مطلب آپ لوگ چھٹیاں منا رہے ہو۔
میں خود بہت ٹینشن میں ہوں برفباری کو لے کر ۔۔ اسکی وجہ سے سب کچھ بند ہوا پڑا ہے بے تخاشہ پڑی ہے آج اور کل پھر سے ہیوی سنو ہی ہے۔ اسلئے آج مابدولت صبح سے ٹینشن میں ہوں
اسی ٹینشن میں میں دو پراٹھے کھا بیٹھی ہوں ایک کیک پورا ختم کربیٹھی ہوں ۔۔ اب ٹرائفل کا پورا ڈونگہ ہاتھ میں لئے بیٹھی ہوں ۔۔۔ ستیاناس ہو برفباری کا
سر میں شدید درد الگ سے ہے کہ صبح راستے کھلے ہونگے کہ بند ہونگے کہ بہت ضروری کام ہے میرے
ساری برف ادھر بھیج دیں, اور ادھر سے ساری دھوپ لے جائیں۔
اف بوچھی ٹرائفل کا ڈونگہ ختم ہو گیا یا نہیں اور اب تو آپ کہ رہی ہیں طوفان آگیا ہے اب کچن میں کتنا طوفان آئے گا
یہاں تو کل اور آج برف نہیں پڑی اورمزے کی بات یہ ہے کہ اسکول بھی کل اور آج بند
نین ۔۔ لندن کی طرف ایک جوان جہان لڑکا بیچارہ برف سے سلپِ ہوکر گرا ، گردن کی ہڈی ٹوٹی اور مرگیا
یہ برف تو موت کا بہانہ بن گئی
اب مجھے تو باہر پیر رکھتے ہوئے بھی خوف آنے لگا ہے
آپکی طرف کی کیا صورت ِحال ہے سنو کی ۔؟
ہمارا یہ حال ہے ۔
اوہ یہ تو بہت برا ہوا
ہماری طرف اب برف گر تو نہیں رہی لیکن سلپ ہونے کا ڈر لگا رہتا ہے آپکی طرف زیادہ برف ہے
لیکن رضائ سنبھالی کیسے جائے گی
لیکن رضائ سنبھالی کیسے جائے گی
آپکے لئے واقعی سنبھالنا مشکل ہوگا ۔۔ یہ ایک اکیلاے کا کام آسان ہے سنبھال لے گا ۔۔
کئی فائدے ہیں ۔۔ اول تو لوگوں کو پتا ہی نہیں چلنا یہ ہے کون کہ سر منہ سب کچھ رضائی میں ہی لپیٹ رکھا ہو ۔۔ بس نا لوگوں کو چہرہ پتا چلنا ہے ۔ نا پتا چلے گا اسکے اندر ہے کون بس اتنا نظر آنا ہے سب کو کہ رضائی چلی جاارہی ہے کوئی۔ ۔ ۔
گر ِ بھی پڑے تو پھر بھی پتا نہیں چلنا رضائی میں تھا کون ؟ جہاں گرے وہی رضائی اوپر اوڑھ لی
نا بھی اٹھنے ہو تو بندہ رضائی لے کر وہی لم لیٹ رہے ۔
نین کہاں ہیں آپ ؟ بہت دنوں ِ سے نظر نہیں آرہیں ہیں خیریت تو ہے ناں ؟
آج مجھے شرارت سوجھُ رہی ہے کہ میں جوتوں ُ کے اوپر رنگ برنگی جرابیں چڑھا لوں ، اور ایک رضائی کی بُکل مار کے منہ سر لپیٹ کر فٹ پاتھ پے چلوں
اور اس خلئیے میں میری اک تصویر ہو
مگر کوئی تصویر بنانے پے راضی ہی نہیں ہورہا ۔۔۔ جبکہ میرے اندر یہ رضائی ، اور جوتوں کے اوپر جرابیں پہن کر چلنے کی خواہش ہمک ہمک رہی ہے ۔
اف مت پو چھیں آجکل مصروفیت کا کیا عالم ہے
آپ یہ بتا ئیں کہ آپ نے اپنی شرارت پر عمل کیا یا نہیں خواہش تو پوری کرنی چاہیے
عمل کیا کرنا ہے کوئی تصویر لینے کو راضئ نہیں ۔۔ کہتے ہیں تم تو رضائی میں منہ چھپا لوگی ہم نے تو تصویر بنانی ہے ہم کیسے منہ چھپائے گے کہ کوئی تمھیں دیکھے نا دیکھے ہمیں دیکھ لیں گے کہ یہ کس مخلوق کی تصویر بنا رہے ہیں ۔ ۔ ۔
مصروفیت تو ظاہر ہے ہوگی ہی ۔۔ چھٹیاں ختم ۔۔ آرام ختم ۔۔ میں تو آجکل پاکستان کے لئے شاپنگ میں بزی ہوں بھیتجیوں کے لئے خرید خرید سوٹ کیس بھرا جارہا ہے گڑیاں/ کھلونے/ کپڑے/ جوتے۔ سب سے زیادہ شاپنگ میں نے بھتیجیوں/ بھیتجے کے لئے کی ہے اب سمجھ نہیں آرہا کدھر کدھر سامان مینج کروں گی
اب اک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں کہ پہلے کون پہنچ رہا ہے پاکستان تاکے آدھا وہ لے پہنچے ۔
آپ کو تو مزہ آ رہا ہو گا شاپنگ کرنے میں
خوب مزے کریں