انٹرویو چائے سید فصیح احمد کے ساتھ

ماہی احمد

لائبریرین
اب اگلا قدم میری لاڈلی گُڑیا رانی کا دیا گیا یہ سنچری سوال نامہ کا حدف حاصل کرنا ہے ،،، جو انشاء اللہ بہت جلد پورا ہو جائے گا :) :) :)
بهلکڑ کے اگلے سوالات سے پہلے پہلے دے دیں جواب بهیا :)
ورنہ دوبارہ بهلکڑ نے میرے والے سوال پوچھ لینے ہیں۔۔۔ :(
 

نایاب

لائبریرین
محترم فصیح بھائی
توجہ چاہوں گا " آدمی جو کہتا ہے آدمی جو لکھتا ہے " وہ صدائیں اکثر پیچھا کرتی ہیں ۔ ؟
 

زبیر مرزا

محفلین
بھلکڑ کے سوالات دیکھ کر تعبیر کا خیال آگیا (اب بندہ اتنا بھی مصروف نہ ہو :( )
جوابات عمدہ اور سادہ اندازِ - مجھے انٹرویو اس لیے پسند (بلکہ گفتگو کہیں اسے) شخصیت کی دریافت ہوتی ہے جوبے حد دلچسپ اور نیاپن لے کر آتی ہے-
 

ماہی احمد

لائبریرین
بھلکڑ کے سوالات دیکھ کر تعبیر کا خیال آگیا (اب بندہ اتنا بھی مصروف نہ ہو :( )
جوابات عمدہ اور سادہ اندازِ - مجھے انٹرویو اس لیے پسند (بلکہ گفتگو کہیں اسے) شخصیت کی دریافت ہوتی ہے جوبے حد دلچسپ اور نیاپن لے کر آتی ہے-
تعبیر آپی کیا کوئی پروفیشنل ہیں؟؟ :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
محترم فصیح بھائی
توجہ چاہوں گا " آدمی جو کہتا ہے آدمی جو لکھتا ہے " وہ صدائیں اکثر پیچھا کرتی ہیں ۔ ؟

یہ ہُوا نا ہمارے مطلب کا سوال !! :) :) ( باقی دوست اداس نہ ہوں آپ سب کے سوال کمال ہیں۔ در اصل یہ میرا من پسند موضوع ہے :) )

نایاب بھائی آپ کا سوال مجھے کوئی ایک دہائی قبل کے زمانے میں لے گیا۔ کالج کا زمانہ تھا۔ میرے شوق تب بھی رائج زمانے کے ساتھ میل نہیں کھاتے تھے۔ میں ٹیلی وژن کی نسبت ریڈیو کا بہت دیوانہ تھا۔ اس زمانہ میں ریڈیو پر ایف ایم پر ابھی صرف اسلام آباد والا سٹیشن ہی عام العوام تھا۔ مجھے اس سے اکتاہٹ ہونے لگی تو اشتیاق میں دوسری فریکوینسیاں کھنگالنے لگا۔ اس وقت ایک ریڈیو ڈرامہ نشر ہو رہا تھا اے ایم پر کہیں۔ ڈرامے کا نام یاد نہیں مگر کہانی ایسی تھی کہ روح ثبت ہو گئی۔ پھر کیا تھا کہ اس وقت پر باقاعدگی سے وہ ڈرامہ سننے بیٹھ جاتے۔ اس کہانی کا مختصر حال کچھ یوں ہے، ایک لکھاری تھا جو کچھ نیا کرنا چاہتا تھا۔ ایک تحریری شاہکار بنانا چاہتا تھا۔ تو اس نے ایک کردار نکھارا ، ایک لڑکی کا۔ پھر ایسا ہوا کہ اسے ایک لڑکی کوئی نظر آئی جو اس کے کردار سے مماثل تھی۔ اسے اس میں دلچسپی ہوئی، پھر اس پر عجیب انکشاف ہوا کہ اس کی زندگی ہو بہو اس کے کردار جیسی ہی تھی۔ چند روز گزرے اس نے اس کا بغور تجزیہ کیا اور دنگ رہ گیا۔ کیوں کہ اس لڑکی کے ساتھ وہی کچھ ہو رہا تھا جیسا جیسا وہ اپنی کہانی میں لکھتا جاتا۔ اس سے وہ بہت خوف زدہ ہو گیا اور آخر تنگ آ کر ایک رات اس نے اپنا قلم توڑ دیا ! اگلی صبح اسے خبر ملی وہ لڑکی مر چکی ہے۔
ایسا حقیقت میں کبھی ہوا ہو یا نہیں لیکن ملتی جلتی مثالیں وافر مقدار موجود ہیں ( دھاگہ طول پکڑ لے گا، اگر آپ چاہیں تو الگ سے اس پر تفصیلاً بات ہو سکتی ہے :)
دعا کا اثر ، کبھی کبھی ایسا لگنا یہ وقت پہلے گزرا ہے، اپنی بات کا حیرت انگیز طور اپنے اوپر ہی پورا ہونا، اور اس بات کا مشہور ہونا کہ اپنے خواب یا ارادے کا کسی سے ذکر کم کرو کہ کہیں وہ ادھورا نہ رہ جائے۔
نایاب بھائی کہیں کچھ تو بات ہے نا ! ( اوپر درج تمام باتوں کے تفصیلی حوالے میرے علم میں ہیں )
میں نے نتیجہ یہ اخذ کیا کہ صوتی لفظ ، خیال ، تحریر ، ارادہ وغیرہ اللہ کی تخلیقات ہیں اور ہماری طرح زندہ ہیں۔ صرف ان کا طرز گفتگو ہماری سمجھ سے باہر ہے۔ روز محشر انسان کے تمام اچھے اور برے کاموں کے گواہ ہوں گے۔ اور رب العزت اپنی گواہیاں وہ اٹھائے گا جس پر کسی کو شک نہ ہو۔ پہاڑ ، دریا ، ہوا ، در ، دیوار ، زمین آسمان ، درخت جانور ۔۔۔ یعنی کہ ہمارے اپنے جسم کے اعضا تک !! ۔۔۔ ثابت یہ ہو کہ ریکارڈنگ کا عمل جاری ہے اور ریکارڈ کرنے والے حیات ہیں۔
اب یہ جو لفظ ہیں نا ان کی بازگشت کا اثر صرف ہمارے کانوں تک محدود نہیں۔ ہمارا وجود خاکی ، دوسرے انسان ، مال و زر ۔۔ سب ان کی زد بنتے ہیں۔ ان کا تاثر ہمیشہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔ ان کا اثر منحصر ہوتا ہے کہ کس سے ٹکرا کر کہاں تک پہنچے ۔۔۔ کان ، دل ، دماغ ، در و دیوار ، راستے ، وادیاں ۔۔۔۔ کوئی ذی روح ، فرشتہ ، جن ، پری ۔۔۔ آسمان کی کونسی تہ تک !! ۔۔۔ یہ سب فیصلہ کرتے ہیں کہ جب وہ لفظ ہم تک لوٹیں گے تو کیا تاثیر لیئے ہوں گے۔ پہاڑی چشمے کا پانی بہت صحت افزا ہوتا ہے لیکن ان میں بھی تاثیر کا فرق ہوتا ہے ۔۔۔۔ بات یہ کہ وہ پانی کہاں سے ہو کر کیسی کیسی تاثیر کا قاصد بنا ہے!!

