چائے بنانے کا صحیح طریقہ

ماہی احمد

لائبریرین
اس سے اچھی ترکیب اور کوئی نہیں ہو سکتی۔
بالکل، مانتی ہوں اس سے اچھی کوئی "ترکیب" نہیں ہو سکتی:) ویسے بھی چائے تو کائی اور بنا کے دے تب ہی مزہ آتا ہے ورنہ خود بناتے بناتے تو چائے کا مزہ ہی ختم ہو جاتا ہے، ہے نا امی
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب یہ ہوا کہ ابھی تک اپنی ماما کے ہاتھ کی چائے پی جا رہی ہے، حالانکہ یہ کام تمہیں کرنا چاہیے کہ اچھی سی چائے بنا کر اپنی ماما کو بھی دو اور مجھے بھی پلاؤ۔
 

ام اریبہ

محفلین
اس کا مطلب یہ ہوا کہ ابھی تک اپنی ماما کے ہاتھ کی چائے پی جا رہی ہے، حالانکہ یہ کام تمہیں کرنا چاہیے کہ اچھی سی چائے بنا کر اپنی ماما کو بھی دو اور مجھے بھی پلاؤ۔
بڑے دھڑلے سے حکم دیتی ہے کہ میرے لیے "بھی"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 

ام اریبہ

محفلین

فرحت کیانی

لائبریرین
چائے بنانے کی آسان ترکیب یہی ہے کہ ریسٹورنٹ سے منگوا کر پی لی جائے۔
اور اگر کفایت شعاری کا ارادہ ہے تو گھر والوں کو بار بار یاد کروائیں کہ آپ کے سر میں شدید درد ہے۔ پچھلی بار چائے پی تھی تو ٹھیک ہوا تھا۔ کوئی نہ کوئی چائے بنا ہی دے گا۔ لیکن اس میں ایک خطرہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ سننے والے آپ کے سر درد کا سنتے ہی مشورہ دے دیں کہ چائے پی لو۔ اور اگر اپنے لیے بنانی ہی ہے تو ایک ایک پیالی ہمارے لیے بھی لیتی آنا۔
 

ام اریبہ

محفلین
یہ ہوئی نہ ماہی والی بات۔(مطلب کہ سیر کو سوا سیر):laughing:
نہیں بھئی ۔۔کوئی سیر سوا سیر نہیں ھو رہا یہاں پہ۔۔۔یہ تو ماں بیٹی کی محبت ہے کہ 5 دن ماں بیٹی کے لاڈ اٹھاتی ہے تو 2 دن بیٹی ماں کی خدمت کرتی ہے ۔۔۔ویسے میں سمجھ گئی ہوں آپ ماں بیٹی میں تیلی لگانے کی کوشش میں تھے ۔۔۔۔:)
 
Top