چائے پئیں

نور وجدان

لائبریرین
محترم سید عاطف علی صاحب ... محفل کے چائے خانے میں خوش آمدید .. آپ کے تعارف میں آپ کے والد محترم کا ذکر ہوا، آپ نے ان سے فارسی سیکھی. کس عمر میں سیکھنا شروع کیا سب
 
شمشاد

لائبریرین
بنا لیتے تھے کیا مطلب؟ اب بھی بناتا ہوں کبھی کبھی۔
میں کھیر بہت اچھی بناتا ہوں۔ گوشت سبزی دالیں تو ساری ہی پکا لیتا ہوں۔ لیکن صبح ناشتے میں مختلف ڈشیں بنانا میرا دلپسند مشغلہ ہے۔

جہاں تک "بھید نہ ہوا اگر کھلا ہوا " کا تعلق ہے، تو یوں سمجھ لیں کہ جیسے "موت ایک کھلا راز ہے" کھلا اس لیے کہ سب جانتے ہیں کہ موت آنی ہے اور راز یہ کہ کب آنی ہے یہ کسی کو نہیں معلوم۔
اس میں "خوف" ایک کھلا راز ہے، لیکن "اہلیہ" کون ہیں، یہ کسی کو نہیں معلوم۔
 
صبح کا آغاز کس ڈش یا کھانے کے بنانے سے کرتے ہیں؟

دیار غیر کا ایسا واقعہ جو اب تک فراموش نہ کر سکے ہوں؟

اہلیہ کو موت سے تعبیر کرلیا:) :barefoot: اگر وہ اس محفل میں موجود ہوتی تو عجب ماجرا ہوتا :p:LOL:
 
سیما علی

روزانہ میں تو نہیں بناتا۔ کبھی کبھار بناتا ہوں۔
کل میں نے ایک مکسچر بنایا تھا، اب معلوم نہیں کسی کو پسند آئے گا کہ نہیں۔
چار انڈے
ایک کپ میدہ
ایک عدد شملہ مرچ
تھوڑی سی کرش کی ہوئی گاجر
ایک چھوٹی سی پیاز باریک کٹی ہوئی
ایک چھوٹا ٹماٹر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کٹا ہوا
چار عدد سبز مرچ باریک کٹی ہوئی
دو سے تین چمچ آئل
نمک مرچ حسب ذائقہ
ڈھائی سو گرام قیمہ (قیمے کو پہلے تھوڑے سے آئل میں تھوڑی سی پیاز اور آدھا ٹماٹر ڈال کر بُھون لیا تھا)
(آپ اس میں قیمے کی جگہ بون لیس چکن بھی ڈال سکتے ہیں جو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں ہو، اس کو بھی پہلے مندرجہ بالا طریقے سے بُھون لیں)
ان کو اچھی طرح ملا لیں۔
پھر اس کو پیسٹری پف میں ڈال کر سینڈوچ میکر میں 20 منٹ تک پکائیں۔
سینڈوچ میکر میں رکھنے سے پہلے سینڈوچ میکر کو اچھی طرح گریس کر لیں۔
اگر آپ سے پہلی دفعہ اچھا نہ بنے، تو دوسری دفعہ ضرور کوشش کریں۔ بہت ہی

چائے تو ناشتے کا جزو لانیفک ہے۔

دیار غیر کا ایسا واقعہ جو زندگی بھر نہیں بھولے گا، وہ دو آدمیوں کے سر قلم ہوتے دیکھے تھے۔ بدقسمتی یہ کہ دونوں افغانی تھے اور دونوں ہی پاکستانی پاسپورٹ پر آئے تھے اور منشیات لانے کے جرم میں پکڑے گئے تھے۔

توبہ کریں نور جی۔ میں اہلیہ کو موت سے تعبیر کروں۔ میری توبہ۔ کانوں کو ہاتھ لگاتا ہوں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
محترم سید عاطف علی صاحب ... محفل کے چائے خانے میں خوش آمدید .. آپ کے تعارف میں آپ کے والد محترم کا ذکر ہوا، آپ نے ان سے فارسی سیکھی. کس عمر میں سیکھنا شروع کیا سب
بھئی چائے کے لیے تو بہت شکریہ ۔محترم نہ ہی کہیے میں بہت نالائق ہوں اور یہ میں ہی جانتا ہوں ۔ جب لڑکپن میں اقبال و غالب اور شعراء کی شاعری پڑھا کرتا تھا تو جا بجا فارسی (اور عربی) کے الماس و مروارید جڑے نظر آتے ان میں اکثر ناقابل فہم اور فراست کے حدوں سے کہیں دور محسوس ہوتے ، اور طبیعت جس خلجان سے گزرتی وہ نوجوانی کی تلخ ترین کیفیت ہوا کرتی تھی ۔ والد صاحب جو خود بھی شاعر تھےاور ان کی استعداد انگریزی اور فارسی شاعری کی بہت اعلیٰ تھی سو کسی بھی مقام میں وہ فارسی کے اشعار سے مثال دے کر سمجھایا کرتے تھے اوراس تلخ کیفیت کو شیریں کر دیا کرتے تھے ۔ پھر کچھ بنیادی کتب خانہء فرہنگ سے لاکر پڑھیں کیوں کہ فارسی کتب شہر میں میسر نہیں تھیں ۔ پھر الیکٹرانکس کے فائنل ائیر کی پراجیکٹ میں تین طالب علموں میں سے ایک ایرانی ساتھی تھا اس سے پہلے سے کچھ دوستی تھی سو کچھ ایرانی لہجے سے بھی کچھ آگاہی ہوئی ۔ اس طرح کسی حد تک زبان سے آگاہی ہوئی ۔ یہ میٹرک اور انٹر کلاس کے بعد کا زمانہ تھا ۔ پھر کراچی کی زندگی میں روزگار کا جو سلسلہ شروع ہوا اس نے ان سب تلخ و شیریں کو درہم برہم کردیا اور کتاب گویا ہاتھ سے چھین لی ۔اس کا نتیجہ اسی بے بضاعتی اور تہی دامنی کی صورت میں نکلا ۔
 
