انٹرویو چائے فلک شیر کے ساتھ

لیجئے دو چار سوالات میرے بھی اب بس فٹا فٹ جواب دیجئے :

اردو اور انگریزی کو سامنے رکھ کر بتائیے کہ دونوں میں آپ کا مطالعہ کس میں زیادہ ہے ؟ اور کس زبان کو پڑھنےمیں زیادہ مزا آتا ہے ؟

اس وقت عموما نوجوان نسل ذہنی انتشار کا شکار ہے ۔اسے سمجھ نہیں آتا کہ کون سی راہ اختیار کرے اور کس کو اپنی منزل بنائے انھیں کیا کرنا چاہئے ؟ آپ انھیں اس ذہنی انتشار کے دلدل سے نکالنے کے کیا تدابیر اپنائیں گے یا کیا مشورہ دیں گے ؟

آپ نے اتالیق کا بھی فریضہ انجام دیا ہے اور ایک استاذ بھی ہیں ؟ ایک اتالیق کے اندر کیا ایسی خوبیاں ہونی چاہئے کہ بچے اس کے گر ویدہ بن جائیں اپنی باتیں بلا جھجک ان سے کہہ سکیں ۔اس لئے کہ عموما دیکھا یہی گیا ہے کہ اتالیق بڑے ہی ظالم ہوتے ہیں یا پھر یہ ایسی ذمہ داری ہی ہے کہ وہ انھیں ایسا کرنے پر مجبور کر دیتی ہے ؟

آپ لٹریچر کے طالب علم رہے ہیں ادبی مطالعہ کے لئے نوجوانوں کو آپ کیا رہنمائی دیتے ہیں ؟ کہ وہ کن کتابوں اور کن مصنفین کو لازما اور ترجیحی بنیاد پر پڑھیں ؟یہاں میں صرف اردو کی بات نہیں کر رہا ہوں آپ دیگر کے بارے میں بھی بتا سکتے ہیں ۔؟اور ہاں اسکی ضرورت اور اہمیت پر بھی روشنی ڈالئے گا ؟

اس وقت انٹرنیٹ کے بے مہابا معلومات نے سوچ و فکر کے دروازے کو بند کر دیا ہے ۔آپ اس سے کس حد تک اتفاق رکھتے ہیں ؟ ابھی حالیہ ایک سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس کی وجہہ سے لوگوں کا حافظہ بھی مضبوط نہیں رہ گیا ہے وہ کسی چیز کو یاد کرنے کی زحمت نہیں کرتے بلکہ یہ سوچ لیتے ہیں کہ گوُگل سے تلاش کر لیں گے ؟ کیا یہ لانگ ٹرم کے لئے نقصان دہ نہیں ہے ؟ آخر اس سے کیسے باہر نکلیں ؟

نوٹ: جواب دو چار سطروں میں نہیں ،ہمیں تفصیلی چاہئے تاکہ سمجھ میں آ سکے ایسا نہ ہو کہ پھر کسی سے کہیں بھیا ذرا سکی شرح لکھ دینا
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
ایک سوال میرا بھی (بیوقوفانہ تو ہے لیکن پھر بھی پوچھ رہی ہوں)۔
اتالیق اور استاد میں کیا فرق ہوتا ہے؟
اتالیق ترکی لفظ اور استاذ عربی ہے۔
اتالیق عام طور پر ایسا استاد ہوتا ہے جو ذاتی طور پر کسی ایک شخص یا بچے یا چند مخصوص بچوں کو ہی تعلیم دیتا ہے۔علم اللہ بھائی شاید میرے بورڈنگ کالج میں ہاؤس ماسٹر ہونے کی وجہ سے لکھ گئے۔ استاذ صرف درسی کتابوں تک محدود ہوتا یا رہتا ہے۔ جبکہ اتالیق پہلے وقتوں میں اپنے شاگرد کی تربیت کے تمام پہلوؤں کا mentorہوتا تھا۔
:)
 
فرحت کیانی

لائبریرین

جزاک اللہ۔
یعنی اتالیق وہی نا جو تاریخی ناولوں میں شہزادوں کی تربیت کیا کرتے تھے۔:)
اس فرق کو سامنے رکھتے ہوئے یہ بات بھی سمجھ آ جاتی ہے کہ موجودہ دور میں سب استاد یا استاذ بس صرف استاد ہی ہیں کہ مجال ہے کبھی درسی کتاب سے ایک سینٹی میٹر بھی ادھر ادھر ہو جائیں۔ ادھر کتاب بند کی ادھر ساری ذمہ داریاں ختم۔ :roll:
 
جی بہت حد تک ہم کہہ سکتے ہیں۔
:)
ویسے دیکھیے گا، کوئی مجاہد جمہوریت یہاں نہ آن ٹپکے اور آپ کی ملوکیت پسند گفتگو سے خار کھا کر بیک جنبش قلم یہاں موجود تمام احباب کو قدامت پرست اور "کالا لوگ" کا تمغہ نہ دیتا جائے۔۔۔۔
:ROFLMAO:
 
جی بہت حد تک ہم کہہ سکتے ہیں۔
:)
ویسے دیکھیے گا، کوئی مجاہد جمہوریت یہاں نہ آن ٹپکے اور آپ کی ملوکیت پسند گفتگو سے خار کھا کر بیک جنبش قلم یہاں موجود تمام احباب کو قدامت پرست اور "کالا لوگ" کا تمغہ نہ دیتا جائے۔۔۔ ۔
:ROFLMAO:
ہلیو فلک شیر بھیا میرے سوالوں کے جوابات کہاں گئے؟؟؟؟؟؟؟؟:ROFLMAO::ROFLMAO:
 
فلک شیر

محفلین
ہلیو فلک شیر بھیا میرے سوالوں کے جواب کہاں گئے؟؟؟؟؟؟؟؟:ROFLMAO::ROFLMAO:
جواب میں سوال ہی رکاوٹ ہیں۔۔۔شرط سخت اور ہم کوچہ آلکسیاں کے باسی نہ سہی، اُن سے کچھ لگاؤ تو رکھتے ہی ہیں۔:ROFLMAO:
نوٹ: جواب دو چار سطروں میں نہیں ،ہمیں تفصیلی چاہئے تاکہ سمجھ میں آ سکے ایسا نہ ہو کہ پھر کسی سے کہیں بھیا ذرا سکی شرح لکھ دینا
 
فلک شیر

محفلین
لیجئے دو چار سوالات میرے بھی اب بس فٹا فٹ جواب دیجئے :

اردو اور انگریزی کو سامنے رکھ کر بتائیے کہ دونوں میں آپ کا مطالعہ کس میں زیادہ ہے ؟ اور کس زبان کو پڑھنےمیں زیادہ مزا آتا ہے ؟

اردو زبان ہی میں زیادہ مطالعہ ہے اور یہ فطری بات بھی ہے۔اور اردو پڑھنا انگریزی پڑھنے سے بہت زیادہ فرحت بخش عمل ہوتا ہے میرے لیے۔ :)
 
منصور مکرم

محفلین
فلک شیر بھائی بہت خوشی ہوئی آپکے بارے میں جان کر۔
درمیانی دھاگے تو بیٹک کا منظر پیش کر رہے تھے ،لیکن تفریحی ضرور تھے۔
 
Top