انٹرویو چائے فلک شیر کے ساتھ

نیرنگ خیال

لائبریرین
واللہ ! ہم تو بالکل سادی سادی باتیں کرتے ہیں ...........یہ والے جو بھائی ہیں نا! انہیں آج کل جون ایلیا ہوا ہوا ہے...............ا ب جب انہوں نے لاہور آنا ہے نا، تب میں نے اس ہوئے ہوئے کا علاج کرنا ہے ..............حضرت جون کے کچھ قصے سنا کر :):):)
میرے پاس تو جون ایلیا کی شاعری کی دو کتابیں ہیں بس۔۔۔۔۔ :D
 
ماہی احمد

لائبریرین
واللہ ! ہم تو بالکل سادی سادی باتیں کرتے ہیں ...........یہ والے جو بھائی ہیں نا! انہیں آج کل جون ایلیا ہوا ہوا ہے...............ا ب جب انہوں نے لاہور آنا ہے نا، تب میں نے اس ہوئے ہوئے کا علاج کرنا ہے ..............حضرت جون کے کچھ قصے سنا کر :):):)
استغفرللہ، ایسے مذاق نہیں کرنے چاہیں، پہلے ہی زلزے بہت آتے ہیں :laugh:
 
فلک شیر

محفلین
میرے پاس تو جون ایلیا کی شاعری کی دو کتابیں ہیں بس۔۔۔ ۔۔ :D
ان حضرت کی ایک ہی کافی ہے..............بلکہ گاہے ایک شعر ہی کافی ہوتا ہےہفتہ بھر کے لیے
یہی چار شعر دیکھیے
میرے کتنے ہی نام اور ہمنام
میرے اور میرے درمیان میں تھے
تھے عجب دھیان کے در و دیوار
گرتے گرتے بھی اپنے دھیان میں تھے
واہ! اُن بستیوں کے سنّاٹے
سب قصیدے ہماری شان میں تھے
آسمانوں میں گر پڑے یعنی
ہم زمیں کی طرف اُڑان میں تھے
 
توبہ۔۔۔ کتنے اشعار آپ کو یاد رہتے ہیں۔۔۔۔ :)
ہمیں تو بس ایک آدھا شعر ہی یاد ہے۔۔۔ کہ
جان سے بھی گئے بات بھی جاناں کی نہ سمجھی
جاناں کو بہت عشق کے ماروں سے گلہ ہے
 
ماہی احمد

لائبریرین
ان حضرت کی ایک ہی کافی ہے..............بلکہ گاہے ایک شعر ہی کافی ہوتا ہےہفتہ بھر کے لیے
یہی چار شعر دیکھیے
میرے کتنے ہی نام اور ہمنام
میرے اور میرے درمیان میں تھے
تھے عجب دھیان کے در و دیوار
گرتے گرتے بھی اپنے دھیان میں تھے
واہ! اُن بستیوں کے سنّاٹے
سب قصیدے ہماری شان میں تھے
آسمانوں میں گر پڑے یعنی
ہم زمیں کی طرف اُڑان میں تھے
جون صاحب کی ایک کتاب ایک بار "غلطی" سے اُٹھا لی تھی پڑھنے کی غرض سے، ڈیڑھ گھنٹا لغت لے کر بیٹھی رہی پھر توبہ کر لی۔ :)
 
فلک شیر

محفلین
توبہ۔۔۔ کتنے اشعار آپ کو یاد رہتے ہیں۔۔۔ ۔ :)
ہمیں تو بس ایک آدھا شعر ہی یاد ہے۔۔۔ کہ
جان سے بھی گئے بات بھی جاناں کی نہ سمجھی
جاناں کو بہت عشق کے ماروں سے گلہ ہے
شعر مجھے بالکل بھی یاد نہیں رہتے........یہ میرا مسئلہ ہے، نہ جانے کیوں
سوائے خاص خاص چیزوں کے
البتہ جون ایلیا کی یہ غزل "مبادا "سے ہے اور مجھے کافی پسند .........اس لیے ٹائپ شدہ پڑی ہے میرے پاس۔:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جون صاحب کی ایک کتاب ایک بار "غلطی" سے اُٹھا لی تھی پڑھنے کی غرض سے، ڈیڑھ گھنٹا لغت لے کر بیٹھی رہی پھر توبہ کر لی۔ :)
وہی میرے والا حال۔۔۔۔ :)

شعر مجھے بالکل بھی یاد نہیں رہتے........یہ میرا مسئلہ ہے، نہ جانے کیوں
سوائے خاص خاص چیزوں کے
البتہ جون ایلیا کی یہ غزل "مبادا "سے ہے اور مجھے کافی پسند .........اس لیے ٹائپ شدہ پڑی ہے میرے پاس۔:)
ابھی یاد نہیں رہتے۔۔۔۔ :(

آپ نا بڑے مخولیہ ہیں...........ہے نا!!!!!:laughing3:
یہ چھوٹا مخولیہ کون ہے۔۔۔۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
Top