محمد بلال اعظم
لائبریرین
گو کہ یہ ہمارا آپ کا پہلا مراسلہ ہے مگر سچ پوچھیے تو کفِ افسوس مل رہے ہیں کہ اس قدر محترم شخصیت اور بھپور علمی شخصیت سے اس قدر تاخیر سے تعارف ہوا، امید ہے گفت و شنید مزید بڑھتی جائےالسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
نایاب بھائی کی فرمائش تھی یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے - چائے گرمجوشی اور رسمِ ملاقات کی علامت ہے اور ان دنوں محفل پہ خوش اخلاق اور بڑے ملنسار رُکن فعال ہیں بڑے معصوم سے اور سادہ دل @سیدفصیح احمد لہذا دوبارہ سلسلہ ان سے شروع کرتے ہیں-
بے حد ممنون ہوں پیارے نایاب بھائی اور میرے دُلارے زبیر بھائی کا کہ جنہوں نے خاکسار کو ایسی اہمیت سے نوازا! اور اس معطل سلسلہ کا آغاز مجھ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔۔
(رمضان المبارک میں چائے منع نہیں پینا سحر وافطار میں لہذا ان اوقات میں نوش فرماسکتے ہیں)
سوالات کے جوابات سے پہلے چائے پر ایک چھوٹی سی بات۔ میرا ایک دوست اور میں سردیوں میں، ایک صاحب تھے لُڈن میاں! ان کے ڈھابے پر دیر رات چائے پینے جاتے اور اس کا اہتمام بڑے چاؤ سے کرتے تھے۔ ہم دونوں پنجابی زبان کم ہی بولتے ہیں (جب تک کہ بہت ہی لاڈ کا اظہار نہ کرنا ہو! )، لیکن میرا دوست خُرم جب بھی مجھے اس واسطے بلاتا تو چائے نہیں بلکہ یوں کہتا،
" چل بھائی چا پینے چلیں " ۔۔۔ اس کا کہنا تھا کہ چا (پنجابی سے مستعار لے کر) جب دو ”ہ“ نما پیالیوں میں لڈن میاں دے کر جاتے ہیں نا تو پھر صحیح معنی میں چا(ہ) بنتی ہے۔ اور یہ چا(ہ)، پنجابی زبان کی مٹھاس اور لُڈن میاں کی ”ہ“ نما پیالیوں کے سوا مکمل ہی نہیں ہو سکتی۔ آج ان حسیں یادوں کو اکیلے میں جب کبھی پردہ خیال پر دہراتا ہوں تو اس پگلے کی بات سچ لگتی ہے۔
1
آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
گیارہ اگست، برج اسد (leo)
2
آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
آج سے کوئی بارہ سال پہلے (ICS (Intermediate Computer Sciences پنڈی بورڈ سے پاس کیا۔ اس کے بعد بیچلرز کے تیسرے ماہ میں ہی تعلیم کو خیر آباد کہنا پڑا۔ ( بوجہ کند ذہنی نہیں بلکہ کٹھن حالات )
3
آپ کے تین قریبی دوست کون ہیں ؟
تین؟ صاحب آج کل کے دور میں ایک آدھ بھی سُچا اور سچا دوست مل جائے تو غنیمت جانو ۔۔۔ بس ہمارے بھی ایک ایسے ہی دُلارے دوست ہیں جن کا اوپر ذکر ہوا ، خُرم یوسف ، لئیق بھائی کے شروع کردہ ایک دھاگے میں ان کا ذکر ہو چکا ہے
بہترین یا قریبی دوست ایک خاصہ ہے جو ہر ایک کے حوالے نہیں کیا جا سکتا !
4
کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
میری سہیلی ۔۔۔۔۔۔ میری ماں شگفتہ بخاری !
( آپی سیدہ شگفتہ سے اسی لیے انسیت زیادہ ہے کہ وہ اور میری ماں جی ہم نام ہیں )
5
آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
کام، قلم اور محفل
6
آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
میرا خواب تو کالام یا بالائی نیلم (تاؤ بٹ) کے علاقہ میں ایک چھوٹا سا گھر بنا کر اس علاقے میں تعلیم کے معیار کی کوشش ہے۔
باقی میرے پرودگار کو جو بھی منظور ہو
7
آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
تہذیب سے عاری الفاظ اور بے ادب برتاؤ ! ۔۔
8
کون سا تہوار پسند ہے؟
تہوار کوئی خاص نہیں ( جب بھی من پسند مجلس لگ جائے میرے لیئے وہی تہوار ہے )
اگر بہر صورت نام لکھنا ہو تو مجھے عید الفطر بہت پسند ہے !!
