ہر بیشہ گماں مبر کہ خالیست
شاید کہ پلنگ درو خفتہ باشد
بیک وقت شاعر، ادیب، محقق، ڈیزائنر، ٹیچر..... مہتاب پیامی ایک محیر العقول بندہ ہے
. مبارک پور جس ادارے میں میں نے تعلیم حاصل کی ہے اس سے وہ منسلک ہیں..... دو سال تعلیم کے دوران اکثر ملاقاتیں ہوئی ہیں.... انہوں نے واقعی حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے
.. آج فون پر بات ہوئی...
بغیر وولٹ ورک کے لگیچرز کی تعداد 30000 تک پہنچا دی ہے. 52000 تک پہنچانے کا ارادہ ہے.... کرننگ پر کام چل رہا ہے وہ بھی جگاڑ سے نہیں پروگرامنگ سے.... خطاطی کی غلطیوں پر بھی کام کیا ہے۔۔۔
اتنے لگیچرز اسے کہاں سے ملے؟
آخر کیسے؟ پوچھنے پر بتایا... Font Creator 9.0 میں ہاتھ پیر ماریے...
فونٹ کریٹر کے ورژن 9 میں یقینا اوپن ٹائپ ڈیزاینر موجود ہے، لیکن ایک تو اسکا استعمال کافی پیچیدہ ہے دوسرا اسمیں کافی فیچرز فی الوقت کام نہیں کر رہے، باقی فونٹ کریٹر کا ورژن 9 تو پچھلے سال ریلیز ہوا ہے، پیامی صاحب تو پچھلے کئی سالوں سے پیامی نستعلیق (جمیل نستعلیق) میں نئے لگیچرز شامل کر رہے ہیں اور کرننگ بھی کر رہے ہیں، شاید فونٹ کریٹر والوں نے اسے اپنا یہ والا ورژن بنانے سے کئی سال پہلے ہی دیا ہوا ہے۔
میرے خیال میں Font Creator کے لیٹیسٹ ورژنس میں Open Type Layout Features کا اضافہ کیا گیا ہے اس کی کوڈنگ کو اچھی طرح سمجھ کر انہوں نے بغیر وولٹ کے یہ کام کیا ہے.... فونٹ میل کرنے کا وعدہ کیا ہے.... آنے پر چیک کر کے بتاتا ہوں... اور ہاں دو تین سال قبل Payami Nastaliq کے نام سے جو فونٹ اپلوڈ کیا گیا تھا بقول ان کے اس میں تو انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا ہے... آنے والے فونٹ کا انتظار کیجیے۔۔۔
arifkarim شاکرالقادری متلاشی عبدالمجید ذیشان