پی پی اور ن لیگ قومی اسمبلی کی حد تک استعفوں پر راضی، اپوزیشن کا حکومت کیخلاف پلان تیار

سیما علی

لائبریرین
4nk1GLU_d.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
کمپنی کی مشہوری کرنےوالے سمجھتے ہیں کہ پاکستانی قوم اندھی تقلید کرتی ہوگی جب کہ ایسا نہیں۔ جب تک کارکردگی ہے تب تک تعریف ہے جب صرف سوشل میڈیا پروپگنڈا پر گزارا کرنا ہو تو آپ پوری قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔
عمران صاحب کو چاہیے کہ اپنے سوشل میڈیا کو اخلاقیات سکھائے ورنہ اس بکواسیات ٹرولنگ برگیڈ کو بند کرے۔ اداروں سے بھی یہی درخواست ہے کہ غیر مشروط حمایت کسی کی بھی نہ کی جائے اور کسی کی فیور کرنی ہو تو اس میں تدریج کا عنصر لازمی شامل کریں۔ یک دم اقتدار ملنے پر یہ لوگ ہلکے (وفادار جانور کی صفت) ہو جاتے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم کی اپوزیشن سے جلسے چند ماہ کیلیے ملتوی کرنے کی اپیل
ویب ڈیسک جمعرات 10 دسمبر 2020

2115545-pmiknew-1607602878-575-640x480.png

قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ احتیاط کریں اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں، وزیراعظم عمران خان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جلسوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اس سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں، ہم نے پہلی لہر میں اپنے لوگوں کولاک ڈاؤن سے بچایا، پہلی لہرمیں قوم نےایس او پیزپرعمل کیا لیکن دوسری لہرمیں باقی دنیا کیلئے بھی ایس اوپیز پرعمل درآمد مشکل ہوگیا ہے، کورونا کیسزمیں اضافے سے ہمارےاسپتالوں، ہیلتھ ورکرز پرپریشر پڑے گا۔

وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے مجھ پرکوئی پریشرنہیں پڑے گا، وہ صرف لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں دو تین ماہ بعد جلسے کرلیں کیوں کہ جلسوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے، ملتان میں پی ڈی ایم جلسے کے بعد کورونا وارڈ کے 64 فیصد بیڈ بھرچکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ اوریورپ میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، بھارت میں کورونا سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات ہوئیں، پوری قوم کو کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کرناچاہیے، ماسک کے استعمال سے کورونا پھیلنے کے چانس کم ہوجاتے ہیں، اگر اسی طرح کورونا کیسزمیں اضافہ ہوتا رہا تواسپتال بھرجائیں گے، زیادہ سردی میں کورونا کیسز پھیلنے کا خدشہ ہے، اس وقت پشاورمیں40 فیصد کورونا کے بیڈز بھرچکے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
یہ حال صرف پاکستان کا ہی نہیں۔ سرحد پار انڈیا میں ریاست بہار کے حالیہ انتخابات میں وزیرِ اعظم مودی سمیت ہر پارٹی کے رہنما نے لاکھوں کے جلسوں سے دیوانہ وار خطاب کیا حالانکہ امریکہ کے بعد انڈیا کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ خود ٹرمپ نے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ملک میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرنا آخری وقت تک ترک نہ کیا۔

مطلب یہ ہوا کہ ہر جگہ عام آدمی وہ خام مال ہے جو سیاسی مصنوعات بنانے اور چمکانے کے کام آتا ہے۔ فرق ہے تو بس اتنا کہ ہم جیسے ممالک میں عام آدمی ٹکے ٹوکرا کے حساب سے دستیاب ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں ایک ڈالر کا ایک ملتا ہے۔

