پہلا ٹیسٹ میچ :پاکستان بمقابلہ افریقہ

شمشاد

لائبریرین
جنوبی افریقہ
پہلی اننگ 253

دوسری اننگ

40 اوور

169 اسکور

3 آؤٹ

375 اسکور کی برتری حاصل ہے جبکہ ابھی 7 وکٹیں باقی ہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
شکر ہے بیسویں پوزیشن پر آئی پاکستانی ٹیم ۔۔۔۔

26 New Zealand v England
30 South Africa v England
30 South Africa v England
35 South Africa v England
36 South Africa v Australia
36 Australia v England
42 New Zealand v Australia
42 Australia v England
42 India v England
43 South Africa v England
44 Australia v England
45 South Africa v Australia
45 England v Australia
45 New Zealand v South Africa
46 England v West indies
47 New Zealand v England
47 South Africa v England
47 West indies v England
47 Australia v South Africa
49 Pakistan v South Africa
 

ابوعثمان

محفلین
ساؤتھ افریقہ نے ڈیکلئیرڈ کر دیا ہے۔ اب پاکستان کو جیتنے کیلئے 480 سکور چاہییں۔۔۔ اور کل بارش کی بھی توقع ہے۔(کل اگر بارش ہوتی ہے تو میچ ہارنے سے بچانے کیلئے پاکستان کو ڈیڑھ دن پچ پر رکنا ہوگا)
پاکستان کو نیچرل گیم کھیلنی چاہیے۔ صرف ٹک ٹک سے کام نہيں بنے گا۔ بالر کو جب سکور نہيں پڑتا تو وہ بیٹسمین کے اوپر چڑھ جاتا ہے۔ ٹک ٹک کرے اچھے اور پراعتماد انداز میں اور لوز بال پر چوکا بھی جڑے۔ اعتماد سے کھلیں تو 480سکور کو ئی بڑا سکور نہيں۔ میں سمجھتا ہوں اگر حفیظ چل گیا، تو ساؤتھ افریقہ پریشر میں آجائے گا۔ افریقن بہت پریشر لیتے ہیں۔ جیسا کہ بڑے میچوں میں ان کے ساتھ ہوتا ہو۔تو ان کے اوپر چڑھ کے کھیلنا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان
پہلی اننگ 49

دوسری اننگ

9 اوور

20 اسکور

1 آؤٹ

اس میچ میں پاکستان کو اتنا ٹُک ٹُک کرنا چاہیے کہ جنوبی افریقہ والے ان کے آگے ہاتھ جوڑ دیں۔
 
آپ کو اس ٹیم میں کوئی حنیف محمد یا مدثر نذر نظر آ رہا ہے کیا؟؟
مداخلت کے لیے معذرت
کہاں ماضی کے زبردست لیجنڈز اور کہاں موجودہ بے کار پرزہ والی بیٹنگ ٹیم ۔۔۔
کوئی موازنہ ہی نہیں
اب ٹیم کوجنوبی افریقہ کے خونخواز بالرز سے بچانے کے لیے صر ف دعا ہی کی جاسکتی ہے
جو بس چیر پھار کیا ہی چاہتے ہیں ۔۔۔۔
 
مداخلت کے لیے معذرت
کہاں ماضی کے زبردست لیجنڈز اور کہاں موجودہ بے کار پرزہ والی بیٹنگ ٹیم ۔۔۔
کوئی موازنہ ہی نہیں
اب ٹیم کوجنوبی افریقہ کے خونخواز بالرز سے بچانے کے لیے صر ف دعا ہی کی جاسکتی ہے
جو بس چیر پھار کیا ہی چاہتے ہیں ۔۔۔ ۔
سو فیصد متفق
میں نے طنزاََ کہا تھا بھائی جان۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
مدثر نذر، آصف مجتبیٰ، وجاہت اللہ واسطی، مدثر نذر، رضوان الزمان اور شعیب محمد جیسے کھلاڑی درکار ہیں ۔۔۔ یہ میچ "ڈرا" کرنے کے لیے ۔۔۔ اس ٹیم میں مصباح الحق، یونس خان اور اظہر علی سے توقعات ہیں کہ کم از کم ان میں سے کوئی ایک تو سست رفتاری سے کھیل کر سینچری سکور کرے گا ۔۔۔ میچ تو تقریباََ تقریباََ ہاتھ سے نکل ہی گیا ہے، اگلے میچ کے لیے بیٹنگ پریکٹس کر لی جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ۔۔۔
 
سو فیصد متفق
میں نے طنزاََ کہا تھا بھائی جان۔
جی میں سمجھ گیا تھا ۔۔۔
شاہین کو ممولہ بنانے والے افریقی چیتے ، ممولوں کے پر نوچنے کے لیے بے تاب ہیں ۔۔۔جبکہ ممولوں میں اتنا دم خم کہا کہ
وہ ہلکا سہ بھی چھیکنے تو آپ ہی پر جھڑ جائینگے ۔۔۔
ان چیتے کو چاہیے کہ مزے لے ان سے جو خود جال میں پھنسے ہیں
 
ڈرا کرنے کا ٹائم نہیں ہے
بس مثبت کھیلتے ہوئے جتنے زیادہ رنز بنا سکیں اچھا ہے کہ اگلے میچ کے لیے بیٹنگ پریکٹس ہو جائے گی
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان
پہلی اننگ 49

دوسری اننگ

14 اوور

47 اسکور

1 آؤٹ

لگتا ہے اظہر علی مصباح کا نام روشن کرے گا۔
 
جی میں سمجھ گیا تھا ۔۔۔
شاہین کو ممولہ بنانے والے افریقی چیتے ، ممولوں کے پر نوچنے کے لیے بے تاب ہیں ۔۔۔ جبکہ ممولوں میں اتنا دم خم کہا کہ
وہ ہلکا سہ بھی چھیکنے تو آپ ہی پر جھڑ جائینگے ۔۔۔
ان چیتے کو چاہیے کہ مزے لے ان سے جو خود جال میں پھنسے ہیں
واہ۔کیا خوب مثال دی ہے
 
Top