پیامی نستعلیق

payamee

محفلین
ان کا دعوی' ہے بھائی کہ دس ہزار لگیچرز کا اضافہ وہ کر چکے ہیں FontCreator 9 میں...
ناظم رضا صاحب کو سننے میں غلطی ہوئی۔ میں نے فون پر ان سے کہا تھا کہ تقریباً ۴ہزار لگیچر داخل کر چکا ہوں۔ اور اپنے یہاں مسلسل اپ ڈیٹ ہوتے ہوئے فونٹ پر ہی کام کر رہا ہوں۔
 
payamee

محفلین
می
محفل پر خوش آمدید۔ کل اس حوالہ سے ہماری سید منظر سے بات چیت ہو رہی تھی۔ انکے مطابق اتنے لگیچرز تو اردو زبان میں ہیں ہی نہیں۔ عام لگیچرز کی تعداد ۲۰ سے ۲۵ ہزار ہے۔ اگر ان میں قرآنی ترسیمے بھی شامل کر لیں تو بمشکل ۲۸۰۰۰۔
باقی جہاں تک فانٹ کی رفتار کا سوال ہے تو وہ زیادہ ترسیمے ڈالنے سے کم نہیں ہوتی بلکہ بڑھتی ہے۔ البتہ اس سے کرننگ ٹیبل بڑھانے پڑیں گے جو اسکی رفتار کو متاثر کرتے ہیں۔[/QUOT
میرے پاس تقریباًتیس ہزار ایسے لگیچر کی فہرست ہے جو خود میں نے اپنی ٹائپ کی ہوئی کتابوں سے حاصل کی ہے، روزانہ کچھ نہ کچھ ایسے لگیچر مل جاتے ہیں۔
 
payamee

محفلین
میرے پاس تقریباًتیس ہزار ایسے لگیچر کی فہرست ہے جو خود میں نے اپنی ٹائپ کی ہوئی کتابوں سے حاصل کی ہے، روزانہ کچھ نہ کچھ ایسے لگیچر مل جاتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
میرے پاس تقریباًتیس ہزار ایسے لگیچر کی فہرست ہے جو خود میں نے اپنی ٹائپ کی ہوئی کتابوں سے حاصل کی ہے، روزانہ کچھ نہ کچھ ایسے لگیچر مل جاتے ہیں۔
بہت خوب۔ ہمارے ایک پبلشر دوست ہیں نعیم سعید انہوں نے بھی اپنی ٹائپ کی ہوئی کتب اور دیگر لغات سے قریباً ۵۴۰۰۰ ترسیموں کا ذخیرہ جمع کیا ہے۔ ہماری خواہش ہوگی کہ اگر اس پراجیکٹ پر آپ دونوں مل کر کام کر سکیں۔ یوں باہم روابط سے یہ کام جلدی نبٹ جائے گا اور مِسنگ لگیچرز بھی مل جائیں گے۔
 
افضل حسین

محفلین
۵۲۰۰۰ کوئی میجک نمبر نہیں یہ تعداد بڑھ تو سکتی ہے کم نہیں ہوگی۔ انشاء اللہ! اور فونٹ کی اسپیڈ پر بھی کوئی فرق نہیں آئے گا۔ تمام حضرات کو بتا دوں کہ مجھے فونٹ کی اے بی سی ڈی بھی نہیں آتی، دس سال سے اس میدان میں ہاتھ پاؤں مار رہا ہوں، پھر بھی میرا علم آپ تمام حضرات کے مقابلے صفر سے آگے نہیں۔
بہت خوش آمدید پیامی صاحب.
 
خوش آمدید پیامی صاحب. بالآخر آپ تشریف لائے. اب آپ ہی احباب کو مطمئن کریں....
 
ہم پچھلے 10 سال سے لگیچرز پر کام کر رہے ہیں۔ اگر لگیچرز کو بنانے کی بالکل نئی ٹیکنیک ہوتی تو ضرور سامنے آجاتی :)

میرا بھی دعویٰ ہے ، میں دس لاکھ لگیچرز شامل کر چکا ہوں، وہ بھی فونٹ کریٹر 9 کے ذریعے ۔:)
ہے کوئی مائی کا لال جو اِس سے بھی بڑا دعویٰ کر سکے۔
:)
یہ لیں FontCreator 9.0 میں میں نے لگیچر شامل کیا ہے. اب تو یقین آجانا چاہیے آپ حضرات کو۔
12717702_1067621586627619_3439209091870016423_n.jpg
 
عطاء رفیع

محفلین
اس فن کی باریکیوں کو تو میں نہیں سمجھتا البتہ پیامی نستعلیق پر پانچ چھ کتابیں جنہیں میں نے ٹائپ، فارمیٹ کیا ہے، شائع ہوئی ہیں، اور ناظرین نے انہیں پسند کیا ہے۔ میں نے جمیل نوری نستعلیق ورژن تھری کو بھی آزمایا ہے، مگر ورڈ میں وہ بہت زیادہ سست رفتار نکلا۔
شکریہ پیامی صاحب، فونٹ کے اگلے ورژن کا انتظار ہے۔
 
جمیل نوری نستعلیق ورڈ کیلئے کار آمد نہیں۔ اڈوبی انڈیزائن پر چیک کریں۔
خدایا! عجب ماجرا ہے کہ "جمیل نوری نستعلیق3 ورڈ کیلئے کار آمد نہیں" اور اڈوبی انڈیزائن ہمارے لیے کار آمد نہیں، اگر عارف ناراض ہوں تو "ہم انڈیزائن کے لیے کارآمد نہیں":)
 
اجی مسئلہ فونٹ کا نہیں، وہ تو ٹھیک ہے۔ اصل مسئلہ ایم ایس آفس کا ہے، اس میں موجود بگ کو مائیکرو سافٹ والے ٹھیک کرنے پر تیار نہیں ہیں۔
 
arifkarim

معطل
خدایا! عجب ماجرا ہے کہ "جمیل نوری نستعلیق3 ورڈ کیلئے کار آمد نہیں" اور اڈوبی انڈیزائن ہمارے لیے کار آمد نہیں، اگر عارف ناراض ہوں تو "ہم انڈیزائن کے لیے کارآمد نہیں":)
آپ ان پیج پر ہی ٹھیک ہیں۔ ورڈ کی زحمت نہ کریں
 
شکیب

محفلین
حضرات! پیامی نستعلیق میں "کہہ" وغیرہ جیسے الفاظ کے آخر میں موجود 2 "ہ" درست رینڈر نہیں ہوتے۔ کیا میں کوئی پرانا ورژن استعمال کر رہا ہوں یا یہ واقعی میں موجود ہے؟ نیز اسے کیسے حل کیا جا سکتا ہے؟
تصویر برائے ریفرنس:

arifkarim متلاشی
 
Top