انٹرویو چائے فلک شیر کے ساتھ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
حاضرہوں گرماگرم چائے کے کپ ، سوالات اوراپنے نئے مہمان میرے عزیز بھائی اور دوست جن سے تعلق علاقائی بھی اور قلبی بھی
فلک شیر
:coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup:
1
آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
3
آپ کے تین قریبی دوست کون ہیں ؟
4
کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
5
آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
6
آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
7
آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
8
کون سا تہوار پسند ہے؟
9
کون سا شاعر پسندہے ؟
10
مصنف کون سا پسندہے ؟
11
کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
12
پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
13
فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
14
پھول کون سا پسندہے ؟
15
رنگ کون سا پسندہے ؟
16
آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
17
آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
18
آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
19
اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
20
اپنا کوئ فیورٹ سونگ ( یوٹیوب لنک) شئیر کریں
9giy35.gif

کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
1
اگر کوئی آپ کو تین دن ان میں سے کسی ایک محفلین کے ساتھ رہنا پڑے تو کون اورکیوں؟
(1) نیرنگ خیال عاطف بٹ ابن سعید
2
اگرآپ کا نام کا اعلان پاکستان کے نئے وزیراعظم کے طورپرہوجائے تو ؟
3
اگرکوئی آپ کوغلطی سے مولانا فضل الرحمن سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟
4
اگر آپ سے ملنے اچانک فردوس عاشق عوان آجائیں تو آپ کاردعمل کیاہوگا؟
5
اگر ایک کتاب آپ لکھتے تووہ کون سی مشہور کتاب ہوتی ؟
زبردست :thumbsup:
 

فلک شیر

محفلین
چیمہ صاحب کی ذات جہاں مرقع ادبیات سی محسوس ہوتی ہے۔ وہیں "قصہ ہشت درویش" پڑھ کر ان کا لطیف ذوق اور بیان پر دسترس بڑی کھل کر سامنے آتی ہے۔ عمومی گفتگو میں تو ایک سمائلی پکڑ کر سب سے جان چھڑانے کا طریقہ انہوں نے ابن سعید بھائی سے سیکھ ہی لیا ہے۔ لیکن گاہے گاہے عنایات جاری رہتی ہیں۔ جوابات پڑھ کر لطف اندوز تو ہو ہی رہا ہوں۔۔۔ ۔ مگر موقع ملا ہے تو اپنے سوالات بھی پیش کر دیتا ہوں۔
حضور.....
:):):)
محفل میں سب سے اچھی بات کون سی لگی ہے۔ (لگا بندھا سوال)
اس سوال کا جواب ہم ویسے تو یہاں دے چکے ہیں ........لیکن دوبارہ عرض کیے دیتے ہیں.........gender respectاور اردو کے فروغ کے حوالے سے خیالی و ہوائی نہیں بلکہ عملی و تکنیکی کاوشوں کی حوصلہ افزائی اور اس ضمن میں اپنی پروجیکشن سے کہیں آگے بڑھ کر کاز سے جڑے ہونے کی روش۔ اس کی متعدد مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں......مگر امیدہے کہ آپ اردو ویب کے توسط سے پنپنے والی لائبریری ، دائرہ معارف العلوم ،فانٹ سازی اور دیگر تکنیکی امور سے بخوبی واقف ہوں گے۔ انتظامیہ کا مثبت رویہ بھی بہت اہم پلس پوائنٹ ہے ۔ بعض اوقات آپ کو ایک آدھ منتظم کا رویہ سرد محسوس ہو سکتا ہے، مگر آخری تجزیے میں آپ اس کی مثبت تو جیہ کر سکتے ہیں :):):)
ماں باپ کے علاوہ دنیا میں کن شخصیات کو قابل اعتبار قرار دے سکتے ہیں۔ (روایتی سوال)
ایسے لوگ کم ہوتے ہیں مگر ناپید نہیں ہوئے ابھی:)
تنہائی انسان کے لیئے کس حد تک اپنے معائب ومحاسن کے احتساب میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ یا وہ کیا عوامل ہیں جو انسان کے لیئے آئینہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ (عمومی سوال)
عمومی طور پہ بنی نوع انسان کے لیے معاشرہ اور اجتماعیت ہی مفید ہے۔ اس کی عدم موجودگی اس کے لیے مسائل زیادہ پیدا کرتی ہے اور فائدے تھوڑے ۔ انفرادی طور پہ دیکھا جائے تو تنہائی تخلیق کا ر کے لیے نعمت ہونا تو چاہیے.....لیکن یہاں بھی آپ تعمیم (generalization)نہیں کر سکتے۔ میرے خیال میں تنہائی سے زیادہ اچھی مجلس اس سلسلہ میں مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ لیکن it varies from person to person, character to character and context to context
اگر آپ میرے لیے پوچھتے ہیں تو تنہائی کا میں fanہوں.........لیکن ایمانداری سے اگر میں تجزیہ کروں تو اوپر بیان کیے گئے آپ کے مقصد کے حصول میں اس نے مجھے زیادہ مدد نہیں دی۔ گو کہ گاہے یہ آپ کو ایسے تجربات سے آشنا بھی کروا دیتی ہے کہ آپ کروڑوں میں ایک ہو جاتے ہیں۔اور یہ معاملہ introversion اور extroversionکا بھی توہے۔بہر حال تنہائی ان اجلی روحوں کو مزید اجلا کرنے میں معاون تو ثابت ہوتی ہے ، جو اس رستے پہ کچھ کوس چل چکے ہوتے ہیں ۔