کورونا ایک منافع بخش سیاسی ہتھیار - BBC News اردو
 

شمشاد

لائبریرین
کمپنی کی مشہوری کرنےوالے سمجھتے ہیں کہ پاکستانی قوم اندھی تقلید کرتی ہوگی جب کہ ایسا نہیں۔ جب تک کارکردگی ہے تب تک تعریف ہے جب صرف سوشل میڈیا پروپگنڈا پر گزارا کرنا ہو تو آپ پوری قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔
عمران صاحب کو چاہیے کہ اپنے سوشل میڈیا کو اخلاقیات سکھائے ورنہ اس بکواسیات ٹرولنگ برگیڈ کو بند کرے۔ اداروں سے بھی یہی درخواست ہے کہ غیر مشروط حمایت کسی کی بھی نہ کی جائے اور کسی کی فیور کرنی ہو تو اس میں تدریج کا عنصر لازمی شامل کریں۔ یک دم اقتدار ملنے پر یہ لوگ ہلکے (وفادار جانور کی صفت) ہو جاتے ہیں۔
الف نظامی بھائی آپ خان کی سوشل میڈیا کے پیچھے پڑے رہتے ہیں، کبھی ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کے متعلق بھی تو لکھیے۔
ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم سے زیادہ گھٹیا ٹیم میں نے ساری زندگی نہیں دیکھی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
الف نظامی بھائی آپ خان کی سوشل میڈیا کے پیچھے پڑے رہتے ہیں، کبھی ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کے متعلق بھی تو لکھیے۔
ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم سے زیادہ گھٹیا ٹیم میں نے ساری زندگی نہیں دیکھی۔
محترم شمشاد صاحب گزشتہ الیکشن میں ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کو ووٹ اس لیے دیا تھا کہ یہ کچھ بہتری لائیں گے اور انتخابی اصلاحات کی طرف بڑھیں گے ، ریفارمز کریں گے۔ اب اگر میں ان کو ووٹ دے کر ان کی خامیوں سے چشم پوشی کر لوں تو یہ میرے نزدیک اندھی تقلید ہے۔
نہ ن اچھی ہے اور نہ پی ٹی آئی ۔ دونوں میں کچھ خوبیاں اور کچھ خامیاں ہے۔ اگر پی ٹی آئی پر تنقید کی جاتی ہے تو اس کے پیچھے یہ نیت ہوتی ہے کہ شاید یہ بہتری کی طرف جائیں اور خود کو امپروو کر لیں۔
یعنی ان کو تو ایک رول ماڈل قوم کو دکھانا چاہیے تھا جس کا ہمیں خواب دکھایا گیا تھا۔ اگر پھر وہی پرانی روش ہے تو نون اور اِن میں کیا فرق رہا۔ مابہ الامتیاز کا ہونا ضروری ہے۔ آپ ان سے بہتر مارل گراونڈ پر کھڑے ہوں گے تو قوم آپ کا ساتھ دے گی۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
پچھلے تیس سالوں کا گند آپ چاہتے ہیں کہ دو سال میں ٹھیک کر کے رول ماڈل بھی بن جائے اور مزید یہ یہ گیارہ جماعتیں ایک طرف اور وہ اکیلا ایکطرف اور عوام بھی آدھی اس کا ساتھ نہ دے تو اس کے اللہ دین کا چراغ تو ہے نہیں کہ راتوں رات ملک کو ترقی کی پگڈنڈی پر ڈال دے۔
عوام نہ تو ٹیکس دے، نہ علم حاصل کرے، نہ خود کو بدلے اور امیدیں عمران خان سے رکھے۔

صرف یہ ویڈیو دیکھ لیں، ایسی سیکڑوں ویڈیو یو ٹیوب پر پڑی ہیں اور تبدیلی آپ عمران خان سے چاہتے ہیں۔

 

الف نظامی

لائبریرین
بالکل تبدیلی صرف اوپر کی سطح سے نیچے نازل ہوتی ہے۔ جتنا ایمان دار ، صاحب اخلاق ، بہادر ، دلیر ، روادار ، وضع دار ہمارا وزیر اعظم ہوگا اتنا ہی اس کی ٹیم اور عوام پر اس کا اثر ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب کہنے کی باتیں ہیں۔ خود کو ٹھیک نہیں کرنا اور الزام ملک کے سربراہ پر۔