نور وجدان

لائبریرین
نور وجدان بٹیا!!!!!!
ہم نے پہلی چائے اپنے اباّ جان کے لئیے بنائی اور اُس وقت ہم دوسری جماعت میں تھے اور انعام میں دو کتابیں ملیں:
  • الہ الدین کا جادوئی چراغ
  • سنڈر یلا
آپ کا انعام بہت خوب رہا، آپ کو علم و ادب سے دوستی کا ہنر سکھا گیا

Fantsay ناول سچ نہیں ہوتے، ان کو پڑھتے ہوئے اس عمر میں ادراک تھا؟
 
نور وجدان

لائبریرین
روزانہ میں تو نہیں بناتا۔ کبھی کبھار بناتا ہوں۔
کل میں نے ایک مکسچر بنایا تھا، اب معلوم نہیں کسی کو پسند آئے گا کہ نہیں۔
چار انڈے
ایک کپ میدہ
ایک عدد شملہ مرچ
تھوڑی سی کرش کی ہوئی گاجر
ایک چھوٹی سی پیاز باریک کٹی ہوئی
ایک چھوٹا ٹماٹر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کٹا ہوا
چار عدد سبز مرچ باریک کٹی ہوئی
دو سے تین چمچ آئل
نمک مرچ حسب ذائقہ
ڈھائی سو گرام قیمہ (قیمے کو پہلے تھوڑے سے آئل میں تھوڑی سی پیاز اور آدھا ٹماٹر ڈال کر بُھون لیا تھا)
(آپ اس میں قیمے کی جگہ بون لیس چکن بھی ڈال سکتے ہیں جو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں ہو، اس کو بھی پہلے مندرجہ بالا طریقے سے بُھون لیں)
ان کو اچھی طرح ملا لیں۔
پھر اس کو پیسٹری پف میں ڈال کر سینڈوچ میکر میں 20 منٹ تک پکائیں۔
سینڈوچ میکر میں رکھنے سے پہلے سینڈوچ میکر کو اچھی طرح گریس کر لیں۔
اگر آپ سے پہلی دفعہ اچھا نہ بنے، تو دوسری دفعہ ضرور کوشش کریں۔ بہت ہی

چائے تو ناشتے کا جزو لانیفک ہے۔

دیار غیر کا ایسا واقعہ جو زندگی بھر نہیں بھولے گا، وہ دو آدمیوں کے سر قلم ہوتے دیکھے تھے۔ بدقسمتی یہ کہ دونوں افغانی تھے اور دونوں ہی پاکستانی پاسپورٹ پر آئے تھے اور منشیات لانے کے جرم میں پکڑے گئے تھے۔

توبہ کریں نور جی۔ میں اہلیہ کو موت سے تعبیر کروں۔ میری توبہ۔ کانوں کو ہاتھ لگاتا ہوں۔
تصویر کی کمی رہی:) تصویر بھی دکھائیے گا. یہ ہنر معلوم ہوا ہے کہ آپ بہت بہترین شیف ہیں ... بہت خوب گویا ابھی ہم نے سیر ہو کے کھالیا:)

سر قلم ہوتے دیکھنا اسکو سہنا بہت مشکل کام ہے. دردناک ہے ... واقعتاً خوفناک حد تک نہ بھولنے والا: (

دیار غیر میں کام کیا کرتے تھے؟ وہ پہلی کتاب جس نے آپ کی شخصیت پر انمٹ نقوش چھوڑے؟

آخری بات پر:p:ROFLMAO::)
 
