انٹرویو چائے فلک شیر کے ساتھ

مہ جبین

محفلین
بہترین سوالات کے بہت عمدہ و علمی جوابات
پچھلے دس صفحات میں دلچسپ نوک جھونک کے ساتھ ساتھ علم کے چمکتے دمکتے موتی بھی ملے لیکن ان موتیوں کی چمک نے تو آنکھیں ہی خیرہ کردی ہیں اور کہنے کو میرے پاس الفاظ بھی نہیں کہ کماحقہ تعریف کرسکوں ، بس دعا ہے کہ اللہ فلک شیر کو مزید وسعتِ علمی عطا فرمائے اور ہم جیسوں کو ایسے لوگوں سے فیضیاب ہونے کا موقع مل سکے آمین۔
زبیر مرزا نے بہترین شخصیت کا انتخاب کیا :applause::thumbsup::zabardast1:
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
بہترین سوالات کے بہت عمدہ و علمی جوابات
پچھلے دس صفحات میں دلچسپ نوک جھونک کے ساتھ ساتھ علم کے چمکتے دمکتے موتی بھی ملے لیکن ان موتیوں کی چمک نے تو آنکھیں ہی خیرہ کردی ہیں اور کہنے کو میرے پاس الفاظ بھی نہیں کہ کماحقہ تعریف کرسکوں ، بس دعا ہے کہ اللہ فلک شیر کو مزید وسعتِ علمی عطا فرمائے اور ہم جیسوں کو ایسے لوگوں سے فیضیاب ہونے کا موقع مل سکے آمین۔
زبیر مرزا نے بہترین شخص کا انتخاب کیا :applause::thumbsup::zabardast1:
مہ جبین آپا.......تہ دل سے آپ کی شفقت و عنایت کا شکر گزار ہوں
:):):)
 

ماہی احمد

لائبریرین
ویسے ساگ پات سے یاد آیا .......ہم نے تو ابھی تک کھانا ہی نہیں کھایا.......:):):)
اور جس کے لیے اس دن ساگ پات کا بندوبست کرنے گئے تھے.......انہوں نے یہاں رات گزاری......گزاری کیا، تمام رات جاگتے رہے دونوں.......صبح اٹھ کے وہ واپس اور ہم کالج.......:):):)
:) یعنی خوب محفل جمی :)
 