اور اب کچھ باتیں عمومی ڈگر سے ہٹ کر۔۔۔ ۔ :)

انسانی شخصیت کی بناوٹ میں اس کی ظاہری ہیئت کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ تصور اور تخیل اس عمارت کو بناتے اور منہدم کرتے ہیں۔ یہ سوچ ہی انفرادیت کی اساس ہے اور افعال و اقوال کی ذمہ دار بھی۔ آپ کے خیالات و افکار کسی بھی مجلس پر کسطرح اثر کرتے ہیں؟ایک مزاحیہ تحریر تنہائی میں بھی مسکان لبوں پر لے آتی ہے۔ اور ایک افسردہ آدمی پوری مجلس کو افسردہ کر دیتا ہے۔ خیالات غیب سے نہیں آتے۔ مادی تجربوں سے پیدا ہوتے ہیں؟ کیا یہ بات درست ہے؟ اگر درست ہے تو کیسے؟ اور گر نہیں تو کیسے؟ مجھے معلوم ہے میرا سوال خام ہے۔۔۔ لیکن اس سے زیادہ فصاحت مجھ سے اس ضمن میں ممکن نہ ہے۔ :)
آپ کا سوال خام نہیں .....خیال کہاں سے پیدا ہوتا ہے......یہ سوال بڑے لوگوں کے سامنے ہمیشہ رہا ہے.......اور اس کی مادے پہ فوقیت یا عدم تفوق .......بھی اہم بات ہے .........آپ کی شخصیت کے گرد ہالہ آپ کے افکار کا ہوتا ہے یا آپ کی وجاہت و مادی و ظاہری ہئیت کا...........یا اگر ان دونوں کا تناسب سے اثر ہے تو وہ کیا ہے!!!یہ سوال ارسطو اور افلاطون سے لے کر عہد حاضر تک کے متکلمین تک کے ہاں بنیادی ہے..........
تو محترم اس ضمن میں سادہ سی بات جو میں جانتا ہوں .........وہ یہی ہے کہ خیال اتم ہے ........اسی کے زیر اثر مادی حقائق ہیں........اگر ایسا نہ ہوتا تو عقائد اتنے اہم نہ ہوتے........اور جو خود کو بے عقیدہ کہتے ہیں ، وہ بذات خود اس عقیدہ کے اسیر ہوتے ہیں......اسی ایک مثال پہ اپنی بیان شدہ دونوں امثلہ کو تطبیق دیجیے، امید ہے اس فقیر کا سادہ نقطہ نظر سمجھ جائیں گے.......ورنہ کتابوں کے ڈھیر تو پڑے ہی ہیں.........
.:):):)
زماں کیا ہے؟ مکاں کیا ہے؟ صدیاں گزر گئیں انسان ان دونوں اکائیوں کی مناسب تعریف کرنے سے قاصر ہے۔ اس ضمن میں کوئی مکمل اور جامع قسم کی تعریف آپ کرنا چاہیں تو۔۔۔ ۔۔
جب صدیوں سے قاصر ہیں ، تو میں کس قابل......
بہرحال عرض یہ ہے کہ میں نے بہت سے لوگوںسے یہ سوال کیا اور ساتھی طلبا و طالباتاور اپنے تلامذہ کو اس کا جواب ڈھونڈنے کا کہا.......کیونکہ خود تو کچھ تسلی نہ ہوئی تھی........اتفاق سے پروفیسر احمد رفیق اختر صاحب کی ایک کتاب میں ایک چیز پڑھی اور وہ دل کو لگی:
"Time is the divine distance between events "
and space; the arena for these events to happen
(مندرجہ بالا دو سطروں میں سے پہلی احمد رفیق اختر صاحب کی اور دوسری کا ذمہ دار یہ فقیر ہے)