جزاک اللہ!!
:) :) :)
 

نایاب

لائبریرین
اس لڑکی کے ساتھ وہی کچھ ہو رہا تھا جیسا جیسا وہ اپنی کہانی میں لکھتا جاتا۔ اس سے وہ بہت خوف زدہ ہو گیا اور آخر تنگ آ کر ایک رات اس نے اپنا قلم توڑ دیا ! اگلی صبح اسے خبر ملی وہ لڑکی مر چکی ہے۔
:) :) :)



بہت اعلی فصیح بھائی
وہ قلم جسے ملے اذن
حرف کی چنت کا لفظ کی بنت کا
وہی تجسیم کرتا ہے سوچ و خیال کو ۔۔۔۔
اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو اپنا قلم توڑ دے گویا اسے اپنے قلم سے نکلے لفظ کی صداقت پہ یقین نہیں ۔۔۔۔؟
نوٹ ( انسانیت اور ادب و اخلاق کو رہنما رکھتے قلم کو لکھنے دیں جو وہ لکھنا چاہے ۔۔۔۔۔ دھاگے کی طوالت کی فکر میں نہ الجھیں ۔)
آپ کے قلم سے نکلتے لفظ امانت ہیں ۔ امانت کی ادائیگی میں عذر غیر مقبول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

سید فصیح احمد

لائبریرین

ماہی احمد : محفل پر ہی کہیں یہ سوالات پڑھے تھے ، سوچا آپ کے انٹرویو میں بھی شامل کریں :p
جنرل نالج کے کچھ سوالات

بڑی مہربانی لاڈلی چِڑیا ۔۔۔ :) :)

تمام سرخ روشنائی والے جواب سنجیدہ ،، ( اگر ممکن ہوا کیوں کہ کچھ سوالات کا سیدھا جواب ممکن ہی نہیں لگ رہا ۔۔ :p )

اور سوہنے پُتر کی طبع کا خیال رکھتے ہوئے تمام نیلی روشنائی والے جواب مزاح آمیز ہوں گے ۔۔ :) :)

1۔بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟

سمجھداری سے :) :)
زیادہ سی روٹیاں کھا کے :p ۔۔ :) :)

2- کچھ لوگوں کی زبان کالی کیوں ہوتی ہے؟

میں اس پر یقین نہیں رکھتا ، جب کچھ برا ہونے والا ہو تو لوگ اپنا اپنا اندازہ لگاتے ہیں اور کچھ لوگوں کا اندازہ اکثر درست ہو جانے کی وجہ سے ہم کہ دیتے ہیں اس کی زبان کالی ہے! ۔۔ :) :)
جامن زیادہ کھانے کی وجہ سے :p ۔۔ :) :)

3۔ پتے کب ہوا دیتے ہیں؟

جن کے ہوا دینے کا ذکر ہے،ان پتوں کی تو خصلت ہی ہوا دینا ہے حالات کے رخ کے مطابق۔ اس پر تعجب کیا ؟ ۔۔ :) :)
حد ہے بھئ! یہ پوچھو کب نہیں دیتے !! ۔۔۔۔۔ وہ ہوا دینا (آکسیجن) بند کر دیں تو ہماری ہوا (سانس) بھی بند ہو جائے ا :p ۔۔ :) :)

4۔ طبیعت کیسے صاف کی جاتی ہے؟

بد لحاظ ہو کر !! ۔۔ :) :)
میرا نہیں خیال ایسا کوئی ڈیٹرجنٹ موجود ہے !! ۔۔ :p ۔۔ :) :)

5۔ آلو غبارے کا اچار کیسا ہو تا ہے؟

نہیں آپ کو کسی نے غلط انفارمیشن پہنچائی ہے ،، یہ آلو غبارے کا نہیں بلکہ آلو کا اچار ہے جو غبارے میں ڈلتا ہے ۔۔ :p ۔۔ :) :)

