنے پوچھے گئے سوالات کے جوابات کا اب تک منتظر ہوں۔
 
محمد سعد

محفلین
تمام غیر ضروری کمینٹس ڈیلیٹ کردیجیئے اور ساتھ ہی پولیو یا دیگر ویکسین سے لوگوں کو بھڑکانے والوں کو بین کردیجیئے۔ یہ کسی طرح پاکستان کے محب نہیں ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ انہی طبی مسائل میں گھرا رہے اور یہ افراد اپنے ایجینڈے جو صرف جہالت ہے کو آگے بڑھا سکیں۔
میرے خیال میں غلط خیالات کا سد باب کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہوتا ہے کہ انہیں کھل کر سامنے آنے دیا جائے تاکہ لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں کہ یہ کسی کام کے نہیں۔
Marketplace of ideas - Wikipedia
اب ذرا خود ہی دیکھ لیجیے۔
حضرت یہ کوئی اتنی پیچیدہ مساوات بھی نہیں۔ دیکھ لیں:
اغڑم دغڑم = اغڑم دغڑم
یعنی اغڑم دغڑم کا جواب اغڑم دغڑم ہی دیا جاسکتاہے۔
کوئی بچہ بھی اس قسم کی زبان دیکھ کر بتا سکتا ہے کہ یہ کسی عاقل اور ذہنی طور پر بالغ انسان کے الفاظ نہیں ہو سکتے۔ ایسے کچرے کو سینسر کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے تاریخی ریکارڈ کا حصہ رہنا چاہیے تاکہ آئیندہ آنے والوں کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو کہ کن خیالات میں کتنا دم ہے۔
 
آصف اثر

معطل
ابھی تک آپ نے اس پر کوئی ہوم ورک نہیں کیا اور ہم سب کو
اغڑم دغڑم پر ٹرخانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کیا آپ اپنا ہوم ورک پورا کرنا پسند فرمائیں گے؟
حضرت آپ جھوٹ بولنا چھوڑ بھی سکتے ہیں یا یہ بھی دس کتابوں والی لت ہے؟
 
آصف اثر

معطل
میرے خیال میں غلط خیالات کا سد باب کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہوتا ہے کہ انہیں کھل کر سامنے آنے دیا جائے تاکہ لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں کہ یہ کسی کام کے نہیں۔
Marketplace of ideas - Wikipedia
اب ذرا خود ہی دیکھ لیجیے۔

کوئی بچہ بھی اس قسم کی زبان دیکھ کر بتا سکتا ہے کہ یہ کسی عاقل اور ذہنی طور پر بالغ انسان کے الفاظ نہیں ہو سکتے۔ ایسے کچرے کو سینسر کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے تاریخی ریکارڈ کا حصہ رہنا چاہیے تاکہ آئیندہ آنے والوں کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو کہ کن خیالات میں کتنا دم ہے۔
اور جس کو اتنی آسان مساوات سمجھ نہ آسکے، اس کے دماغی توازن کے بارے میں رائے قائم کرنا بھی کافی آسان رہتا ہے۔
 
آصف اثر

معطل
میرے سوالات بالکل واضح ہیں
کہ اسلامی معاشرے میں کسی بھی فعل کو انجام دینے سے قبل اس کے جواز یا عدم جواز کا فتویٰ ضروری ہے یا نہیں؟
اگر ضروری ہے تو کیا جاری کرنے والے ادارے کے مستند ہونے کو مدنظر رکھا جائے گا یا نہیں؟
اگر رکھا جائے گا تو اس کے شرائط کیا ہوں گے؟
اگر نہیں تو آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں؟
اگر آپ چور دروازوں سے فرار ہونا چھوڑ دیں تو ذرا ان سوالات کو ملاحظہ کرکے جواب دینے کی کوشش کیجیے۔ بغض پر مبنی بحث ہی کیجیے لیکن کم ازکم کچھ اخلاقی جرات کا بھرم ہی رکھیے۔
 
