سب سے پہلے تو معذرت دیر سے لکھنے کا ۔۔۔
اس کے بعد کراچی کے محفلین کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھ سے ملاقات کی ۔اس کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے
ہوا یوں کہ ایک بار پھر کراچی جانے کا اتفاق ہوا اور کچھ وقت گزارنے کا ارادہ تھا تو
محمد احمد بھائی اور
سید عمران بھائی سے رابطہ کیا اور خواہش کا اظہارکیا تو احمد بھائی شاہراہ فیصل اور عمران بھائی نے اتوار کے دن ملک کیفے آنے کا کہا ۔
سب سے پہلے احمد بھائی کا تذکرہ کرتے ہیں کیونکہ پہلی ملاقات ان سے ہوئی ۔احمد بھائی کا دیدار عوامی مرکز کے قریب نصیب ہوا۔اجنبیت کا سرے سے کوئی تصور ہی نہیں ہوا۔ایک دوسرے سے بغل گیر ہونے کے بعد مصاحفہ کیا اور حال احوال پوچھا گیا وہاں سے احمد بھائی کی کار میں قریبی کیفے کی طرف گئے اور وہاں آئسکریم اور احمد بھائی کی دھیمی دھیمی گفتگو سے لطف اندوز ہوئے اس کے بعد قریبی مسجد میں مغرب کی نماز ادا کی ۔اس کے بعد قریبی ہوٹل میں چائے کے ساتھ احمد بھائی سے پھر گفتگو شروع ہوئی کافی اچھی گفتگو ہوئی
احمد بھائی بہت ہی نفیس قسم کے بندے ہیں ۔مجھے احمد بھائی کی دھیمی آواز اور خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھنا پسند آیا ۔احمد بھائی جب بات کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے مطرب رباب کے تار چھیڑ رہا ہو۔
چائے پینے کے بعد مجھے گھر کی طرف کالز آنے لگے اور یوں یہ مختصر مگر خوبصورت ملاقات ختم ہوئی راستے میں احمد بھائی نے نصیحتیں کیں جنہیں پلو سے باندھ کر راونہ ہوئے
احمد بھائی آپ کا بہت شکریہ
اس کے بعد اتوار کے دن ملک ہوٹل پہنچے عمران بھائی نے نے نو بجے آنے کہا تھا لیکن وہی ہوا جو ہمیشہ میرے ساتھ ہوتا ہے یعنی موبائل گھر بھول آیا آدھے راستے سے پھر واپس ہوئے اور یوں کچھ دیر سے لیکن آخر عمران بھائی کے پاس پہنچ ہی گئے وہاں سے ملک ریسٹورنٹ پہنچے وہاں فاخر رضا بھائی خالد محمود چوہدری بھائی امان اللہ خان بھائی شیخ محمد نواز بھائی
کو انتظار کرتے پایا ۔سارے محفلین بہت محبت سے پیش آئے اور باری باری سب سے بغل گیر ہوکر مصاحفہ کیا اور کچھ دیر حال احوال پوچھتے رہے اسی اثناء میں محمد امین صدیق بھائی بھی تشریف لائے پھر انتظار تھا تو صرف محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی لیکن وہ تشریف نہ لا سکے پھر چوہدری صاحب نے ناشتے کا آرڈر دیا ناشتے میں نہاری حلوہ پوری(حلوہ بہت مزیدارررر تھا میں نے ایک پلیٹ اکیلے کھایا ) مغز بعد میں چائے پی کر ہل پارک روانہ ہوئے وہاں محمد امین بھائی کی خوبصورت آواز میں دو تین گانے سنے ہائے کیا سماں تھا دل میٹھا میٹھا درد کرنے لگا۔۔۔
فاخر رضا بھائی
سید عمران بھائی
خالد محمود چوہدری بھائی
شیخ محمد نواز بھائی
محمد امین صدیق بھائی
امان اللہ خان بھائی
آپ سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ اپنا قیمتی وقت مجھے دیا۔