6۔دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟

جب ہمیں اپنی صحت سے پیار نہیں رہتا اور ہم اپنی خواہشِ شکر کو قابو میں نہیں رکھتے یا گندی گندی اشیاء کا وافر استعمال کرتے ہیں :) :)
ابجیکشن یور آنر !!o_O وہ بیچارہ لگتا نہیں بلکہ پھنس جاتا ہے !! ۔۔۔ یہ بھی بھلا کوئی بات ہوئی !! ۔۔۔ اچھا بھلا وہ گندی چیزوں میں آرام کر رہا ہوتا ہے اور ہم اٹھا کر اپنے دانتوں میں پھنسا دیتے ہیں ۔۔۔ ہُنہ !! ۔۔ :p ۔۔ :) :)

7۔بغل میں لاٹھی اور ہاتھ میں؟

اگر بغل میں لاٹھی ہو تو ہاتھ میں تو خواجہ صاحب ہی بتا سکتے ہیں کیا ہو گا !! (ڈرامہ خواجہ اینڈ سن) ۔۔ :p ۔۔ :) :)

8۔ سانپ بول سکتا تو انسان سے پہلی بات کیا کہتا؟

جب تُم میں سے کئی ایک مجھ سے زیادہ زہریلے ہیں تو مجھے کیوں بدنام کر رکھا ہے ؟ :) :)
نہ چھیڑ ملنگاں نوں !! ۔۔ :p ۔۔ :) :)

9۔بھول اور فول میں کیا فرق ہے؟

فرق کوئی نی جناب جی !! ۔۔۔ بھول ہوتی ہے اور فول کرتا ہے !! ۔۔ :p ۔۔ :) :)

10۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟

کیوں کہ کوئی بھی خواہش کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہوتی ، پس! ملکیت کی تمنا جب بھی ضرب کھاتی ہے تو بیماروں میں اضافہ ہو جاتا ہے :) :)
خون کی کمی کی وجہ سے!! جو اکثر بیماروں میں یکساں ہوتی ہے اور انہیں لگتا ہے انار بھی سرخ ہے تو اسے ہی کھانا چاہیئے !! ،، ۔۔ :p ۔۔ :) :)

11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟

بھئی ہم نے تو بنایا نہیں جن صاحبوں کی یہ کرامت ہے انہی سے پوچھیئے ،،، ۔۔ :p ۔۔ :) :)

12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟

ارے ہم نے تو لوگ چلو میں ڈوبتے دیکھے ہیں ،،، آپ سے گزارش ہے کوئی تیراک ملا تو ہمیں بھی ملوایئے گا ،،، ۔۔ :p ۔۔ :) :)

13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟

کیوں کہ وہاں دوسری پارٹی (خاوند جی) بہت کمزور ہوتی ہے ، سونامی تو تب آئے جب کوئی لہر ( بیگم جی ) سے ٹکرانے والا ہو نا !! ۔۔ :p ۔۔ :) :)

14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟

وقت سے آج تک کھیل ہی کون پایا ہے ؟؟ ۔۔۔ یہ تو وقت ہے جو ہم سے اٹکھیلیاں کرتا ہے نا !! ایسے میں کوئی جیتے تو کیسے ؟ ۔۔ :) :)

15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟

تسکینِ روح !! :love:
کھٹائی کی زیادتی کی وجہ گلا خراب کا باعث، پس! سکول سے چھٹی کا موجب !! :thumbsup:
ایک بار خریدنے کے بعد کئی پیالے فری !! :daydreaming:
وغیرہ وغیرہ ۔۔ :p ۔۔ :) :)


16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟

جہاں سے گلاب میں جامن !! ۔۔ :p ۔۔ :) :)

17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟

بھئی یاد نہیں پڑ رہا !! ،،، ذرا آج افطار میں ۲ ، ۲ کلو دونوں بھیج دو یوں یاداشت بھی تازہ ہو جائے گی اور فرق بھی پتہ چل جائے گا ۔۔۔ :p ۔۔ :) :)

18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟

چاند کے ساتھ تارے کیوں ہوتے ہیں ؟؟ ۔۔ :p ۔۔ :) :)

19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟

تا کہ گلاب کا حصول اتنا سہل نا ہو جائے کہ اس کی اہمیت ہی گر جائے اور ہر گاما ماجا اسے حاصل کرنے کو دوڑ پڑے :) :)

20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟

دلوں میں کدورت یا پھر نا سمجھی کی وجہ سے !! ۔۔۔ :) :)
ناک بند کرنے سے بھی !! ۔۔۔ :p ۔۔ :) :)

21۔عمودی اور افقی کی دوستی کتنی پرانی ہے؟

جتنی کسی بھی دو اچھے دوستوں کی دوستی !! جو کبھی جدا نہیں ہوتے ۔۔۔ :) :)
ویسے کچھ لوگ اسے دوستی نہیں دشمنی بھی کہتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں ایک دوجے کی کاٹ کرتے ہیں۔ پگلے! یہ نہیں سمجھتے کہ یہ کاٹ نہیں بلکہ اسے ایک دوجے میں بسنا کہتے ہیں ۔۔۔ :) :)


22۔عمروعیار کہاں رہتا ہے؟

فقط کہانیوں میں ۔۔۔ یا شائد کسی نو نہال کے خیالوں میں ۔۔ :) :)

23۔ سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ میں کیا فرق ہوتا ہے؟

سرکار: میٹھی ہی میٹھی (کوئی کام نہیں کرنا پڑتا) ،،، نیم سرکار: سرکار کی نسبت کڑوی ( کام جو کرنا پڑتا ہے ) ۔۔ :p ۔۔ :) :)