محمد سعد

محفلین
حضرت آپ جھوٹ بولنا چھوڑ بھی سکتے ہیں یا یہ بھی دس کتابوں والی لت ہے؟
پھر دکھا دیجیے کہ آپ نے کتنا ہوم ورک کیا ہے۔ بتا دیجیے کہ مضمون کے جس حصے کی طرف میں اشارہ کر رہا ہوں کہ وہاں آپ کا جواب موجود ہے، وہ کہاں ہے۔ اگر آپ حسب عادت مضمون پڑھے بغیر "اغڑم دغڑم" کی گردان جاری رکھیں گے تو پھر معذرت کے ساتھ، آپ کو سنجیدہ لینا میرے وقت کا ضیاع ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
اگر آپ چور دروازوں سے فرار ہونا چھوڑ دیں تو ذرا ان سوالات کو ملاحظہ کرکے جواب دینے کی کوشش کیجیے۔ بغض پر مبنی بحث ہی کیجیے لیکن کم ازکم کچھ اخلاقی جرات کا بھرم ہی رکھیے۔
آپ کی طرف سے ایک غیر متعلقہ بات کو اتنا بنیادی سوال جتلانا بذات خود اپنے لیے چور دروازہ بنانے کی ایک کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔
میرے سوالات بالکل واضح ہیں
کہ اسلامی معاشرے میں کسی بھی فعل کو انجام دینے سے قبل اس کے جواز یا عدم جواز کا فتویٰ ضروری ہے یا نہیں؟
اگر ضروری ہے تو کیا جاری کرنے والے ادارے کے مستند ہونے کو مدنظر رکھا جائے گا یا نہیں؟
اگر رکھا جائے گا تو اس کے شرائط کیا ہوں گے؟
اگر نہیں تو آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں؟
کیا بتا سکتے ہیں کہ اس کا مضمون کے مرکزی خیال کے ساتھ کیا تعلق ہے؟

جس سوال کا تعلق مضمون کے ساتھ ہے اس پر اپنے ہوم ورک کی ضرورت کو تو آپ مسلسل گول کیے جا رہے ہیں۔ "چور دروازوں" کا استعمال تو آپ خود کر رہے ہیں جناب۔
 
آصف اثر

معطل
آپ کی طرف سے ایک غیر متعلقہ بات کو اتنا بنیادی سوال جتلانا بذات خود اپنے لیے چور دروازہ بنانے کی ایک کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔
تو کیا اس کا مطلب یہ لیا جائے کہ آپ ویکسین کے معاملے میں شریعت کو باہر رکھنا چاہتے ہیں؟
 
آصف اثر

معطل
جس سوال کا تعلق مضمون کے ساتھ ہے اس پر اپنے ہوم ورک کی ضرورت کو تو آپ مسلسل گول کیے جا رہے ہیں۔ "چور دروازوں" کا استعمال تو آپ خود کر رہے ہیں جناب۔
کیا آپ نے پوری لڑی کو واقعی پڑھا ہے یا ویسے ہی درمیان میں اپنی "علمیت" جتانے آجاتے ہیں؟
پھر جب کوئی سوال پوچھنے لگے تو اسے محض "غیر متعلقہ" کہہ کر ڈوجنگ میں اپنی مہارت کو ثابت کرنا چاہتے ہیں؟
 
محمد سعد

محفلین
تو کیا اس کا مطلب یہ لیا جائے کہ آپ ویکسین کے معاملے میں شریعت کو باہر رکھنا چاہتے ہیں؟
اگر وہ ویکسین کے بارے میں کچھ جانتے ہی نہیں تو ہاں۔ ان کو باہر ہی رکھنا چاہیے تاکہ وہ بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ یہ جواب آپ کو پہلے بھی مل چکا ہے۔
آپ پہلے یہ توبتادیں کہ پولیو یا کسی بھی ویکسین کے متعلق مذکورہ فتاو جات کی کوئی حیثیت ہے یا نہیں؟
میرے نزدیک بالکل نہیں ہے۔ جب تک ان فتاویٰ جات کے ذریعے لوگوں کو اپنے بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے پر راغب نہ کیا جا رہا ہو، میں انہیں نظر انداز کر سکتا ہوں۔ اور کچھ؟
بار بار پوچھ کر آپ صرف اس نکتے سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں کہ آپ نے اتنے طویل تحقیقی مضمون کو پڑھے بغیر ہی بحث میں چھلانگ لگا دی ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
کیا آپ نے پوری لڑی کو واقعی پڑھا ہے یا ویسے ہی درمیان میں اپنی "علمیت" جتانے آجاتے ہیں؟
پھر جب کوئی سوال پوچھنے لگے تو اسے محض "غیر متعلقہ" کہہ کر ڈوجنگ میں اپنی مہارت کو ثابت کرنا چاہتے ہیں؟
ٹھیک ہے پھر بتائیے کہ۔۔۔
گزشتہ مراسلوں میں جسم کے ویکسین کو درست ریسپانس نہ دینے کی وجہ سے بیمار ہونے کے امکان، اس کی شرح، اس شرح کے انتہائی کم ہونے، اور ویکسین کے فائدے کے مقابلے میں اس امکان کے موازنے کے متعلق کچھ باتیں شامل ہیں۔ کیاآپ ڈھونڈ کر بتا سکتے ہیں کہ وہ کیا ہیں؟
 
