محمد سعد

محفلین
البتہ یہ اطمینان ضرور ہوا ہے کہ یہ بندہ اس طبقے کا کارندہ ہے جو جدید دور میں اپنے سوڈو سائنس کا سہارا لے کر علمائے حق کو بدنام کرنے میں مصروف عمل ہے، کیوں کہ عقائد میں شکست کے بعد اب ان کے پاس یہی ایک راستہ بچا ہے۔
کون سا بندہ؟ تھوڑی وضاحت کریں۔
 
محمد سعد

محفلین
البتہ یہ اطمینان ضرور ہوا ہے کہ یہ بندہ اس طبقے کا کارندہ ہے جو جدید دور میں اپنے سوڈو سائنس کا سہارا لے کر علمائے حق کو بدنام کرنے میں مصروف عمل ہے، کیوں کہ عقائد میں شکست کے بعد اب ان کے پاس یہی ایک راستہ بچا ہے۔
نیز یہ بھی واضح فرما دیں کہ "پولیو ویکسین کیسے کام کرتی ہے" کے موضوع کا عقائد سے کیا تعلق ہے اور آپ کو کیوں لگتا ہے کہ اس موضوع پر بات کرنے سے علمائے حق بدنام ہوتے ہیں۔
 
جان

محفلین
جہاں تک علمائے کرام پر بہتان تراشی کی گئی ہے اس پر بعد میں بات ہوگی۔
علمائے 'حق' پہ جب بھی بات کرنا مقصود ہو تو مجھے ٹیگ کر دیجیے گا!
البتہ یہ اطمینان ضرور ہوا ہے کہ یہ بندہ اس طبقے کا کارندہ ہے جو جدید دور میں اپنے سوڈو سائنس کا سہارا لے کر علمائے حق کو بدنام کرنے میں مصروف عمل ہے، کیوں کہ عقائد میں شکست کے بعد اب ان کے پاس یہی ایک راستہ بچا ہے۔
میرا عقیدہ کیا ہے یہ میرا رب بہتر جانتا ہے البتہ جو آپ کو اطمینان ہوا ہے وہ ماضی کی طرح اب بھی آپ کا گمان ہے اور میں پھر سے وہی مشورہ دوں گا کہ 'گمان کی رسی کو لگام ڈالیے' کہ یہ موقع زندگی میں ہی انسان کو ملتا ہے اور ایسا مخلصانہ مشورہ دینے والے بھی بہت کم ہوتے ہیں! علمائے 'حق' کی اکثریت بھی آپ ہی کے راستے پہ چل رہی ہے کہ پہلے لوگوں کے ایمان پہ بہتان باندھو اور پھر اس سے اپنی دکانداری جاری رکھو، اس سے معاشرے پہ کیا اثر پڑتا ہے وہ سوچنا ان کا کام نہیں کیونکہ 'ایمان' ہے تو سب کچھ ہے!
 
آصف اثر

معطل
علمائے 'حق' پہ جب بھی بات کرنا مقصود ہو تو مجھے ٹیگ کر دیجیے گا!

میرا عقیدہ کیا ہے یہ میرا رب بہتر جانتا ہے البتہ جو آپ کو اطمینان ہوا ہے وہ ماضی کی طرح اب بھی آپ کا گمان ہے اور میں پھر سے وہی مشورہ دوں گا کہ 'گمان کی رسی کو لگام ڈالیے' کہ یہ موقع زندگی میں ہی انسان کو ملتا ہے اور ایسا مخلصانہ مشورہ دینے والے بھی بہت کم ہوتے ہیں! علمائے 'حق' کی اکثریت بھی آپ ہی کے راستے پہ چل رہی ہے کہ پہلے لوگوں کے ایمان پہ بہتان باندھو اور پھر اس سے اپنی دکانداری جاری رکھو، اس سے معاشرے پہ کیا اثر پڑتا ہے وہ سوچنا ان کا کام نہیں کیونکہ 'ایمان' ہے تو سب کچھ ہے!
حضرت آپ کا غصہ ہے، اسے اپنے پاس رکھیے۔ آئندہ اختیاط کریں اور مجھ سے مخاطب نہ ہوا کریں۔ شکریہ۔
 
جان

محفلین
Female polio worker gunned down in Bannu
BANNU: A female polio worker and her rickshaw driver were killed by unidentified armed assailants near Nazim Bazar area late on Monday, police officials said.

