پیامی نستعلیق

arifkarim

معطل
ہوسکتا ہے انہوں نے کوئی رینڈرنگ انجن ہی بنالی ہو، یہ بھی تو کوئی ناممکن کام نہیں ہے۔ :)
جی مگر پھر وہ اوپن ٹائپ تو نہیں رہے گی۔ ایک رینڈرنگ انجن تو انپیج میں بھی ہے۔ ایک اور تصمیم میں۔ اسی طرح ایک اور رینڈرنگ انجن لیبرے آفس میں بھی موجود ہے۔ ان سب میں مشترک یہی ہے کہ یہ نستعلیق میں کرننگ دیتے ہیں لیکن اوپن ٹائپ سے باہر۔
 
آصف اثر

اگر ان سب اداروں سے رابطہ کرکے ان سے اس مسئلہ پر گفتگو ہوجائے تو کیسا رہے گا؟
 
ان کا دعوی' ہے بھائی کہ دس ہزار لگیچرز کا اضافہ وہ کر چکے ہیں FontCreator 9 میں...
میرا بھی دعویٰ ہے ، میں دس لاکھ لگیچرز شامل کر چکا ہوں، وہ بھی فونٹ کریٹر 9 کے ذریعے ۔:)
ہے کوئی مائی کا لال جو اِس سے بھی بڑا دعویٰ کر سکے۔
:)
 
arifkarim

معطل
اگر ان سب اداروں سے رابطہ کرکے ان سے اس مسئلہ پر گفتگو ہوجائے تو کیسا رہے گا؟
میرا ان تینوں سے رابطہ ہے۔ اور ماشاءاللہ تینوں ہی اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد قائم کرنا چاہتے ہیں۔
  • ڈیکوٹائپ کا اے سی ای انجن فی الوقت بہترین ہے کہ یہ ہر لفظ بمع کرننگ لکھ سکتا ہے اور اسمیں نکتوں و شوشوں کا ٹکراؤ موجود نہیں۔ مگر اسکا خالق تھومس مائلو چاہتا ہے کہ کوئی ادارہ اسے اگلے بیس تیس سال تک اسپورٹ کرے جس کے بعد وہ اسکو عام کر دے گا۔ فی الحال اسکے نستعلیق فانٹس صرف تصمیم میں چلتے ہیں۔
  • پھر عوامی نستعلیق ہے۔ یہ ایس آئی ایل کے گریفائٹ انجن پر چلتا ہے۔ اسکے خالقین امریکی ہیں اور وہ آزاد مصدر سافٹوئیر پر یقین رکھتے ہیں۔ انکا حل اوپن ٹائپ سے قریب ترین ہے کہ کیونکہ اسی فونٹ میں گریفائٹ انجن کے ٹیبلز بھی ڈالے جا سکتے ہیں۔ البتہ اسکی ڈاکومنٹیشن و استعمال اتنا عام نہیں ہے۔ فی الحال اسکے فانٹس صرف لیبرے آفس اور فائر فاکس کے بیٹا ورژنز میں چلتے ہیں۔
  • اور آخر میں ہمارا انپیج۔ وہ تو پھر انپیج ہے۔ :)
 
میرا بھی دعویٰ ہے ، میں دس لاکھ لگیچرز شامل کر چکا ہوں، وہ بھی فونٹ کریٹر 9 کے ذریعے ۔:)
ہے کوئی مائی کا لال جو اِس سے بھی بڑا دعویٰ کر سکے۔
:)
ناظم بھائی آپکو شاید اسلئے زیادہ صدمہ ہوا کہ یہ فونٹ ریلیز کیوں نہیں ہو رہا جس میں دس لاکھ پلس لگیچرز ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
اچھا کام کر رہے ہیں پیامی صاحب۔ ان کو جاری رکھنا چاہیے۔ :)
بغیر وولٹ ورک کے لگیچرز کی تعداد 30000 تک پہنچا دی ہے. 52000 تک پہنچانے کا ارادہ ہے.... کرننگ پر کام چل رہا ہے وہ بھی جگاڑ سے نہیں پروگرامنگ سے.... خطاطی کی غلطیوں پر بھی کام کیا ہے۔۔۔

سید ذیشان آپکی ٹکر کی کرننگ الگوردھم سے جب 52000 ترسیموں والا فانٹ راکٹ کی رفتار سے کام کریگا تو کیسا محسوس ہوگا؟ :)
 
آخری تدوین:

payamee

محفلین
۵۲۰۰۰ کوئی میجک نمبر نہیں یہ تعداد بڑھ تو سکتی ہے کم نہیں ہوگی۔ انشاء اللہ! اور فونٹ کی اسپیڈ پر بھی کوئی فرق نہیں آئے گا۔ تمام حضرات کو بتا دوں کہ مجھے فونٹ کی اے بی سی ڈی بھی نہیں آتی، دس سال سے اس میدان میں ہاتھ پاؤں مار رہا ہوں، پھر بھی میرا علم آپ تمام حضرات کے مقابلے صفر سے آگے نہیں۔
 
محفل پر خوش آمدید۔ کل اس حوالہ سے ہماری سید منظر سے بات چیت ہو رہی تھی۔ انکے مطابق اتنے لگیچرز تو اردو زبان میں ہیں ہی نہیں۔ عام لگیچرز کی تعداد ۲۰ سے ۲۵ ہزار ہے۔ اگر ان میں قرآنی ترسیمے بھی شامل کر لیں تو بمشکل ۲۸۰۰۰۔
باقی جہاں تک فانٹ کی رفتار کا سوال ہے تو وہ زیادہ ترسیمے ڈالنے سے کم نہیں ہوتی بلکہ بڑھتی ہے۔ البتہ اس سے کرننگ ٹیبل بڑھانے پڑیں گے جو اسکی رفتار کو متاثر کرتے ہیں۔
 
payamee

محفلین
ان کا دعوی' ہے بھائی کہ دس ہزار لگیچرز کا اضافہ وہ کر چکے ہیں FontCreator 9 میں...
ناظم رضا صاحب کو سننے میں غلطی ہوئی۔ میں نے فون پر ان سے کہا تھا کہ تقریباً ۴ہزار لگیچر داخل کر چکا ہوں۔ اور اپنے یہاں مسلسل اپ ڈیٹ ہوتے ہوئے فونٹ پر ہی کام کر رہا ہوں۔
 
Top