:):):)

ابھی تک کے لیئے اتنا ہی۔ شاید کچھ مزید اضافہ بھی کروں وقت کے ساتھ
جنااااااب
:):):)
 
آخری تدوین:
:coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup:
اتنے ڈھیر سارے کپ میں اکیلا پیوں گا زبیر بھائی.......:):):)
آپ کا قلبی تعلق بتانا میرے لیے دلی مسرت کا باعث ہے......تہ دل سے شکر گزار ہوں۔ اپنی فطری کاہلی کی وجہ سے مختصر عرض کروں گا، امید ہے شفقت فرماتے ہوئے تھوڑے کو بہت جانیں گے........
:):):)
1
آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
15 فروری (کاغذات میں کم از کم یہی درج ہے:) ) .....ستاروں وغیرہ کا قسمت سے متعلق ہونے پہ بالکل یقین نہیں رکھتا.....علامہ اقبا ل رحمۃ اللہ علیہ کا شعر اس سلسلہ میں بہترین چیز ہے.......
ستارہ کیا مری تقدیر کی خبر دے گا
وہ خود فراخئی افلاک میں ہے خوار​
2
آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
انگریزی ادبیات و لسانیات میں ماسٹرز ........اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور .......مزید تعلیم کی تمام کوششیں اب تک فطری کاہلی و سستی کی نذر ہوئیں......اور آگے بھی حالات ایسے ہی نظر آتے ہیں :)
3
آپ کے تین قریبی دوست کون ہیں ؟
ایک صاحب شیخوپور ہ میں ہیں.......شاید جنہیں میں دوست کہہ سکوں.......ورنہ اپنا خانہ اس سلسلہ میں خالی ہی سمجھیے........یہ عجیب phenomena ہے اور مجھے اپنے گرد و پیش میں مزعومہ دوستی ، جس کے تذکرے قصوں کہانیوں میں بیان کیے جاتے ہیں، نہ کہیں نظر آئی ہے اور نہ امید نظر آتی ہے...........ایک آدرش ہے شاید، جس کو پا لینا شاید بنی نوع انسان کے زیادہ تر افراد کے بس کی بات نہیں..selflessnessطرح کے کلیشے نما باتیں۔شاید آپ کا تجربہ مختلف رہا ہو.......میں اپنے ذاتی حالات سے ایک نظریہ کی تعمیم تو نہیں کر سکتا..........لیکن کم و بیش ایسے ہی حالات ہیں۔
4
کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
اماں جی اور ابا جی.....زندگی کے بہترین سال جنہوں نے مجھ ناہنجار کے لیے کمریں جھکائے رکھیں اور آرام تج دیا۔ جن کی خوشی زندگی کی سب سے بڑی خواہش اور ان کی آسودگی ہی driving forceہے میرے تمام خواب و اعمال کی۔ رب ارحمہما کما ربینی صغیرا.......
5
آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
زیادہ تر وقت کالج کی مصروفیات میں ہی گزرتا ہے.........دن میں کلاسز، شام کو گیمز، رات کو کچھ وقت بچوں کو.......گاہے ماہے محفل گردی.......رات کتاب ہاتھ لگ جائے اچھی، تو ورق گردانی.........اتوار کو عموماً اولڈ سٹوڈنٹس آ جاتے ہیں.......لاہور ہم سے سے پچیس ایک کیلومیٹر دور ہے......لیکن سدا کا بدوی ہونے کی وجہ سے شہروں سے عجب ایک بعد سا رکھتا ہوں دل میں.......اس لیے مہینوں چکرنہیں لگتا .........کبھی کبھار والدین یہاں آ جاتے ہیں گاؤں سے.....کبھی ہم چلے جاتے ہیں۔
6
آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
ان اللہ یعلم غیب السماوات والارض وما بینہم........
بہرحال دل میں کبھی خیال پیدا ہوتا ہے کہ انگریزی ادبیات میں تحقیق کے سلسلہ میں ڈاکٹریٹ کے لیے مغرب میں کسی یونیورسٹی میں داخلہ لیا جائے.........لیکن بچوں کے ساتھ اب کچھ مشکل ہے......اور پھر اکیلا بھائی ہوں....اس وجہ سے والدین بھی اجازت دینے کے لیے کسی صورت میں رضامند نہیں ہوتے.........پچھلے پانچ برس سے کوشش جاری ہے منانے کی
7
آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
جب کلاس پڑھاتے ہوئے پروجیکٹر پہ ویڈیوز یا سلائیڈز دکھا رہا ہوں.اور لائٹ چلی جائے :)
تفنن برطرف.....سفر کے لیے مجبور کیا جائے...........یا مرضی کے خلاف کچھ لکھنے کو کہا جائے.....جیسا کہ کالجز وغیرہ میں تقاریر اور جرنل جیسی چیزوں کا پیٹ بھرنے کے لیے........

