پوچھیں جائیں سوالات
۔۔۔ ہماری طرف سے تو جواب ہی آنا ہے۔
میں شاعری تلاش کرتا محفل تک پہنچا تھا۔ اور رکنیت لینے سے قبل تک مجھے بس شاعری والے زمرہ جات کا ہی پتہ تھا۔ پھر رکنیت اختیار کر لی کہ اگر کبھی کچھ پوسٹ کرنا پڑا تو کروں گا۔ لیکن اک تبصرہ ہی مارا تھا کہ
شمشاد بھائی نے پکڑ لیا کہ کاکا تعارف کرا۔
کون ہے تو اور کدھر پھر رہا ہے۔
پھر آہستہ آہستہ لوگوں سے سلام دعا ہو گئی۔ اور محفل کے دوستانہ ماحول نے ہم جیسے کج علم کو بھی اپنے اندر سمو لیا۔
کوئی نام تو رکھنا تھا نا۔ سو یہ رکھ لیا۔
باقی سب کے تو اپنے اپنے نام ہی ہیں زیادہ تر۔
اور اصل نام تو خوبصورت ہی ہوتا ہے۔ آپکا نام بھی مختلف سا ہے
۔
تلمیذ سر کا نام بہت زبردست لگتا ہے
مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔ مگر ملک کے حالات کچھ بھی ہوں یہ جاہل عوام تو صادق آباد میں لغاری اور مخدوم فیملی سے باہر ووٹ دینے والی نہیں ہے۔ اس چیز پر دل کڑھتا ہے۔ پتہ نہیں ان جاہلوں کے گروہ کو تمیز کب آئے گی۔ اور نسل پرستی سے ہٹ کر ووٹ کب دیں گے۔ انہونی یہ کہ عمران خان نے بھی شوکت داؤد کو ٹکٹ دے دینا ہے صادق آباد کے لیئے۔ اور وہ جتنے صاف دامن کا آدمی ہے نا اتنا صاف دامن تو کوئلے کی کان کے مزدور کا بھی نہیں ہوتا۔
بہت سے ایسے لاتعداد واقعات ہیں۔ چاچو کا قتل، چھوٹے بھائی کا گم ہونا، ہمارے کرایہ دار پر فائرنگ اور لاہور میں لاٹھی چارج، اب کس کس کا ذکر کروں
۔ اسے رہنے ہی دیں۔
رانا ذوالقرنین سرور
اب اگر کوئی خامی یا خوبی والے الفاظ ڈھونڈنے ہیں تو وہ آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے میری نہیں۔
میں محاورات کا استعمال کرتا ہوں کبھی؟
یہ تو کوئی ادبی سی چیز لگتی ہے
بہت سے مناظر پسند ہیں۔ سورج کا طلوع ہونا کا منظر سب سے زیادہ پسند ہے۔ غروب آفتاب دوسرے نمبر پر۔ لیکن اک بار سری پائے (شوگران) کے مقام پر سورج طلوع ہونے کا منظر دیکھا تھا۔ ویسا خوبصورت منظر دوبارہ نہیں دیکھا کبھی۔
عادات کی وجہ سے لوگ برداشت نہیں ہوتے۔
میں دوسروں کی عادتوں کو سر پر سوار نہیں کرتا۔
یہ تو آپ لوگوں کا کام ہے۔
میں اتنا مشکل کام کیسے کروں
لاتعداد اور بےتحاشہ۔
کسی پر اعتبار بہت کم کرتا ہوں۔
بہت سی عادات ہیں۔ غصے میں بکواس کرنے کی عادت سب سے پہلے بدلوں گا۔
کسی چیز سے متاثر نہیں ہوتا۔ اور ہونا ہو تو کسی چھوٹی سی چیز سے بھی متاثر ہو جاتا ہوں۔ کوئی خاص معیار مقرر نہیں کر رکھا اس ضمن میں۔
تو ہماری طرف سے بھی پھر بس اتنے ہی جوابات۔
ہم کوئی ایویں ہی نہیں کہ سوال نہ بھی ہو تو جواب دیتے رہیں۔