پی ایچ پی بی بی 3 کے اردو پیکج کا اجراء

شاکرالقادری

لائبریرین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انتظار کی گھڑیاں ختم

urdu_phpbb3.jpg

جون 2006 میں نیٹ گردی کے دوران مجھے اردو محفل کا رکن بننے کا اتفاق ہوا جہاں نہ صرف مجھے بڑے اچھے اور مخلص دوست ملے بلکہ ایک ذاتی فورم بنانے کے لیے "پی ایچ پی بی بی 2" کا اردو پیکج اور فورم کی تنصیب کے متعلق اہم مدد بھی ملی جس کے نتیجہ میں القلم فورم وجود میں آیا ایک ایک طویل عرصہ تک القلم فورم پی ایچ پی بولٹن بورڈ 2 پر چلتا رہا
پی ایچ پی بی بی 3 کا بیٹا ورزن آیا تو مختلف حلقوں میں اس کے اردو ترجمہ کی مانگ بھی پیدا ہوئی اور اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر اجتماعی اور انفرادی طور پر ترجمہ کے کام کا آغاز ہوا، اسی طرح کا ایک اجتماعی کام اردو ٹیک فورم پر جناب قدیر رانا اور ان کے ساتھیوں نے شروع کیا اور مختلف احباب کو ترجمہ کے کام میں شمولیت کی دعوت دی میں نے بھی اس کام میں شمولیت کی غرض سے اردو ٹیک فورم کی رکنیت اختیار کی اور ترجمہ کے گروپ میں شمولیت کی درخواست داغ دی لیکن ایک طویل انتظار کے بعد بھی اسے شرف قبولیت نصیب نہ ہوا اور بالآخر ایک روز معلوم ہوا کہ اردو ٹیک فورم پر شروع کیا جانے والا ترجمہ کا یہ کام لپیٹ دیا گیا ہے وجہ معلوم ہوئی کہ پی ایچ پی بی بی 3 کے بیٹا ورزن میں بہت سے بگ ہیں جن کی بنا پر ابھی یہ قابل استعمال نہیں ہے اسی وجہ سے نہ صرف ترجمہ کے کام کو روک دیا گیا بلکہ اردو ٹیک فورم کو بھی "ایس ایم ایف" پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس صورت حالات کے پیش نظر میں نے انفرادی طور پر پی ایچ پی بی بی 3 بیٹا ورزن کے ترجمہ کا بیڑہ اٹھایا اور اللہ کا نام لے کر کام کا آغاز کر دیا اسی دوران میں معلوم ہوا کہ جناب محمد کاشف مجید بھی ترجمہ کا ارادہ کیے ہوئے ہیں چنانچہ میری دعوت پر وہ بھی میرے ساتھ شامل ہوگئے اور اس طرح ترجمہ کا کام قدرے سرعت سے مکمل ہونا شروع ہو گیا ۔ اسی دوران میں پی ایچ پی بی بی 3 کا فائنل ﴿گولڈ﴾ ورزن بھی ریلیز کر دیا گیا اب ہمیں نہ صرف ترجمہ کا کام مکمل کرنا تھا بلکہ اسے گولڈ ورزن کے مطابق بھی بنانا تھا چنانچہ پی ایچ پی بی بی3 کا گولڈ ورزن شائع ہونے کے پندرہ بیس دن کے اندر اس کے ترجمہ کا90 فیص۔د کام مکمل کر لیا گیا اور اس کو الق۔لم فورم پر اپنا بھی لیا گیا اس طرح الق۔لم پي ايچ بي بي 3 کا اردو ترجم۔ہ کرنے والا اور اس پر منتقل ہونے والا اولین فورم ہے۔ ممکنہ طور پرکوشش کی گئی کہ یہ ترجمہ دوسرے تراجم سے قدرے مختلف اور قدرے ادبیاتی عنص۔ر کو بھی اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہو۔ تاھم خوب سے خوب تر کا سف۔ر تو ہمش۔ہ جاری رہتا ہے ۔ پی ایچ پی بی بی 3 کے ترجمہ کا یہ نقش اول ہے اور اس پر ابھی نظ۔ر ثانی کا کام باقی ہے ۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے بھی انتہائی مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے اس ترجمہ کو پی ایچ پی بی بی والوں نے باقاعدہ طور پر منظور کر لیا ہے اور ہمیں پی ایچ پی بی بی 3 کے آفیشل مینٹینر کا درجہ دیا جا چکا ہے۔
جہاں اس ترجمہ کو انتہائی پسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا وہاں ساتھ ہی ساتھ اس بات کا مطالبہ بھی کیا جانے لگا کہ "فوری طور پر فی الحال پبلک ریلیز کے لیے plain vanilla پی ایچ پی بی بی 3 یعنی اس میں کسی موڈ کے اضافے کے بغیر اس کا اردو ورژن تیار کر کے مہیا کیا جائے کیونکہ ۔ پری موڈڈ فورم پیکجز کی سیکیورٹی اکثر کمپرومائزڈ ہوتی ہے۔ البتہ علیحدہ سے ایک پری موڈڈ پیکج بھی تیار کر لیا جائے جس میں کچھ اچھی ٹیمپلیٹس اور ٹیمپلیٹ کی تبدیلیوں والے موڈ شامل ہوں۔"
اس عوامی مطالبہ کے پیش نظر جناب محمد کاشف مجید نے انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ کام شروع کیا اور وہ چھ سات خوبصورت ٹیمپلیٹس کے ساتھ اردو پیکج تیار کر چکے ہیں اس کے علاوہ بہت سے مفید موڈز اور ایک عدد خوبصورت پورٹیل بھی اردو پیکج کے لیے تیار ہے ۔ لیکن پی ایچ پی بی بی کا یہ پری موڈڈ اردو پیکج فی الحال القلم کی اگلی ریلیز تک اٹھا رکھا جاتا ہے اور فی الحال فوری طور پر پرزور عوامی مطالبہ کے پیش نظر پی ایچ پی بی بی 3 کا اردو پیکج اپنے طے شدہ سٹائل ﴿پروسلور﴾ کے ساتھ پیش خدمت ہے امید ہے کہ اردو فورمز کی دنیا میں اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا تاہم خوب سے خوب تر کی تلاش کے سلسلہ میں آپ کی مفید اور مثبت تجاویز و آراء کا خیر مقدم کیا جائے گا