9
کون سا شاعر پسندہے ؟
ایک چننا مشکل ہے ۔۔۔ پسندیدہ شاعر بہت ہیں ، تاہم اگر فقط ایک چننا ہو تو جون ایلیا !
10
مصنف کون سا پسندہے ؟
خاں صاحب ( اشفاق احمد )
11
کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے ( یہ شائد اس نشستِ چا(ہ) کا میرا پسندیدہ ترین سوال ہے )
من چلے کا سودا
میں گلیاں دا روڑا کوڑا
مینو محل چڑھایا سائیاں
12
پسندیدہ کھیل کون سا ہے؟
بلیئرڈ ۔۔
13
فارغ وقت کیسے گذارنا پسند کرتے ہیں ؟
قلم کاغذ ، چائے اور پرانے بلیک انڈ وائٹ گانے ۔۔۔ (اس پر اگر جگہ بالائی نیلم ہو تو کمال ہو !! )
14
پھول کون سا پسندہے ؟
موتیا
15
رنگ کون سا پسندہے ؟
سفید ، کالا اور ہلکا آتشی سُرخ
16
پسندیدہ محاورہ کون سا ہے ؟
جہاں چاہ ، وہاں راہ ! ۔۔۔۔
17
آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
موڈ پر منحصر ہے، کبھی شوق سے لباس پہنتا ہوں تو کبھی بالکل پرواہ نہیں ہوتی ۔۔
18
آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
میرا کردار مالک نے ایسا لکھا کہ بڑی خواہش کی طرف دھیان ہی نہیں جاتا ، میرا کنبہ ہی میری خواہش ہے ۔۔
19
اگر آپ کو ئی ایک خواب فوری پورا ہوجائے تو وہ کون سا خواب چاہیں گے؟
میری بہنوں کی اچھے گھر میں شادی (آمین!) ۔۔۔
20
کوئی شعر جو اکثر لبوں پہ رہتا ہے؟
کوی خاص نہیں
کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
یا اللہ خیر !! ۔۔۔
1
اگر کوئی آپ کو تین دن ان میں سے کسی ایک محفلین کے ساتھ رہنا پڑے تو کون اورکیوں؟
(1) نیرنگ خیال@فلک شیر ابن سعید
اب کیا کروں ؟؟ ۔۔۔۔۔ کیونکہ یہ تینوں میری پسندیدہ شخصیات ہیں۔ لیکن شائد سعود بھائی !!
( لیکن میں تین ، تین دن باقی دونوں برادران کے ساتھ بھی گزار سکتا ہوں کچھ قباحط نہیں )
2
اگرآپ کا نام کا اعلان پاکستان کے نئے وزیراعظم کے طورپرہوجائے تو ؟
میرا نہیں خیال جو حالات بن چکے ہیں، اب میں یا کوئی بھی وزیر اعظم بن کر وہ کر سکتا ہے جو ایک عام آدمی کے اختیار میں ہے۔
3
اگرکوئی آپ کوغلطی سے شیخ رشید سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟
شیخ صاحب سمجھے یا کوئی اور کسی کی بھی ذات کا تاثر اس کا اپنا ذمہ ہے ،،، میں تو کوئی بھی من پسند اچھی بات ہی لکھ دوں گا۔
جیسے ابھی ذہن میں یہ بات آئی ۔۔۔ کبھی بھی اپنے گٹھ کو نہ چھوڑنا ورنہ ٹوٹ جاؤ گے!
4
اگر آپ سے ملنے اچانک نوازشریف آجائیں تو آپ کاردعمل کیاہوگا؟
مجھے قطعاً اندازہ نہیں !! ۔۔۔ ( یہ میری زندگی کا مشکل ترین وقت ہو گا کیوں کہ کسی بھی ایسی مشہور شخصیت کی صحبت میرے لیئے درد سر ہو گی !! )
5
اگر ایک کتاب آپ لکھتے تووہ کون سی مشہور کتاب ہوتی ؟
میں نہیں سمجھتا کہ میرا قلم کوئی بڑی تصنیف رقم کرنے کے قابل ہے ۔۔۔
جزاک اللہ زبیر بھائی ، کیا ہی لطف آیا آپ کے ساتھ چا(ہ) نوش فرما کر
بہترین جوابات