24۔ عینک(عے نک) میں ناک کا ذکر ہے تو کانوں کا کیوں نہیں؟

ذکر اسی کا ہوتا ہے جو نگاہوں میں ہو ، کان بیچارے تب تک نہیں دکھتے جب تک ایک طرف ہو کر خاص جائزہ نا لیا جائے ۔۔۔ :p ۔۔ :) :)

25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟

اکثر کب ؟ وہ تو کبھی کبھی ہو جاتی ہے ،، الٹے کرتوتوں کی وجہ سے نا !! ۔۔۔ :):)

26۔ٹیڑھی ناک اور ٹیڑھی کھیر میں کیا فرق ہے؟

ناک سیدھی ہو جاتی ہے مگر کھیر کا سوچو بھی نہ !! ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

27۔ناک پہ مکھی کیسے بیٹھتی ہے۔؟

آپ آرام سے بیٹھیں ، کوئی حرکت نہ ہو۔ اب ایک عدد کسی بھی مٹھائی کا چھوٹا سا ٹکڑا ناک پر رکھیں۔
انتظار فرمایئے صبر کا پھل بھنبھناتا ہوا ابھی آتا ہی ہو گا ۔۔۔ :p ۔۔ :):)


29۔انڈیا۔ بھارت۔ ہندوستان تین نام کیوں؟

یہ نام یوں پڑے :
بھارت نام بہت سوں کے لیئے بھاری تھا تو ہندوستان رکھ لیا !! ۔۔۔ موئے انگریجوں سے دونوں نام یاد نہیں ہوئے تو انڈیا رکھ لیا !! ۔۔۔ :p ۔۔ :):)


30۔بیگم بیوی اور شریک حیات تین نام کیوں؟

پیارا بیٹا تُم نا کسی بھلے مانس کو کُٹ پڑوا کر ہی چھوڑو گی ۔۔۔ سچی !! ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

31۔اب بچے گلی ڈنڈا کیوں نہیں کھیلتے؟

کیوں کہ گیند بلا جو آ گیا ۔۔ڈنڈے کے ساتھ گُلی تراشنی پڑتی ہے اور گیند بلا بنا بنایا مل جاتا ہے ،، :) :)

32۔گھمسان کی لڑائی کس میدان میں ہوتی ہے؟

ولیمے پر کھانے کے میدان میں ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

33۔سمندر کا پانی نمکین کیوں ہے؟

کسی بھی ذات کے اندر کا پانی نمکین ہوتا ہے ۔۔۔۔ بھولی چِڑیا !! انسان کی آنکھ سے نمکین پانی جانتی ہو کب نکلتا ہے ؟؟ ۔۔ جب اس کی برداشت میں نہیں رہتا !!
اور سمندر اپنا نمک کبھی باہر نہیں اچھالتا ۔۔۔۔ تو سوچو اس میں کتنی برداشت ہوتی ہے !! :) :)


34۔الٹے پاؤں کیسے بھاگا جا تا ہے؟

جیسے سرکس میں جوکر ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

35۔ چڑیل اور بھوت میں کیا فرق ہے؟

کچھ خاص نہیں ،، بس کام بانٹے ہوتے ہیں حرکتیں تو دونوں کی ایک سی ہوتی ہیں ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

36۔ تارے گننے سے کیا ہوتا ہے۔؟

وقت کٹتا ہے ۔۔۔ :):)

37۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتے ہیں۔

سچ کے پاؤں ہوتے ہیں، اور بڑے پکے ہوتے ہیں! ۔۔۔۔۔۔ نظر اسی کو آتے ہیں جو ان پر قائم ہوتا ہے :) :)

38۔ہاتھی کہاں جاکر سوتاہے؟

جہاں جگہ مل جائے ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

39۔خاص خاص اور عام خبروں میں کیا فرق ہے؟

دونوں ایک ہی خبر سے متعلق ہمارے پیمانہ اشتیاق کے مختلف درجے ہیں !! ۔۔ :) :)

40۔اگر دنیا میں بے وقوف نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟

دنیا کی تاریخ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جاتی ۔۔۔ !! ۔۔ :) :)

41۔موبائل فون کے ہاتھ ہوتے تو؟

ہمیں بڑی مار پڑنی تھی ،،، بیچارے کو کتنا ستاتے ہیں نا ہم ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

42۔مریخ پر کیا چیز پائی گئی ہے؟

ان ایلیئنز کی مشینیں جو ایک ایلیئن سیارے کرہ زمین سے مریخ پر بھیجی گئیں !! :) :)
مریخیئے ملے ہوں گے اور کون ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

43۔بندر کی دُم بڑی ہوتی ہے دُم دار ستارے کی؟

یہ جاننا کونسا مشکل ہے ، دنوں کو ایک ساتھ کھڑا کرو اور ماپ لو ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

44۔ آموں کو لنگڑا کس نے کیا؟

بھئی ہمارا کوئی قصور نہیں ، جس نے کیا اس سے پوچھیں ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

45۔شوٹ کرنے سے کیا مراد ہے؟

مجھے قطعاً اندازہ نہیں !! :unsure: ،، لیکن اس جملے پر شبہ یہی ہے کہ مراد صاحب کو شوٹ کرنے کا کہا جا رہا ہے ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

46۔کالاکولا اور کوکا کولا میں کیا فرق ہے؟

کچھ خاص نہیں ،،، کچھ دوائیوں کی طرح ۔۔۔ محض اندرونی و بیرونی استعمال کی پابندی کا فرق ہے ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