 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست شاکرالقادری صاحب، جزاک اللہ خیر۔ آپ اور کاشف مجید بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اللہ تعالی آپ کے کام میں برکت دے، آمین۔
میں نے یہ پوسٹ علیحدہ کرکے اس زمرہ میں منتقل کر دی ہے تاکہ یہ بطور نیوز بھی نمایاں ہو جائے۔
 
ش

شوکت کریم

مہمان
ناچیز کی طرف سے اتنی خوبصورت کامبابیوں پر بہت سی خوبصورت مبارکبادیاں قبول کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اللہ تعالٰی آپ کو ایسی اور ہزاروں کامیابیاں‌ نصیب کرے۔ اٰمین
 
زبردست شاکرالقادری صاحب، جزاک اللہ خیر۔ آپ اور کاشف مجید بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اللہ تعالی آپ کے کام میں برکت دے، آمین۔
میں نے یہ پوسٹ علیحدہ کرکے اس زمرہ میں منتقل کر دی ہے تاکہ یہ بطور نیوز بھی نمایاں ہو جائے۔

میں نے اردو ویب بلاگ پر بھی اس کی تشہیر کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ذیل کے ربط پر پوسٹ‌ موجود ہے:

Urdu Version of phpBB 3 Released

This is the result of the hard work of my friends Shakir-ul-Qadree and Muhammd Kashif Majeed.

بہت بہت شکریہ نبیل بھائی۔ اگر ہو سکے تو بلاگ پر پوسٹ میں میرے نام میں سے "Muhammad" کے اسپیلنگ درست کر دیجئے۔




ماشاء اللہ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔

بہت بہت شکریہ خرم بھائی

بہت بہت مبارکباد اس اہم ریلیز اور اردو کے آفیشل مینٹینر بننے پر

بہت بہت شکریہ، باسم


بہت بہت شکریہ شاکر، اور معذرت آپ کے پیغامات کا شاکرالقادری صاحب نے مجھے بتا تو دیا تھا لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے بروقت جواب نہ دے سکا

یارانِ تیز گام نے محمل کو جا لیا


بہت بہت مبارک ہو شاکر صاحب اور کاشف صاحب

بہت بہت شکریہ، فاتح۔

ناچیز کی طرف سے اتنی خوبصورت کامبابیوں پر بہت سی خوبصورت مبارکبادیاں قبول کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اللہ تعالٰی آپ کو ایسی اور ہزاروں کامیابیاں‌ نصیب کرے۔ اٰمین

آمین۔اور بہت بہت شکریہ
 

راجہ صاحب

محفلین
السلام علیکم
پہلے تو میری طرف سے مبارک باد قبول کیجیے پی ایچ پی بی بی 3 کے اردو پیکج کے اجراء کی