قرآن یہ بھی تو کہتا ہے کہ جیسے لوگ ہوں گے ویسا ہی ان پر سربراہ مسلط کر دیا جائے گا۔ تو پھر بھگتیں اب۔

کسی نے کیا خوب کہا تھا "اگر تم چاہتے ہو کہ معاشرے سے برے آدمی ختم ہو جائیں، تو اپنے آپ کو ٹھیک کر لو۔"
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ سب کہنے کی باتیں ہیں۔ خود کو ٹھیک نہیں کرنا اور الزام ملک کے سربراہ پر۔
قرآن یہ بھی تو کہتا ہے کہ جیسے لوگ ہوں گے ویسا ہی ان پر سربراہ مسلط کر دیا جائے گا۔ تو پھر بھگتیں اب۔
کسی نے کیا خوب کہا تھا "اگر تم چاہتے ہو کہ معاشرے سے برے آدمی ختم ہو جائیں، تو اپنے آپ کو ٹھیک کر لو۔"
فرد کو "نیک بنانا"، یہ ریاستی عمل (پالیسی و قانون سازی) کے دائرہ کار سے باہر ہے یا یہ ریاست کی ذمہ داری ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ایک مثال مشہور ہے "من حرامی، حجت ہزار"
سوئے ہوے کو تو کوئی اٹھا بھی لے، اٹھے ہوئے کو کون اٹھائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
عمران خان کو چھوڑ کر آپ ان سے بھلائی کی امید رکھتے ہیں۔ ذرا یوٹیوب PM Gillani لکھ کر سرچ کریں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
عمران خان کو چھوڑ کر آپ ان سے بھلائی کی امید رکھتے ہیں۔ ذرا یوٹیوب پر PM Gillani لکھ کر سرچ کریں۔
نیازی کے علاؤہ کسی بھی پاکستانی سیاستدان کی بدکرداری کے ٹھوش شواہد موجود نہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
انفرادی اخلاقی تربیت گھر یا سکول و مدرسہ میں ہی ہو سکتی ہے۔ قطار کیسے بنانی ہے، راہ چلتے کوڑا کہاں پھینکنا ہے، دوران ڈرائیونگ بیلٹ لگانی ہے یا ہیلمٹ پہننا ہے، یہ سب عوام کی تربیتی مسائل ہیں جن کو حکومت یا ریاست نہیں دیکھ سکتی۔ قانون توڑنے پر فردا فردا سزا دے دینے سے قوموں کی اصلاح و تربیت نہیں ہوتی۔ وہ مشہور افریقی کہاوت تو سنی ہوگی: It takes a village to raise a child
 

بابا-جی

محفلین
کپتان فرشتہ نہیں، اِن جیسا یا کُچھ اِن سے بہتر ہو گا۔ پانچ سال پُورے کر لے تو اچھی بات ہے مگر جو ٹیم اُس نے بنائی ہے یا اُس کے حوالے کر دِی گئی ہے، اس سے کِسی مُعجزے کی توقع نہ رکھی جائے۔ شاہ محمُود قریشی کی آج کل کی مُلاقاتوں کا بغور جائزہ لیں۔ لگتا ہے کُچھ کھچڑی پک رہی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
نیازی کے علاؤہ کسی بھی پاکستانی سیاستدان کی بدکرداری کے ٹھوش شواہد موجود نہیں۔
حمزہ شہباز شریف کے عائشہ احد سے قصے:
Hamza Shahbaz, Ayesha Ahad settle differences after CJP's arbitration - Pakistan - DAWN.COM
نواز شریف کے کم بارکر سے قصے:
Love in Lahore - DAWN.COM
رحمان ملک کے سنتھیا رچی سے قصے:
In a bombshell, US blogger Cynthia Ritchie accuses PPP's Rehman Malik of rape - Pakistan - DAWN.COM
یوسف رضا گیلانی کے انجیلانی جولی سے قصے:
Angelina Jolie Not Happy With Her Visit to Pakistan | Zeenat Rehman

لیکن پھر بھی بغض عمران کی وجہ سے صرف عمران خان کے قصوں سے تکلیف ہے
 
Top