جی @ تعبیر مجھے انسانی نفسیات سے دلچسپی ہے۔ لیکن اس موضوع پر کبھی کچھ لکھا نہیں سوائے اپنی ڈائری کے۔ ایک زمانہ تھا کہ باقاعدگی سے ڈائری لکھا کرتا تھا س میں اپنی الجھنوں، سوچوں، قلب و ذہن میں جاری کشمکشوں، خواہشوں، ارادوں اور گلے شکووں کاتجزیہ کرنے کی کوشش کرتا تھا۔۔اس سے کافی مدد ملتی تھی اپنے آپ کو سمجھنے اور اپنی ترجیحات کے درست تعین کرنے میں۔۔۔ ۔لیکن جوں جوں زندگی کا کینوس غیر ضروری طور پروسیع ہوتا گیا، توں توں یہ خود کلامی کم ہوتی گئی۔۔جسکا مجھے افسوس ہے
ہم جو ہنس ہنس کے سب سے ملتے تھے
خود سے مل کر بہت اداس ہوئے۔۔
بلکہ یوں کہنا چاہئیے کہ خود سے نہ مل کر بہت اداس ہوئے۔۔۔
چنانچہ ان موضوعات پر کبھی کچھ لکھا نہیں البتہ کسی زمانے میں کچھ ٹوٹی پھوٹی شاعری ضرور کی ہے جو اسی محفل کے شعر و سخن فورم میں موجود ہے۔۔ایک افسانہ نما نثری تحریربھی لکھی تھی جو آپکی تحریریں نامی زمرے میں ہے۔۔اسکا عنوان ہے "سنّاٹا"۔۔۔