زبردست!! بہت خوبصورت!!اور اب ماچو پچو کی کلاسک تصویر
تفصیل عارف بھائی
اچھی تصاویر ہیں زیک ہمارے کالج کے ایک ہسٹری پروفیسر نے انکا تہذیب کی جدت دیکھتے ہوئے فرمایا تھا کہ اگر یورپ کچھ سو سال بعد یہاں پہنچتا تو شاید انہیں ختم کرنا اتنا آسان نہ ہوتا۔ انکا معاشرہ کرنسی اور بازاروں کے بغیر چلتا تھا۔ محنت، مزدوری کے بدلے اشیاء زندگی فراہم کی جاتی تھیں۔ پیداوار اتنی تھی کہ ہر فرد پیٹ بھر کر سوتا تھا۔
انکا تہذیب خاص طور پر زراعت میں کافی ایڈوانسڈ تھی۔ تجارت کرتے تھے مگر دور دراز، مقامی تجارت نہ تھی۔
یہ کہنا مشکل ہے کہ چند صدیوں بعد کیا ہوتا۔ شمالی و جنوبی امریکہ کی آبادی کے لئے سب سے بڑا مسئلہ وہ جراثیم تھے جو یورپین اپنے ساتھ نادانستہ طور پر لائے۔ امریکیوں میں اس کی کوئی مدافعت نہ تھی اور سب سے زیادہ لوگ ان بیماریوں سے مرے۔
ماچو پچو کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ کھنڈرات کافی حد تک برقرار تھی اور کم ریسٹوریشن کی ضرورت پڑی۔کھنڈرات اس قدر حسین ہیں تو جب یہاں زندگی رواں دواں تھی اس وقت کس درجہ خوبصورتی رہی ہو گی۔
یہ جانور آپ کو اتنا پسند کیوں ہے؟؟ ہر دوسرے دن بعد آپ اس کی تصویر شریک کرتے ہیں۔