8
کون سا تہوار پسند ہے؟
عیدین پہ نیند پوری کرتا ہوں فون بند کر کے...........اس لیے کچھ خاص festivity کا شائق نہیں ہوں.......کتاب ہو اچھی......خاص طور پہ شاعری ......فرصت ہو.......... تو تہوار ہی تہوار ہے.......
9
کون سا شاعر پسندہے ؟
شاعر بہت سے پسند ہیں.........البتہ پنجابی میں شو کمار بٹالوی.......انگریزی میں Frost..........لاطینی امریکہ سے پابلو نرودا کے تراجم...........اور اردو میں تو ایک لمبی فہرست ہے........اصل میں شاعری phasesکے حساب سے طاری ہوتی ہے آ پ پہ........یہ لمحات ہیں اور ان کے تجربات ہوتے ہیں....... سر فہرست نظم میں ن م راشد اور غزل میں اساتذہ میں میر........بعد از تقسیم والوں میں ناصر کاظمی اور مجید امجد جب کہ متاخرین میں عباس تابش، عرفان صدیقی .......(یہ نام یوں سمجھ لیجیے ، تقیید کی وجہ سے یہاں آ گئے ہیَں.....ورنہ بہت سے نام ہیں......
ان کافی ساروں کو ایک ہی سمجھ لیجیے ......ورنہ تو ملتان کے آنس معین سے کراچی کے ثروت حسین اور لاہور کے شناور اسحاق سے لے کر اسلام آباد کے فیصل عجمی .........کس کس کا نام لیا جائے اور کس کس کو چھوڑا جائے.........
10