سین خے

محفلین
سین خے اور دیگر مدیران سے گزارش
برائے مہربانی اتنی اعلیٰ تحقیق و تالیف جو اردو اور انگریزی میں اتنی محنت سے کی گئی اسے محفوظ کیجیے۔ تمام غیر ضروری کمینٹس ڈیلیٹ کردیجیئے اور ساتھ ہی پولیو یا دیگر ویکسین سے لوگوں کو بھڑکانے والوں کو بین کردیجیئے۔ یہ کسی طرح پاکستان کے محب نہیں ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ انہی طبی مسائل میں گھرا رہے اور یہ افراد اپنے ایجینڈے جو صرف جہالت ہے کو آگے بڑھا سکیں۔
تمام مدیران بھی میری اپیل پر غور کریں۔ اتنا محنت سے جمع کردہ مواد یا تو الگ لڑی میں شفٹ کرکے اسے مقفل کردیں۔ تاکہ آگے چل کر یہ بیوقوفانہ مواد کسی کو بہکا نہ سکے۔
اگر کسی کا دل دکھا ہو تو اسے اجازت ہے وہ مر جائے اس دکھ اور غم میں۔ یا کم ازا کم بیمار ہوجائے

فاخر بھائی میں انتظامیہ کا حصہ نہیں ہوں :) انتظامیہ کیا کرنا چاہتی ہے اور کیا کرتی رہتی ہے وہ انتظامیہ جانے :) میرا انتظامیہ کو آئندہ کچھ بھی رپورٹ کرنے کا ارادہ نہیں ہے :)

آپ کی بات سو فیصد درست ہے کہ بھڑکانے والے مراسلوں کی یہاں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے کیونکہ انسانی جان کا معاملہ ہے۔ لیکن میں حذف اس لئے نہیں کروانا چاہتی ہوں کہ دیکھوں کہ آیا کوئی ڈھنگ کے اعتراضات ہیں بھی پولیو ویکسین پر یا نہیں۔ یا پھر بغیر ثبوتوں کے دعوے کر کے صرف قارئین کو کنفیوز کرنا مقصد ہے۔ اگر کوئی واقعی اعتراضات ہیں تو میں جواب دے سکتی ہوں۔ بشرطیکہ متعلقہ موضوع پر بات کی جائے۔

میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ اس بار سب کچھ ہر کسی کے سامنے رہے۔ کچھ بھی حذف نہ ہو کیونکہ جب حذف ہو جاتا ہے تو کسی کو معلوم ہی نہیں ہو پاتا ہے کہ ہوا کیا تھا۔

آپ کو پہنچنے والی تکلیف پر میں بہت شرمندہ ہوں اور آپ سے معذرت چاہتی ہوں۔ یہ لڑی تکلیف کا باعث بن گئی ہے اور آپ کے بارے میں مجھے معلوم ہے آپ محفل پر ریلیکسیشن کی وجہ سے آتے ہیں۔ لیکن آپ مطمئن رہیں۔ ہر بات کا جواب ہے بشرطیکہ موضوع پر سے توجہ ہٹانے کے لئے غیر متعلقہ باتیں کرنا بند کی جائیں۔
 
آخری تدوین:
Top