47۔ عمودی اور افقی زاویہ میں کتنا فرق ہے؟

یہ کوئی اچھی بات نہیں بچو جی !! ۔۔۔ ایسے ہی سوالوں کی وجہ سے میں امتحان میں مثلث کے سوال چھوڑ دیا کرتا تھا !! :unsure:

48۔ہلکان کیسے ہوتے ہیں؟

خواہشوں کے جنگل میں کسی بے لگام گھوڑے کی طرح دوڑتے ہوئے !! ۔۔۔ :) :)

49۔انسان کو اُڑنے کا شوق کیوں ہوا؟

کسی بھی شے کو مختلف زاویوں سے دیکھنے کی عادت کے ہاتھوں مجبور ہو گیا تھا !! :) :)

50۔اُلو دن میں کیوں نہیں دیکھ سکتا؟

یہ درست نہیں! ۔۔ دو وجوہات: ایک تو یہ کہ اس کے رات کے شکار کی وجہ سے (دن کو شکار کرنے والی نسل بھی ہے) ہم یہ سمجھے وہ دن کودیکھ نہیں سکتا۔
دوسرا اس کی آنکھیں رات کے شکار کے لیئے بنی ہیں ، اور رات کے اکثر شکاری جانوروں کی آنکھوں کی پتلیاں بڑی ہوتی ہیں۔ تا کہ وہ روشنی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر سکیں۔ لیکن اُلو دن کو ہماری طرح ایک تو اپنی آنکھیں گھما نہیں سکتا ( آنکھ کے ڈھیلے حرکت نہیں کر سکتے ٹیوب ساخت کی وجہ سے ) اور دوسرا اپنی پتلی کو سکیڑ نہیں سکتا تو وہ روشنی کو قابو میں کرنے کے لیئے آنکھیں نیم وا کر لیتا ہے۔ کچھ لوگ یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ شائد اس وقت وہ دیکھ نہیں سکتا۔ جب کہ اس وقت بھی وہ ہم سے کئی سو گنا بہتر دیکھ رہا ہوتا ہے ۔۔ :) :)

اُلو جو ہوا ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

51۔گنڈیری پھل ہے یا سبزی؟

گنا گھاس ہے تو گنڈیری گھاس کا ٹکڑا ۔۔ :) :)
مجھے میٹھے سے مطلب ہے !! ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

52۔ کوا سیانا کیوں ہوتا ہے؟

سیانا کب ہوتا ہے ؟؟ بس تھوڑا ضدی ہوتا ہے اوع کچھ نہیں !! ۔۔۔ اس کا دل چاہتا ہے سب کام کر ڈالے ۔۔۔۔ اکثر دھیاتوں میں کھلی چھت کے غسل خانوں کی دیوار پر سے صابن کھانے کے لیئے جھپٹ لیتا ہے ۔۔۔ اور سنا تو ہو گا کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا ۔۔۔۔ اب ایسے کو سیانا کہیں گے کیا ؟؟ ۔۔۔ :p ۔۔ :):)


53۔ میٹھی چھری کہاں سے ملتی ہے؟

دو جبڑوں کی دکان سے ۔۔۔ :) :)

54۔ہاتھی اگر اُڑ سکتا تو کیا ہوتا؟

پوری دنیا میں سب سے زیادہ زور شور دھلائی کے کام پر ہوتا ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

55۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس اور جس کا جوتا اس کا؟

راج ۔۔۔ :):) ( عوام کو جوتے پڑتے یا جوتے اٹھاتے ہی دیکھا ہے ہمیشہ !! )

56۔حجم اور وزن میں کیا فرق ہے؟

روزے میں بندہ جو نظر آتا ہے محض حجم ہوتا ہے ،، افطار کے بعد اصل وزن بنتا ہے ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

57۔ہوا کھانے سے پیٹ کیوں نہیں بھرتا؟

پیٹ ہے غبارہ تو نہیں !! ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

58۔شیطان کی آنت کتنی لمبی ہے؟

بہن جی یہ کسی ڈاکٹر سے پوچھو ہم کیا جانیں شیطان کی آنت کو :doh: ۔۔۔ ۔۔۔ :p ۔۔ :):)


59۔لڑائی کرنے کے لئے کوئی وجہ ضروری ہے؟

نہیں تو ، کس نے کہا ؟ نام بتاؤ اس کا ابھی عقل ٹھکانے لاتا ہوں اس کی ۔۔۔۔۔ ہُنۃ !! ۔۔۔۔۔۔۔۔ :) :)

60۔ لفظ کیوں۔۔۔ کس لئے بنا؟

تا کہ وقت گزاری کرنے والے اور اصل الب علموں کی پہچان کی جا سکے ۔۔۔ :) :)
بس ایویں ہی آپ کو کیوں بتاؤں ؟؟ ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

61۔ بھنڈی کا شوربہ کیسا ہوگا؟

لیس دار !! ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

62۔برف کے گولے اور گول گپے میں کیا فرق ہے؟

محض علاقائی و مزاجی فرق ہے !! ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

63۔شیر اور شعر میں کیا فرق ہے؟

یلغار ہو تو شیر(ش ی ر) ۔۔۔ علم کی بات ہو تو شعر (ش ع ر) ۔۔ :) :)