مصنف کون سا پسندہے ؟
نثر میں مولانا محمد حسین آزاد، ابوالکلام آزاد، فرحت اللہ بیگ، آپا جی بانو قدسیہ، مختار مسعود،قرۃ العین حیدر، یوسفی صاحب.........و دیگراں
11
کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
بہت سی ہیں..........لیکن شاید سر فہرست آواز دوست
12
پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
والی بال، ہاکی اور کرکٹ
13
فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
معین اختر..............
14
پھول کون سا پسندہے ؟
موتیا
15
رنگ کون سا پسندہے ؟
نیلے کے ہلکے شیڈز
16
آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
The Boy in Striped Pyjamas
17
آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
الٹرا کئیر لیس................. یعنی فل ٹائم لاپرواہ :)
18
آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
اللہ رب العزت اپنی رحمت و عافیت کی چادر میں اِس دنیا اور اُس دنیا میں لپیٹے رکھیں.................فضل و کر م اور معافی و بخشش والا معاملہ فرمائیں............. زندہ بھی ان لوگوں میں رکھیں ، جو دین محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے ناصر ہوں اور عقبٰی میں سید ولد آدم اور ان کے یاروں پیاروں کا ساتھ نصیب فرمائیں................
19
اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
اللہ سے اس کو درست خرچ کرنے کی توفیق طلب کروں گا...............
20
اپنا کوئ فیورٹ سونگ ( یوٹیوب لنک) شئیر کریں
یہاں دیکھیے................ :)

9giy35.gif

کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
1
اگر کوئی آپ کو تین دن ان میں سے کسی ایک محفلین کے ساتھ رہنا پڑے تو کون اورکیوں؟
(1) نیرنگ خیال عاطف بٹ ابن سعید
تینوں ہی اپنے بھائی ہیں............... میں باری باری ایک ایک کر کے سب کو شرف میزبانی عنایت کروں گا انشاءاللہ................. کیوں کا جواب یہ ہے کہ میں ان کے ہاں جاؤں گا تو یہ میرے پاس تشریف لائیں گے نا!!!!!!!!!!!!!!!! :):):)
2
اگرآپ کے نام کا اعلان پاکستان کے نئے وزیراعظم کے طورپرہوجائے تو ؟
چھوٹے میاں صاحب اور خان صاحب مل کے مجھے زدوکوب فرمائیں گے..................... کہ ’’واری تے ساڈی نہیں آؤندی پئی............تو ں ستو پٹھی وچ وڑ آیا ایں...........‘‘
:):):)

3
اگرکوئی آپ کوغلطی سے مولانا فضل الرحمن سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟
لکھوں گا: ’’بینائی بہت بڑی نعمت ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔اس کا خیال رکھیے‘‘ :):):)
4
اگر آپ سے ملنے اچانک فردوس عاشق اعوان آجائیں تو آپ کاردعمل کیاہوگا؟
محفل کے کچھ اہل درد یاد آئیں گے.............. :):):)
5
اگر ایک کتاب آپ لکھتے تووہ کون سی مشہور کتاب ہوتی ؟
آواز دوست
زبردست :applause:
نواں آیا ایں سوہنیا تے چھا گیا ایں ٹھاہ کر کے :lovestruck:
 
ہمارے سوال ذرا "کھلے ڈُلے" ہونگے ۔۔

1۔ پہلی محبت ؟؟ کب ؟؟ کیسے ؟؟
2۔ محبت نہیں ہوئی تو کیوں، ہوئی تو کیوں ؟؟
3۔ بچین کا کوئی ایک جھوٹ جو پکڑا گیا اور مار پڑی ؟؟
4۔ آخری بار بھابھی کی تعریف کب کی ؟ (کی بھی کبھی کہ نہیں)

سوال اور بھی ہونگے، ابھی کے لیے اتنے ہی۔۔
عطا الحق قاسمی فرماتے ہیں ہیں بیگم کی تعریف کرنا یا بیگم سے پیار محبت کی باتیں کرنا ایسا ہی ہے کہ بندہ اس جگہ خارش کرے جہاں خارش نہ ہو رہی ہو
 

تلمیذ

لائبریرین
ابھی تک کے لیئے اتنا ہی۔ شاید کچھ مزید اضافہ بھی کروں وقت کے ساتھ
جنااااااب
:):):)

:applause:دانش کے موتی ، جن کو سمجھنے اور جن سے استفادہ حاصل کرنے والے بہت خوش بخت ہوں گے۔۔ جزاک اللہ!
(ہن ارام جے، نیرنگ خیال, جی؟ :) - ہور پُچھو۔ دل اُکا نئیں چھڈنا)
 
Top