سید عاطف علی
لائبریرین
ارے بھائی یہ تیسرے عوامی درجے کی باتیں ہیں ۔جیسے شام کے چھوٹے اخبار کی خبریں ہوتی ہیں ۔ بقول شخصے پاکستان کے شام کے اخبار پڑھیں تو لگتا ہے کہ پاکستان اگلی صبح تک ہی چلے گا۔نہ صرف یہ کہ ویکسین کو غیرمسلموں کی سازش قرار دینا نئی بات نہیں بلکہ یہ پاکستان اور سی آئی اے کے بن لادن آپریشن تک بھی محدود نہیں بلکہ کافی پرانی روایت ہے۔
آپ یہ بتائیں کہ کیا پولیو کی ٹیموں کے علاوہ کسی ویکسین کی ٹیم یا ہسپتال پر کوئی تشدد کا واقعہ پیش آیا جس کا پولیو والی ٹیموں کے متعدد واقعات سے مقابلہ ہو ؟ کب سے دوسرے امراض کی ویکسین بچوں کو لگائی جارہی ہے ۔ میرے بچپن میں چھے بیماریوں کے اکثر ٹیکے لگا کرتے تھے دو سال کی عمر تک ۔ اب تو شاید پانچ سال یا زیادہ عمر تک لگتے ہیں ۔۔۔ لیکن ایسے واقعات تو نہ کبھی دیکھے نہ سنے۔
ہمارے ایک رشتہ دار انہی واقعات میں چہرے پر گولی کھا چکے ہیں ۔