پی پی اور ن لیگ قومی اسمبلی کی حد تک استعفوں پر راضی، اپوزیشن کا حکومت کیخلاف پلان تیار

جاسم محمد

محفلین
لیکن بندہ ایماندار ہے.
تابعدار بھی ہے وگرنہ اس حکومت میں بھی اپنی ہی فوج و ایجنسیوں کے خلاف کوئی نہ کوئی میمو گیٹ یا ڈان لیکس سکینڈل اب تک سامنے آجاتا۔ عمران خان سیدھا، کھرا، محب وطن پاکستانی لیڈر ہے۔ شاطر دماغ، دھوکے باز، مفاد پرست اور کرپٹ روایتی سیاست دان نہیں ہے۔ اسی لئے وہ کرپٹ، مفاد پسند لوگوں کو ہضم نہیں ہوتا۔
 

جاسم محمد

محفلین
امپائر خود مشکل میں ہے اسی لئے سزا یافتہ مجرم نواز شریف کو جعلی بیماریوں پر لندن بھیجا۔ اسی لئے سزا یافتہ مجرمہ مریم نواز کی ضمانتی شرط (نواز شریف کی تیمارداری) ختم ہونے کے باجود اسے واپس جیل نہیں بھجوا پا رہے۔ اسی لئے سزا یافتہ اشتہاری مجرم نواز شریف کو فوج اور عدلیہ کے خلاف ابتدائی تقاریر کی اجازت دی۔ توبہ توبہ اتنی مشکل!
 

جاسم محمد

محفلین
تو پھر رؤف کلاسرا اور عامر متین کی صاف شفاف سیاسی جماعت سے اتحاد کر کے پنجاب میں حکومت بنا لیتے ہیں :)
یہ اینکر چاہتے ہیں کہ عمران خان ن لیگ کو پنجاب میں ۷ ویں بار حکومت بنانے دیتا لیکن ق لیگ سے اتحاد نہ کرتا۔ یعنی پورے پنجاب کا خزانہ ایک مرتبہ پھر شریف مافیا کو دے دیتا مگر ق لیگ میں شامل ڈاکوؤں سے اتحاد کر کے پنجاب میں اپنی حکومت نہ بناتا۔ کاش اتنی عقل عمران خان میں بھی ہوتی تو وہ آج وزیر اعظم نہیں کسی پروگرام میں اینکر ہوتے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اب حسن نثار کے وزیر اعظم بننے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں حکومت جاہل مطلق اور ٹی وی اینکرز و صحافی عقل کل ہیں۔ جو اپنے ٹی وی چینلز کی معیشت تک سرکاری اشتہارات کے بغیر چلا نہیں سکتے وہ روزانہ اپنے پروگرامز میں بیٹھ کر حکومت کو خراب معاشی پالیسی ہونے کے طعنے مارتے ہیں :)
 

الف نظامی

لائبریرین
اب حسن نثار کے وزیر اعظم بننے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں حکومت جاہل مطلق اور ٹی وی اینکرز و صحافی عقل کل ہیں۔ جو اپنے ٹی وی چینلز کی معیشت تک سرکاری اشتہارات کے بغیر چلا نہیں سکتے وہ روزانہ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر حکومت کو خراب معاشی پالیسی ہونے کے طعنے مارتے ہیں :)
بے روزگار صحافیوں کی ویلفیر کے لیے حکومت کا کوئی ہنگامی منصوبہ ہے؟ سنا ہے اپوزیشن پرو پی ٹی آئی انفلینسرز صحافیوں کو بھاری لفافے پکڑا رہی ہے
 

جاسم محمد

محفلین
عمران خان نے ہر بار مینار پاکستان کا میدان بھرا ہے لیکن اس کے باوجود آج بھی لاہور کی تقریباً تمام سیٹیں ن لیگ کے پاس ہیں۔ جلسوں، دھرنوں سے حکومتیں گرتی ہیں نہ بنتی ہیں اور نہ ہی یہ ووٹ میں تبدیل ہوتے ہیں
 

جاسم محمد

محفلین
بے روزگار صحافیوں کی ویلفیر کے لیے حکومت کا کوئی ہنگامی منصوبہ ہے؟ سنا ہے اپوزیشن پرو پی ٹی آئی انفلینسرز صحافیوں کو بھاری لفافے پکڑا رہی ہے
اگر مارکیٹ میں صحافی طلب سے کہیں زیادہ ہیں تو ان کو کوئی اور کام دھندہ ڈھونڈنا چاہئے۔ یوں لفافے پکڑا کر جانبدار و جعلی لفافہ صحافت کروانے کی ضرورت ہی ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
اگر مارکیٹ میں صحافی طلب سے کہیں زیادہ ہیں تو ان کو کوئی اور کام دھندہ ڈھونڈنا چاہئے۔ یوں لفافے پکڑا کر جانبدار لفافہ صحافت کروانے کی ضرورت ہی ہے
لیکن اگر پی ٹی آئی میڈیا ونگ میں چلے جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں؟
 
Top