میں نے یہ انسٹال کر کے دیکھا ہے کم از کم مجھے تو بالکل بھی مزا نہیں آیا اس کی ایک وجہ تو یہ کہ مزید ٹیمپلیٹس کا نا ہونا اور کلر سکیم بھی کچھ خاص نہیں لگ رہی اس کی نصبت پی ایچ پی بی بی 2 کافی اچھا ہے یا شاید اس پر کام زیادہ ہو چکا ہے اس لئے
بحرحال آگے دیکھتے ہیں
انشاءاللہ مزید اچھا کام ہو گا اس پر بھہی

(ویسے میں‌ تو 2 اور 3 کو ملا کر پی ایچ پی ڈھائی کرنے لگا ہوں دیکھتا ہوں کہاں‌تک کامیابی ملتی ہے ( :-P

ایک بار پھر اس کامیابی پر مبارک باد قبول کیجیے
 

نبیل

تکنیکی معاون
راجہ صاحب، آپ غالباً سی ایچ موڈ فورم کے اردو پیکج کی بات کر رہے ہیں جس میں کئی موڈ پہلے سے شامل ہیں۔ سی ایچ موڈ فورم میں کئی سال سے وہ فیچر پہلے ہی شامل ہیں جو کہ پی ایچ پی بی بی 3 میں اب شامل کی گئی ہیں۔ بہرحال ہو سکتا ہے کہ پی ایچ پی بی بی 3 کی ڈیویلپمنٹ وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی جائے۔
 

arifkarim

معطل
بہت خوب قادری بھائی اور کاشف مجید بھائی۔۔۔۔ اس سے ہمیں بہتر اردو فارمز بنانے میں کافی مدد ملے گی۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو شاکر صاحب اور کاشف صاحب !
ہے جستجو کہ خوب سے ہو خوب تر کہاں
اب دیکھئے ٹھہرتی ہے جا کر نظر کہاں
 

الف عین

لائبریرین
تو یہ بات تھی کہ شاکر القادری صاحب کئی دنوں سے یہاں فعال نہیں تھے۔ بہت بہت مبارک ہو اردو دنیا کو اور طورِ خاص شاکر صاحب اور کاشف مجید کو جنہوں نے ’دکیلے‘ یہ کارنامہ انجام دیا۔
 

اردو

محفلین
بہت مبارک ہو ۔ قادری بھائی اور کاشف مجید بھائی۔۔۔۔ اس سے ہمیں بہتر اردو فارمز بنانے میں کافی مدد ملے گی۔ جزاکم اللہ ۔ :)
 

رند

محفلین
السلام علیکم قبلہ شاکر القادری صاحب شاہ جی میں دل کی گہرائیوں سے‌آپ کو اس عظیم کارنامے پہ مبارک باد پیش کرتا ہوں آپ نے اپنی خدادا صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئےوہ خوبصورت مرقع تشکیل دی ہے کہ نیٹ کی دنیا میں اردو کے چمن میں اس گل نو خیز کو شگفتی کی اعلی ترین رفعتوں پہ فائذ تسلیم کیا جا چکا پی ایچ پی بی بی کی خوبصورت ترین مثال القلم فورم ہے جس چار چاند لگا دیے ہیں آپ کی بے مثال خطاطی نے یقین مانیے میں جب کبھی بھی القلم فورم میں جاتا ہوں تو پہلے کافی دیر تک صفحہ اول پہ رک کر قبلہ قادری صاحب کی عظیم کاری گری کی تسبیح خوانی کرتا ہوں اور یہ بات ہم سب کے لیے باعث فخر ہے کہ قبلہ قادری صاحب نے وہ بے مثال ترجمہ تخلیق کیا کہ بالآخر اصل چیز کے موجود بھی اس کو تسلیم کر گئے میں ایک بار پھر سے دل کی گہرائیوں سے قبلہ قادری صاحب اور ان کے معاوینین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور محترم شاہ جی خدمت میں سلام پیش کرتا ہوں اجازت چاہتا ہوں وسلام
 

تفسیر

محفلین
شاکر اور محمدکاشف مجید ، آپ دونوں کو اس اہم پروجیکٹ کی تکمیل پر مبارک باد۔
کیا آپ کا ارادہ 2 سے 3 پر اپڈیٹ کا طریقہ بھی شائع کرنے کا ہے؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شاکر اور محمد مجید کاشف، آپ دونوں کو اس اہم پروجیکٹ کی تکمیل پر مبارک باد۔
کیا آپ کا ارادہ 2 سے 3 پر اپڈیٹ کا طریقہ بھی شائع کرنے کا ہے؟

برادر مکرم!
بہت بہت شکریہ

2 سے 3 پر اپڈیٹ کے بارے ایک مراسلہ ترتیب دے رھا ھوں انشاء اللہ مکمل ہونے پر پیش کرتاہوں
 
Top