پیرس، کمزور دل کے محفلین تکلیف نہ کریں

تعبیر

محفلین
فرانسیسی کا سادہ زبان میں ترجمہ پلیز

دراصل آپ نے کہا کہ آپ ناراض ہیں اور ناراضگی دور بھی نہیں تو مجھے مجبوراً اپنی آپی کو منانے کے لئے جلدی جلدی یہ پوسٹس کرنا پڑیں :) اب تو ناراض نہیں ہیں نا؟

دیکھتے دیکھتے انگلیاں چٹخنے لگ گئیں؟ میری تو آنکھیں دکھتی ہیں :)

جب وقت ملے تو پوچھ لیں اور کمنٹ کر لیں :) آپ کا اپنا دھاگہ ہے
ناراض سچ میں تھوڑی نا تھی
ایسے ہی لاڈ والی دھمکی تھی بس :)
آپ نے تو سچ میں بھائی بن کر دکھا دیا
خوش رہیے۔اللہ آپ کو سلامت اور شاد رکھے
 
قیصرانی

لائبریرین
ناراض سچ میں تھوڑی نا تھی
ایسے ہی لاڈ والی دھمکی تھی بس :)
آپ نے تو سچ میں بھائی بن کر دکھا دیا
خوش رہیے۔اللہ آپ کو سلامت اور شاد رکھے
بھائی تو پیدائشی ہوتے ہیں، بن کر دکھانا سے کیا مراد جناب؟

اللہ آپ کو بھی خوش اور سلامت اور شاد اور آباد رکھے :)

ہے نا نانی اماں والی دعائیں؟

ویسے آپ کی ہمت ہے کہ اتنی جلدی سارا دھاگہ دیکھ ڈالا :)
 
سوری آپ بھائی ہیں
الحمد اللہ میرے بھائیوں کی لسٹ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے
وہ بھی ایک سے بڑھ کر ایک
اللہ سب کو سلامت رکھے اور یہ رشتہ ہمیشہ یونہی قائم و دائم رکھے
دعاؤں کی تو ہر وقت اور ہر لمحہ ہر پل ضرورت ہے
دعا دیتے اور کرتے رہا کریں
میں نے سچ میں سارا دھاگہ دیکھا اور پڑھا ہے ڈنڈی نہیں ماری :p
 
ارے نہیں آپی، آپ چاہیں تو ڈنڈی کیا، ڈنڈے سے مار لیں۔ میں نے کوئی چوں چراں کرنی ہے بھلا؟

دعائیں تو ہمیشہ ہی ہوتی ہیں :)
 
تعبیر

محفلین
ارے نہیں آپی، آپ چاہیں تو ڈنڈی کیا، ڈنڈے سے مار لیں۔ میں نے کوئی چوں چراں کرنی ہے بھلا؟