Female polio worker gunned down in Bannu | The Express Tribune
بہت ہی افسوس ناک خبر ہے، اس سے زیادہ افسوس تو اس ذہن پہ ہے جو ایسے اقدامات کو درست سمجھ کر ان کی توجیح پیش کرتے ہیں! افسوس!
 
سین خے

محفلین
آصف اثر صاحب جو مراسلہ آپکا حذف ہوا ہے اس میں کیا آپ نے یہ لکھا تھا کہ پولیو سے اموات واقع نہیں ہو سکتی ہیں؟ مجھے یاد آرہا ہے کہ آپ نے لکھا تھا لیکن سوچا آپ سے ایک بار کنفرم کر لیا جائے۔
 
سین خے

محفلین
کسی نے لکھا ہو یا نہ لکھا ہو لیکن اچھا نکتہ ہے۔ قارئین کی معلومات میں اضافہ کے لئے اس بات کا جواب حاضر ہے۔

جیسا کہ اس لڑی کے پہلے مراسلے میں پولیو وائرس کے حملہ آور ہونے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ پولیو وائرس جب خون میں شامل ہو جائے تو اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے۔ یہاں یہ موٹر نیورونز کو تباہ کر دیتا ہے جس کی وجہ سے نگلنے، گردش خون، نظام تنفس، دھڑ، بازو اور ٹانگوں کے پٹھوں میں کمزوری آجاتی ہے اور کچھ صورتوں میں یہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

چونکہ نظام تنفس کے پٹھے بھی متاثر ہوتے ہیں تو سانس لینے میں دشواری پیدا ہوتی ہے اور کچھ کیسز میں دم گھٹنے کی وجہ سے موت واقع ہو جاتی ہے۔

امریکہ میں پولیو ویکسین کی ایجاد سے پہلے اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز Philip Drinker and Louis Agassiz Shaw نے ایک Iron Lung نامی مشین بنائی تھی۔ یہ مشین پولیو وائرس سے متاثرہ مریضوں کو سانس لینے میں مدد دیتی تھی۔ مریض اس وقت تک اس مشین میں رکھے جاتے تھے جب تک کہ ان کی اپنی سانس لینے کی صلاحیت دوبارہ بحال نہیں ہو جاتی تھی۔

Polio

Polio_Ironlungs_Hospitalroom-733x550.jpg

امریکہ میں پولیو سے متاثر ہونے والے افراد اور نتیجتاً ہونے والی اموات کا ڈیٹا یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر 1916 میں 27000 افراد کو پولیو ہوا تھا اور 7000 اموات واقع ہوئی تھیں۔

Prevalence of Polio Rates in the United States, 1910-2010
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ
ویب ڈیسک جمعرات 19 دسمبر 2019
1922244-blast-1576742213-983-640x480.jpg

انسداد پولیو ٹیم پر حملہ خودکش حملہ لکی مروت کی تحصیل نورنگ ہاتھی خان کلہ میں کیا گیا فوٹو: ایکسپریس

لکی مروت: تحصیل نورنگ میں انسداد پولیو حملہ ہوا ہے تاہم دہشتگردی کے اس واقعے میں پولیو رضاکار محفوظ رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت کی تحصیل نورنگ ہاتھی خان کلہ میں اس وقت خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑالیا جب علاقے میں انسداد پولیو مہم جاری تھی۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا نشانہ انسداد پولیو ٹیم تھی لیکن حملہ آور نے خود کو ٹیم سے تھوڑے فاصلے پر ہی اڑا لیا۔ پولیو ٹیم بالکل محفوظ ہے، دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی پی او لکی مروت قاسم خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم جاری تھی، سیکیورٹی انتظامات انتہائی فول پروف تھے جس کی وجہ سے خودکش حملہ آور اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
 
پولیو مافیا نے خود کیا ہے تاکہ ہمدردی سمیٹھی جائے۔
 
فاخر رضا

محفلین
پولیو مافیا نے خود کیا ہے تاکہ ہمدردی سمیٹھی جائے۔
آپ نے آج اپنی اصلیت دکھا دی اور ثابت کردیا کہ آپ کو نظرانداز کی فہرست میں شامل کرلیا جائے. آپ نے آج نیچ پن کی آخری حد بھی کراس کر لی. آپ پر محفل میں ہمیشہ کے لئے پابندی لگ جانی چاہیے
 
نو ٹینشن حضرت۔ غصہ پی جائے۔
 
Top