64۔ گیدڑ ڈرپوک کیوں ہوتا ہے؟

کس نے کہا ؟؟ :) :) ۔۔۔ یہی تو اس کی چال ہے ۔۔۔ دنیا میں کچھ شکاری بہت خطرناک ہیں ، گیدڑ ، لگڑ بگڑ ، جنگلی کُتا (جنگلی کتا محض ایک عام ترکیب نہیں بلکہ ایک اصل میں موجود کتے کی خاص نسل ہے ) وغیرہ ۔۔۔ یہ سب وولورین - wolverine ( مووی والا نہیں بلکہ ایک حقیقی جانور) ، شیر ، باز ، اُلو وغیرہ کی طرح دلیری سے دو دو ہاتھ کر کے شکار نہیں کرتے بلکہ اپنے شکار میں سب سے پہلے انتشار پیدا کرتے ہیں اور اسے کمزور کر کے مارتے ہیں ، بڑے سیانے ہوتے ہیں اور اپنے دشمن کی طاقت پہچان کر وار کرتے ہیں۔ انسانوں میں بھی ایسے شکاری پائے جاتے ہیں ۔۔ :) :)

65۔ ہاتھی کے کان کی پیمائش کیسے ہوتی ہے؟

یوں تو پیمائشی فیتے سے ہونی چاہیئے !! ۔۔ لیکن میں نے ہاتھی کے کان کبھی ماپے نہیں !! ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

66۔ لوگ ناک پہ مکھی کیوں نہیں بیٹھنے دیتے؟

مشکل کام ہے اس لیئے ۔۔۔ مکھی بڑی بے چین طبع ہوتی ہے ۔۔۔ اب اس کے بیٹھنے کا انتظار کون کرے بھلا ؟ ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

67۔دن دگنی رات چوگنی محنت کیوں کی جاتی ہے؟

تاکہ حاصل کی قیمت کا احساس رہے !! :) :)
ایسی محنت کی نہیں بلکہ کروائی جاتی ہے ۔۔ ( ایک مینیجر کا جواب ) ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

68۔ گلابوں کے جامن کہاں پائے جاتے ہیں؟

گلابوں یعنی گلابو کی جمع ۔۔۔ یعنی وہ ساری لڑکیاں جن کا نام گلابو ہے !! ۔۔۔ بھئی ظاہر ہے ان کے فرج میں ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

69۔چاندی کے ورق کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟

آٹے میں نمک جیسا ۔۔۔۔ :p ۔۔ :):)

70۔یہ ٹنڈے سے ہم اتنا کیوں بھاگتے ہیں؟

یہ آپ کو ہی معلوم ہو گا کہ " ہم " جناب ٹینڈے سے کیوں کنارہ فرماتے ہیں ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

71۔بر ف کا برفی سے کیا تعلق؟

یہی تعلق اصل ہے فارسی کے تحت ۔۔۔۔۔ برفانی تو اردو میں بُنا گیا ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

72۔ چوہا پہاڑ کے نیچے کیا کر رہا تھا؟

محاورہ ایجااد ہونے کا انتظار ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

73۔ڈرامے اور ڈرامے بازی میں کیا فرق ہے؟

ڈرامے سے لطف اٹھایا جاتا ہے ،،، جب کہ ڈرامے باز کے ڈرامے کو برداشت کیا جاتا ہے ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

74۔سبز چائے کا رنگ گلابی کیوں ہوتا ہے؟

یہ تو کوئی بات نہ ہوئی بھئی !! اب سبز چائے ہے تو کیا دودھ ، پتی ، چینی ، کپ وغیرہ سب سبز کر کے دیں ہم ؟ ہُنہ ! ۔۔ اور ہوتا تو ہے ، اس پر جو پِستا ہوتا ہے کچھ کچھ سبز ہی تو ہوتا ہے نا !! ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

75۔بچوں کو شیر کی آنکھ سے کیسے دیکھا جائے؟

چِڑیا گھر جائیں اور بچے کو شیر کے سامنے لا کھڑا کریں! کچھ دیر کے بعد شیر سے پوچھیں ، وہ جو بتائے مجھے بھی بتا دیں ۔ بڑی مہربانی !! ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

76۔دیوار کے آرپار کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟

دیوار میں نقب لگا ئیں۔ اب اکھڑی اینٹ والی جگہ دیدے لگا کر جتنا دل چاہے نظارہ فرمائیں ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

77۔مینڈک کب آرام کرتا ہے؟

جب ہم کام کرتے ہیں !! ۔۔۔ اور جب ہم آرام کرتے ہیں وہ کمینا سارے جہان کی دُہائی ڈال کر ہمارا آرام حرام کرتا ہے ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

78۔ جب مینڈکی کو زکام ہوتا ہے تو کونسی دوائی لیتی ہے؟

مجھ سے اب تک جانوروں کے جتنے سوال کیئے جا چکے ہیں نا ، مجھے اب انسان نئی ہی مخلوق محسوس ہو رہا ے :sarcastic: ۔۔۔ میری جانے بلا کہ محترمہ مینڈکی کونسی دوا لیتی ہیں ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

79۔گیند گو ل کیوں ہوتی ہے؟

پہلے نہیں ہوتی تھی میرا خیال ہے جب لوگوں کو پتہ چلا دُنیا گول نہیں بیضوی ہے ، تو سب نے سوچا بھئی اب کچھ تو گول ہونا چاہیئے !! تو انہوں نے گیند گول کر ڈالی ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

80۔چرند اور پرند میں کیا فرق ہے؟

یہ سوال ہم نے بھی ایک بار اپنے استاد جی سے کیا تھا ،،
کہنے لگے پرند یعنی ، طوطا ، مینا ، کبوتر ، مرغی ، باز وغیرہ
چرند یعنی گائے ، بھینس ، بکری ، وغیرہ ۔۔۔ ہم نے اپنی جانب سے چالاق بننے کی کوشش کی اور ایک اور سوال داغا ،، :battingeyelashes:
اور ہم کیا ہوئے پھر ؟؟ :applause:
وہ گھور کر بولے ۔۔۔۔۔ " گھاس کھاتے ہو کیا ؟ " ۔۔۔:idontknow: ۔۔۔ بس اس دن سے چرند کی تعریف صد فیصد مثلِ شفاف نہیں ہمیں !! ۔۔۔ :p ۔۔ :):)