دعائیں تو ہمیشہ ہی ہوتی ہیں :)
نہیں اتنے اچھے بھائی کو کوئی مار سکتا ہے بھلا
اب میں سونے جا رہی ہوں
اپنا بہت سا خیال رکھیے گا :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خیر جہاز میں بوریت کے دوران میں نے میگزین کھولا تو کھولتے ہی ایک غلطی دکھائی دی۔ ائیرہوسٹس جب پاس سے گذری تو میں نے اس سے پوچھا کہ یہ رسالہ کہاں سے چھپتا ہے۔ تو بولی کہ فن ائیر والے خود چھپواتے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ اگر کوئی غلطی دکھائی دے تو کسے بتایا جائے تاکہ غلطی دور ہو سکے۔ فوراً کانشس ہو کر بولی کہ کیا غلطی ہے؟ میں نے بتایا کہ یہ جہاز جو تصویر میں موجود ہے، یہ فن ائیر کے آنے والے جہازوں میں سے ایک ہے اور یہ ائیربس اے 330 ہے جبکہ اس کا ٹیل سیکشن دوسرے جہاز سے لیا گیا ہے اور نوز کون بھی اور اس میں چار انجن لگے ہیں، جبکہ یہ جہاز آتا ہی دو انجن کے ساتھ ہے۔ اس کے علاوہ انجن کی ٹائپ بھی غلط ہے کیونکہ فن ائیر یہ والے انجن استعمال ہی نہیں کرتی۔ اب اتنی دیر آپ راہداری میں رہیں تو راستہ بلاک ہو جاتا ہے۔ اس لئے وہ میرے ساتھ والی نشست پر بیٹھ گئی اور بولی کہ آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ اس میں دو انجن ہیں۔ میں نے میگزین کو پوری طرح کھول دیا تاکہ چار انجن واضح دکھائی دیں۔ پھر بولتی ہے کہ یہ دراصل اے 340 ہے جو فن ائیر پلان کر رہی ہے ابھی۔ میں نے بھی جواب دیا کہ اوہو، معذرت چاہتا ہوں۔ میری عینک گڑبڑ کر رہی ہے اور درست طور پر پڑھ نہیں سکا۔ واقعی ٹیل نمبر پر اے 340 ہی لکھا ہے۔ اس نے فاتحانہ انداز میں مجھے دیکھا اور پھر میگزین پر جھکی اور ایک دم سیدھی ہو کر بولی، واقعی یہ تو اے 330 لکھا ہے۔ اب میں نے ہنسی کو مشکل سے روکا اور کہا کہ ہو جاتا ہے ایسا، غلطی انسان سے ممکن ہے۔ پھر اس نے مجھے تسلی دینے کی کوشش کی کہ یہ تصویر دراصل کمپیوٹر پر بناتے ہیں۔ سچ مچ تھوڑی ایسا ہوگا کہ دو انجن والے جہاز پر چار انجن لگا دیں یا دوسرے جہازوں کے پرزے کاٹ کر اس پر چپکاتے جائیں۔ میں نے بھی ہاں میں ہاں ملائی تو جاتے جاتے کہہ گئی کہ You are a very exact man۔ پتہ نہیں کہ یہ تعریف تھی کہ طعنہ۔ خیر میں نے بات بھلا دی۔ ابھی یہ تصویر دیکھی تو یاد آیا :)
اس بات کے لیئے پورے دھاگے کا عنوان بدل دیا۔ کمال ہے یار۔ :grin: حالانکہ یہاں پر تو تبصرہ بنتا تھا محنت ٹھکانے لگی :biggrin:
 
وجی

لائبریرین
اس دھاگے کے عنوان کی مناسبت سے ایک "خطرناک" تصویر۔ واضح رہے کہ میں سیدھا کھڑا ہوں اور جو کچھ میرے پیچھے دکھائی دے رہا ہے، وہ عمودی دیوار پر موجود ہے

2012-11-03110116-1.jpg

:rolleyes:
ہماری طرف سے آج سے قیصرانی صاحب محفل کے انکل سرگم کا ہوگئے۔ :D

اور تصویروں کے بارے میں یہی کہونگا کہ
پاء جی تصویراں نوں کچھ رنگ تے دیئو
باقی تصویریں کافی اچھی ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
اس بات کے لیئے پورے دھاگے کا عنوان بدل دیا۔ کمال ہے یار۔ :grin: حالانکہ یہاں پر تو تبصرہ بنتا تھا محنت ٹھکانے لگی :biggrin:
اے کاش کہ ہم جگہیں تبدیل کر سکتے اور آپ آ کر اس محترمہ کے ساتھ بیٹھتے :)

شاید پی آئی اے کے بعد فن ائیر ہی واحد ائیرلائن ہے جہاں پچاس سال سے بڑی عمر کی خواتین فضائی میزبان بن سکتی ہیں
 
پی آئی اے پر انگلیاں اٹھانے والے جان لیں کہ پی آئی اے نے اک نوجوان ائیر ہوسٹس کو ہائر کیا ہے نشانی یہ ہے کہ وہ بغیر چشمے کے بھی چائے صحیح ہاتھوں میں دے دیتی۔ :p
 
Top