فلک شیر

محفلین
فلک شیر بھائی اپنی زندگی کے ایسے لمحات یہاں شیئر کریں جن میں آپ کے دل سے یہ آواز آئی ہو کے "ہاں واقعی اللہ پاک مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں" :)
رات بھیگتی ہے تو دل گداز ہوتے ہیں.......صیقل آئینوں جیسی ارواح اپنی اصل کی خوشی کو محراب میں جا موجودہوتی ہیں........گاہے ایسے لوگوں کی خاموشی کلام کرتی ہے اور کلام اس کے مقابل گنگ ہو رہتا ہے........ایسے لوگ ، جن کے بارے میں ارشاد ہوا، کہ "نہ ان کو خوف لاحق ہو گا اور نہ وہ حزن کا شکار ہوں گے".......ایسے لوگوں کے درمیان کبھی وقت گزرے تو محسوس ہوتا ہے کہ مالک ہم پہ کتنا مہربان ہے اور محبت کی اتھاہ کا انداز ہ کتنا مشکل ہے........اس لیے کہ اگر آپ کے دوغلام ہوں......ایک بلا کا فرماں بردار اور دوسرا اس کے بالکل الٹ........تو نافرمان پہ عتاب عام حالات کی نسبت زیادہ ہوتا ہے.......مگر وہ مالک اپنے سب بندوں......کیا زاہد کیا رند.....ہر ایک پہ کیا کیا عنایات نہیں کرتا......فرماں بردار اور نافرمان کسی کو سانس اور آس سے محروم نہیں کرتا .......کبھی.......
میرے ایک ماموں کا ڈرائیور ریٹائرڈ فوجی تھا......کھانا ختم کرنے کے بعد وہ ہاتھ فضا میں بلند کرتا ور کہتا "تیرا لکھ واری شکر او میریا سوہنیا ربا! توں میں جیہے گناہگار نوں ٹکر دتا".....جب وہ "میں"کو کھینچتا .....تو وہ گویا مجسم عاجزی بن جاتا.......اسے دیکھ کر مجھ ہوس کے بندے کو خدا کی رحمتوں اور محبت کا بے پناہ احساس ہوتا۔......
اور میں الحمدللہ اس بات کا اعتراف کرنے میں ذرا بھی باک نہیں سمجھتا.....کہ گناہوں پہ جو پردہ اس مالک نے ڈالا ہوا ہے.......یہ اسی کی رحمت کا خاصہ ہے.....صرف اسی کی.......کیا ہم سب کے ساتھ اس کی یہی روش نہیں......اور انشاءاللہ اس کی رحمت و محبت سے یہی امید اگلی دنیا میں بھی ہے.....انشاءاللہ
میں گلیا ں دا روڑا کوڑا......مینوں محل چڑھایا سائیاں​
تشکیک کا مارا دانشور انکار کے صحرائے نار میں بھٹکتا ہے.....کوئی جائے اور اسے بتائے کہ چین اور سکون رزق میں بٹتا ہے.......اور ہر بھلی چیز اوپر سے نیچےاترتی ہے
ربنا علیک توکلنا والیک انبنا والیک المصیر
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
رات بھیگتی ہے تو دل گداز ہوتے ہیں.......صیقل آئینوں جیسی ارواح اپنی اصل کی خوشی کو محراب میں جا موجودہوتی ہیں........گاہے ایسے لوگوں کی خاموشی کلام کرتی ہے اور کلام اس کے مقابل گنگ ہو رہتا ہے........ایسے لوگ ، جن کے بارے میں ارشاد ہوا، کہ "نہ ان کو خوف لاحق ہو گا ور نہ وہ حزن کا شکار ہوں گے".......ایسے لوگوں کے درمیان کبھی وقت گزرے تو محسوس ہوتا ہے کہ مالک ہم پہ کتنا مہربان ہے اور محبت کی اتھاہ کا انداز ہ کتنا مشکل ہے........اس لیے کہ اگر آپ کے دوغلام ہوں......ایک بلا کا فرماں بردار اور دوسرا اس کے بالکل الٹ........تو نافرمان پہ عتاب عام حالات کی نسبت زیادہ ہوتا ہے.......مگر وہ مالک اپنے سب بندوں......کیا زاہد کیا رند.....ہر ایک پہ کیا کیا عنایات نہیں کرتا......فرماں بردار اور نافرمان کسی کو سانس اور آس سے محروم نہیں کرتا .......کبھی.......
میرے ایک ماموں کا ڈرائیور ریٹائرڈ فوجی تھا......کھانا ختم کرنے کے بعد وہ ہاتھ فضا میں بلند کرتا ور کہتا "تیرا لکھ واری شکر او میریا سوہنیا ربا! توں میں جیہے گناہگار نوں ٹکر دتا".....جب وہ "میں"کو کھینچتا .....تو وہ گویا مجسم عاجزی بن جاتا.......اسے دیکھ کر مجھ ہوس کے بندے کو خدا کی رحمتوں اور محبت کا بے پناہ احساس ہوتا۔......
اور میں الحمدللہ اس بات کا اعتراف کرنے میں ذرا بھی باک نہیں سمجھتا.....کہ گناہوں پہ جو پردہ اس مالک نے ڈالا ہوا ہے.......یہ اسی کی رحمت کا خاصہ ہے.....صرف اسی کی.......کیا ہم سب کے ساتھ اس کی یہی روش نہیں......اور انشاءاللہ اس کی رحمت و محبت سے یہی امید اگلی دنیا میں بھی ہے.....انشاءاللہ
میں گلیا ں دا روڑا کوڑا......مینوں محل چڑھایا سائیاں​
تشکیک کا مارا دانشور انکار کے صحرائے نار میں بھٹکتا ہے.....کوئی جائے اور اسے بتائے کہ چین اور سکون رزق میں بٹتا ہے.......اور ہر بھلی چیز اوپر سے نیچےاترتی ہے
ربنا علیک توکلنا والیک انبنا والیک المصیر
گو کے جواب نامکمل ہے مگر مزید نہیں کُریدوں گی کیونکہ اپنے سوال کا اتنا پیارا جواب آج تک نہیں ملا تھا :)
آپ کو نہیں لگتا کہ ایسے اللہ کے نیک اور پیارے بندے اللہ پاک کے بالوں میں تیل لگا رہے ہوں اور ہم جیسے نافرمان گناہ کے پُتلے اُن چند لمحوں کو ہی غنیمت جان کر اللہ پاک کی گود میں اس کی رحمتوں کے ٹھنڈے سائے میں کچھ دیر کو سر رکھے آنکھیں موند لی ہوں :) :) :)
اور یہیں سے دل میں اُس پاک ذات کی محبت کا اقرار جاگ جاتا ہے :) :) :)
 
Top