81۔ بجلی بچایئے تاکہ۔۔۔ ؟

پاکستانی بہن بھایئوں کے دل کی آواز ۔۔ " بجلی ؟ وہ کیا ہوتی ہے ؟ " :thinking:
" بھئی جس سے پنکھا چلتا ہے ! " :surprise: ۔۔ :noxxx:
" اوہ! مجھے اکثر یہ وہم ہوتا ہے کہ پنکھا چلتا بھی ہے۔ اچھا تو وہ بجلی ہوتی ہے جس سے وہ چلتا ہےا !! ۔۔ حیرت ہے ہم سمجھے بس کبھی کبھی ہوا تیز ہونے سے اس کے پر تھرک جاتے ہیں "
" اب جب کچھ ہوتا ہی نہیں اور محض وہم ہے اسے بچائیں کیسے :confused2: "
:notworthy: ۔۔۔ :p ۔۔ :):)


82۔ گھڑی کی سوئی اُلٹی طرف کیوں چلتی ہے؟

ہممم !! ۔۔۔ اچھا سوال ہے بھئی !! :applause: ۔۔۔ :coffee: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :p ۔۔ :):)

83۔ گدھے کے سر پر سینگ ہوتے تو کیا ہوتا؟

تو بروس لی کی طرح اس کا بھی مارشل آرٹس میں بڑا نام ہوتا ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

84۔ اونٹ کی سواری کیسی ہوتی ہے؟

بڑی مست سی !! ،،، خراماں خراماں !! ۔۔۔۔ :) :)

85۔ وہ کونسا پرندہ ہے جس کے سر پر پاؤں ہوتے ہیں۔

سر ، پر اور پاؤں کس کے نہیں ہوتے بھئ ؟؟ ۔۔۔ :) :)
سر کے اوپر تو کسی کے بھی پاؤں نہیں چپکے ہوتے !! ۔۔ جسے آپ نے دیکھا وہ پرندہ نہیں کچھ اور ہو گا غالباً ! ۔۔ اور وہ پیر نہیں سینگ ہوں گے ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

86۔وٹامن کتنے من کا ہوتا ہے؟

بھئی عجیب جواب نما سوال ہے !! ۔۔ بتا تو دیا آپ نے " وٹا (پتھر) من (یک من) " ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

87۔ مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟

" سی " کا سب کو پتہ ہے ۔۔۔ مجھے لگتا ہے بی بھی دو بار اکٹھا ہوتا ہو گا (بی بی) ۔۔۔ کیوں کہ یہ بیبیاں ہی ہوتی ہیں جو سی سی کرواتی ہیں !! ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

88۔ دھوبی کپڑوں کو پٹخ پٹخ کے کیوں دھوتا ہے؟

کیوں کہ اب وہ بیوی کو تو پٹخ نہیں سکتا نا بھئی !! ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

89۔ دھوبی کپڑے دھوتا ہے تو استری کون کرتا ہے؟

یہ تو معلوم نہیں !! مگر کیوں کہ میں بہت ذہین انسان ہوں تو اندازہ لگاتے ہیں ۔۔ جیسےلکڑی کاٹنے والا لکڑ ہارا ۔۔ تو بھئی استری کرنے والا تو استری ہارا ہونا چاہیئے نا ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

90۔لوگ خرچہ کیوں کرتے ہیں؟

مطلب جو ہوتا ہے :) :)

91۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کس کیمیائی فارمولے سے کیا جاتا ہے؟

میں فارمولوں میں ذرا کند دماغ ہوں ۔۔۔ معذرت !! :wasntme: ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

92۔کپڑوں کی جیب سے ملنے والا مال کس کی جیب میں جاتا ہے؟

اللہ بھلا کرے وہ جو بھی خوش نصیب ہے !! ۔۔۔ ہم تو جیب خالی کروانے والے ہیں صاحب! ہم کیا جانیں !! :worried: ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

93۔جوں کان پر ہی کیوں رینگنا پسند کرتی ہے؟

بھئی یہ الزام ہے۔ وہ بد دیانت نہیں !! ۔۔۔۔ وہ تو بور ہو جاتی ہے نا تو ذرا واک پر نکل پڑتی ہے ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

94۔خون کیسے سفید ہوتا ہے؟

بھئی اتنے اچھے اچھے کیمکلز ملتے ہیں اس کام کے لیئے بس ایک قطرہ ڈالو اور تمام خون سفید !!
مثلاً لالچ ، خود غرضی ، نقلی رکھ رکھاؤ ، شہرت وغیرہ :) :)


95۔موبائل فون سستے کیوں ہیں؟

روٹی مہنگی ہو چکی ہے نا تو پیسے ہتھیانے والوں نے سوچا باقی کی ماندہ پونجی کیسے تو ہتھیائی جائے عوام سے :) :)

96۔ غائب دماغی کیا ہوتی ہے؟

کسی بھی مشکل سوال سے بچنے کا سب سے آسان بہانہ ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

97۔ نیکی کر دریا میں ڈال اور برائی؟

کہاوت کچھ اور بنتی مگر آج کل کے دور کے عین مطابق کچھ یوں ہے ۔۔۔ برائی کر اعزازات کے سنگ سنبھال کے رکھ ۔۔۔ :):)

