انٹرویو چائے فلک شیر کے ساتھ

اب لگے ہاتھوں ایک اور بھی سن لیجیے........
نماز پڑھنےہم گئے تین کزن...........
ایک آگے نماز پڑھانے لگے...........پیچھے میں اور دوسرے کزن.........
عین نمازکے دوران مجھے ہنسی کا وہ دورہ پڑا ، جو ان دنوں کلاس سمیت ہر سنجیدہ ہونے ولی جگہ مجھے پڑتا تھا.........ایسا سخت.......توبہ توبہ........پیٹ میں بل......آنکھوں سے آنسو.......آخر یہ وائرس ساتھ والے کزن کو بھی لگ ہی گیا.......دونوں مقتدی ہنس رہے ہیں......اور امام صاحب نماز پڑھا رہے ہیں......
آخر جب معاملہ برداشت سے باہر ہو گیا........تو دونوں مقتدیوں نے مسجد سے راہ فرار اختیار کی........اور محترم امام صاحب اکیلے ہی نماز مکمل کر کے گھر لوٹے........پھر جو انہوں نے ہمارے ساتھ گھر سے کروایا ......اس کا بیان تاب سے باہر ہے
:):):)
یہ پڑھ کر جوش ملیح آادی کی یادوں کی برات یاد آگئی۔۔۔انہوں نے اپنے ایک دوست مختار احمد خان کاتذکرہ چند صفحات میں کیا ہے اور ایسے ہی واقعات سپر قلم کئیے ہیں۔۔۔:)
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
شہر اقتدار یعنی آپ ہی کے شہر سے ایک دوست تشریف لائے ہوئے ہیں ..........اور وہاں تو جی بڑے بڑے لوگ بستے ہیں نا! اور ہم ٹھہرے دیہاتی.....تو ان کے لیے کوئی ساگ پات کا بندوبست کرنے میں مصروف ہیں....... :):):)
اوریجنلی تو سب ہی دیہاتی ہوتے ہیں :)
 
شمشاد

لائبریرین
اوریجنلی تو سب ہی دیہاتی ہوتے ہیں :)
ضروری نہیں۔ کراچی کے اکثر لوگوں نے دیہات کا صرف نام سُنا ہے۔ دیہات دیکھا کبھی نہیں۔ بلکہ کراچی کے کئی ایک اراکین ایسے ہیں جنہوں نے آج تک کوئی دیہات یا گاؤں نہیں دیکھا۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ضروری نہیں۔ کراچی کے اکثر لوگوں نے دیہات کا صرف نام سُنا ہے۔ دیہات دیکھا کبھی نہیں۔ بلکہ کراچی کے کئی ایک اراکین ایسے ہیں جنہوں نے آج تک کوئی دیہات یا گاؤں نہیں دیکھا۔
آپ کی بات بالکل درست ہے میں نے تو اس لیئے کہا کہ آباواجداد کی طرف سے کہیں نہ کہیں سلسلہ دیہات سے جڑ ہی جاتا ہے :)
 
زبیر مرزا

محفلین
ضروری نہیں۔ کراچی کے اکثر لوگوں نے دیہات کا صرف نام سُنا ہے۔ دیہات دیکھا کبھی نہیں۔ بلکہ کراچی کے کئی ایک اراکین ایسے ہیں جنہوں نے آج تک کوئی دیہات یا گاؤں نہیں دیکھا۔
یس برو----- یوآر رائیٹ - ام بی نیں دیکا ولیج کبی :)
 
نیلم

محفلین
چلیئے بھیا اب کچھ سوال میری طرف سے بھی :)

آپ نے کہا کہ آپ کی شادی جلدی یعنی کم عمری میں ہی ہوگئی تھی جو کہ اچھی بات ہےتو آپ کے خیال میں شادی کی بیسٹ عمر کون سی ہے؟
کیونکہ میں نے دیکھا جیسے جیسے انسان کی عمر اور تجربہ بڑھتا ہے ویسے ہی اُس کی ڈیمانڈ اور میعار بھی بڑھتا جاتا ہے اور آج کل جو شادیوں میں دیر سے دیر تر ہوتی جارہیں ہیں اُس کا ایک سبب یہ بھی ہے۔
آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں ؟
2،،اپنی زندگی میں آپ نے لوگوں کو کیسا پایا آپ کا اعتبار لوگوں پر بڑھا یا کم ہوا۔خاص طور پر ایسے لوگوں پر جن
کے ساتھ آپ نے پوری ایمانداری کے ساتھ کوئی تعلق یا رشتہ رکھا ہو اُن کے ساتھ کوئی اچھائی کی ہو ۔بدلےمیں آپ کو وہ ہی کچھ ملا جو آپ نے دیا ؟
3؛آپ نے اپنی لائف سے جو چاہا وہ پایا یا کبھی کہیں کمپرومائز بھی کیا؟
4؛؛آپ کے نزدیک ایک اچھے انسان کی کیا پہچان ہے؟
 
ماہی احمد

لائبریرین
شہر اقتدار یعنی آپ ہی کے شہر سے ایک دوست تشریف لائے ہوئے ہیں ..........اور وہاں تو جی بڑے بڑے لوگ بستے ہیں نا! اور ہم ٹھہرے دیہاتی.....تو ان کے لیے کوئی ساگ پات کا بندوبست کرنے میں مصروف ہیں....... :):):)
ساگ پات کا بندوبست ہو گیا ہو تو آ جائیے اِدھر بھی ہم سب اپنے اپنے جوابات کے منتظر ہیں :)
 
فلک شیر

محفلین
ساگ پات کا بندوبست ہو گیا ہو تو آ جائیے اِدھر بھی
ویسے ساگ پات سے یاد آیا .......ہم نے تو ابھی تک کھانا ہی نہیں کھایا.......:):):)
اور جس کے لیے اس دن ساگ پات کا بندوبست کرنے گئے تھے.......انہوں نے یہاں رات گزاری......گزاری کیا، تمام رات جاگتے رہے دونوں.......صبح اٹھ کے وہ واپس اور ہم کالج.......:):):)
 
Top