98۔دانتوں کا صفایا کیسے ممکن ہے؟

کسی مضبوط ہاتھوں والے صاحب کا پارہ اونچائی پر چڑھا کر !! ۔۔۔ :p ۔۔ :):)

99۔کتابی کیڑا کہاں پایا جا تا ہے؟

پہلے پایا جاتا تھا گھروں میں مگر اب تو تقریباً ناپید ہو چکا ہے ۔۔۔ :):)

100۔مغز کیسے کھایا جاتا ہے؟

پورے ایک سو سوال کر کے ۔۔۔ :cry2:
۔۔۔ :p ۔۔ :):)
 

ماہی احمد

لائبریرین
ماہی احمد ،،، لو بھئی پیارا بیٹا آپ کے سوال نامہ کا صد فیصد جواب نامہ ۔۔۔ :) :)
آپ نے تو سُکھ کا سانس لیا ہو گا ہے نا!:p
لیکن بہت زبردست جوابات سب کے سب :)
300301,xcitefun-well-done.jpg
لیکن بھیا جی ایک مسئلہ ہوگیا ہے۔
سننے میں آیا ہے کہ یہ 100 سوال کسی "منّے "محترم کے تھے۔
تو یہ تو منّے کے سوالوں کے جواب ہوئے، میرے سوال تو رہ ہی گئے:sneaky:
تو اب میں آتی ہوں اپنے سوالات کے ساتھ:p۔۔۔
آپ ذرا چہل قدمی کر لیں ، افطار کے وقت کچھ مقوی غذائیں کھا لیں تاکہ اب میرے سوالات کے جواب دیے جا سکیں:p
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
آپ نے تو سُکھ کا سانس لیا ہو گا ہے نا!:p
لیکن بہت زبردست جوابات سب کے سب :)
300301,xcitefun-well-done.jpg
لیکن بھیا جی ایک مسئلہ ہوگیا ہے۔
سننے میں آیا ہے کہ یہ 100 سوال کسی "منّے "محترم کے تھے۔
تو یہ تو منّے کے سوالوں کے جواب ہوئے، میرے سوال تو رہ ہی گئے:sneaky:
تو اب میں آتی ہوں اپنے سوالات کے ساتھ:p۔۔۔
آپ ذرا چہل قدمی کر لیں ، افطار کے وقت کچھ مقوی غذائیں کھا لیں تاکہ اب میرے سوالات کے جواب دیے جا سکیں:p
بہترین !! ۔۔۔ ارے ہاں تھوڑا سستا لوں ابھی ننھی پری کے اور سوال جو آنے ہیں !! :) :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
بہت اعلی فصیح بھائی
وہ قلم جسے ملے اذن
حرف کی چنت کا لفظ کی بنت کا
وہی تجسیم کرتا ہے سوچ و خیال کو ۔۔۔۔
اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو اپنا قلم توڑ دے گویا اسے اپنے قلم سے نکلے لفظ کی صداقت پہ یقین نہیں ۔۔۔۔؟
نوٹ ( انسانیت اور ادب و اخلاق کو رہنما رکھتے قلم کو لکھنے دیں جو وہ لکھنا چاہے ۔۔۔۔۔ دھاگے کی طوالت کی فکر میں نہ الجھیں ۔)
آپ کے قلم سے نکلتے لفظ امانت ہیں ۔ امانت کی ادائیگی میں عذر غیر مقبول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

بہتر نایاب بھائی ! بس کچھ دیر میں گفتگو جاری رکھتے ہیں۔ ( ابھی دفتر کے لیئے نکل رہا ہوں :) )
جزاک اللہ :) :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
میرے اگلے سوالات :

:rainbow:: اپنی تین خامیاں بتائیں جن سے چھٹکارا پانے چاہتے ہیں؟

:rainbow:: اپنی تین خوبیاں بتائیں جن پر خدا کا شکر ادا کرتے نہیں تھکتے؟

:rainbow:: (گھر کے علاوہ) دنیا میں کون سے ایسی جگہ ہے جہاں جانے کو ہر وقت تیار رہتے ہیں؟

:rainbow::زندگی کا کوئی ایسا واقعی جسے یاد کر کے آج بھی روح لرز جاتی ہے؟
(اگر یہاں لکھنا مناسب سمجھیں تو)

:rainbow::آپ کے خیال میں شادی کے بعد ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں یا بٹ جاتی ہیں؟

:rainbow::اپنا پسندیدہ اقتباس ہمارے ساتھ شئیر کریں۔

:rainbow:: آپ کے نزدیک انسان کے بیشتر مسائل کی ایک بنایدی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟

:rainbow:: اپنے قلم کا کوئی ایسا شاہکار جو اپنے ہی دل کو بہت بھایا ہو؟

:rainbow:: کوئی ایک اچھی بات، جو ہم سب سے شئیر کرنا چاہیں؟

:rainbow::قسمت یا محنت۔۔۔ کس پر یقین رکھتے ہیں؟


۔۔۔۔۔۔۔۔
:qq:: اگر الہٰ دین اپنا چراغ آپ کو ایک دن کے لئیے ادھار دے دے تو اس سے کیا کریں گے؟

:qq:: اگر آپ jerry ہوتے تو tom کون ہوتا؟

:qq:: اگر آپ کو کہیں سے 5 میلین ڈالرز مل جائیں تو۔۔۔؟؟؟

:qq::اگر آپ کو زمین بدر کر دیا جائے تو کہاں جانا پسند فرمائیں گے؟

:qq::اپنے منہ میاں مٹھو بن کر دکھائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔​
:coffee1:: ان تمام شخصیات کا نام سنتے یا پڑھتے ہی ذہن میں پہلا آنے والا لفظ لکھیں
 
Top