نور وجدان

لائبریرین
بھئی چائے کے لیے تو بہت شکریہ ۔محترم نہ ہی کہیے میں بہت نالائق ہوں اور یہ میں ہی جانتا ہوں ۔ جب لڑکپن میں اقبال و غالب اور شعراء کی شاعری پڑھا کرتا تھا تو جا بجا فارسی (اور عربی) کے الماس و مروارید جڑے نظر آتے ان میں اکثر ناقابل فہم اور فراست کے حدوں سے کہیں دور محسوس ہوتے ، اور طبیعت جس خلجان سے گزرتی وہ نوجوانی کی تلخ ترین کیفیت ہوا کرتی تھی ۔ والد صاحب جو خود بھی شاعر تھےاور ان کی استعداد انگریزی اور فارسی شاعری کی بہت اعلیٰ تھی سو کسی بھی مقام میں وہ فارسی کے اشعار سے مثال دے کر سمجھایا کرتے تھے اوراس تلخ کیفیت کو شیریں کر دیا کرتے تھے ۔ پھر کچھ بنیادی کتب خانہء فرہنگ سے لاکر پڑھیں کیوں کہ فارسی کتب شہر میں میسر نہیں تھیں ۔ پھر الیکٹرانکس کے فائنل ائیر کی پراجیکٹ میں تین طالب علموں میں سے ایک ایرانی ساتھی تھا اس سے پہلے سے کچھ دوستی تھی سو کچھ ایرانی لہجے سے بھی کچھ آگاہی ہوئی ۔ اس طرح کسی حد تک زبان سے آگاہی ہوئی ۔ یہ میٹرک اور انٹر کلاس کے بعد کا زمانہ تھا ۔ پھر کراچی کی زندگی میں روزگار کا جو سلسلہ شروع ہوا اس نے ان سب تلخ و شیریں کو درہم برہم کردیا اور کتاب گویا ہاتھ سے چھین لی ۔اس کا نتیجہ اسی بے بضاعتی اور تہی دامنی کی صورت میں نکلا ۔

چائے کو قبول کرنے کا شکریہ .. امید ہے اسنیکس بھی ساتھ لیں گے:) تو بات چیت میں خوب لطف رہے گا ابھی محترم شمشاد نے سینڈوچ بنائے ہیں. ان کو چکھ کے بتائیے گا کہ کتنے اچھے کک ہیں یہ:)

عجز و انکساری اچھی ہوتی ہے مگر اتنی بھی کہاں کہ آپ خود کو منہا کردیِں. آپ کا شمار اچھے شعراء، باشعور باوقار شخصیات میں ہوتا ہے. آپ کے والد صاحب کا کلام سننے کو جی ہوا، اگر ہوسکے تو شئیر کیجیے گا. کوئی شیریں یاد اشعار کی توضیح و تصریح کے جس نے خلجان کو رفع کیا ہو؟ پہلا شعر کب کہا؟ محرک کیا ہوا تھا؟ فارسی میں بھی شعر کہا؟ نثر میں کبھی کیوں نہیں لکھا؟ کوئی شرارت جس سے والد صاحب بہت خفا ہوئے ہوں؟ بہت دلچسپ جواب ہے، لطف تحریر میں یا شخصیت میں یاکہ دونوں میں ... دیکھتے ہیں ...:)
 
شمشاد

لائبریرین
تصویر کی کمی رہی:) تصویر بھی دکھائیے گا. یہ ہنر معلوم ہوا ہے کہ آپ بہت بہترین شیف ہیں ... بہت خوب گویا ابھی ہم نے سیر ہو کے کھالیا:)
تصویر تو نہیں بنائی تھی، ویسے بھی اگر تیار شدہ سینڈوچ کی تصویر بناتا تو اس سے کیا ظاہر ہونا تھا۔ جو مواد سینڈوچ کے اندر ہے، اصل ذائقہ تو اسی کا ہے۔
ایک بات بتانا بھول گیا تھا کہ بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ بچوں کے لیے بناتے وقت سبز مرچ کا استعمال نہ کریں۔

اس کے علاوہ میری Specialty کبھی کبھار کھیر بنانا ہے۔

سر قلم ہوتے دیکھنا اسکو سہنا بہت مشکل کام ہے. دردناک ہے ... واقعتاً خوفناک حد تک نہ بھولنے والا: (
کئی دنوں تک صحیح سے نیند نہیں لے سکا تھا۔

دیار غیر میں کام کیا کرتے تھے؟ وہ پہلی کتاب جس نے آپ کی شخصیت پر انمٹ نقوش چھوڑے؟
آخری بات پر:p:ROFLMAO::)
دیار غیر میں محنت مزدوری کرتا تھا۔ آجکل فارغ ہوں۔
ایک بڑی کمپنی میں ایک چھوٹے سے عہدے پر فائز تھا۔

ویسے تو ہزاروں کتابیں پڑھی ہوں گی۔ لیکن قدرت اللہ مرحوم کی "شہاب نامہ" میری پسندیدہ کتاب رہی ہے۔ اور بہت عرصہ تک میری Bed side table book رہی ہے۔ اور اس پڑھی ہوئی کتاب کے روزانہ رات کو سونے سے پہلے Randomly تین سے چار صفحے ضرور پڑھتا تھا۔
پھر اس کے بعد ممتاز مفتی مرحوم کی کتاب "علی پور کا ایلی" اور "شہاب نامہ" کو سمجھنے کے لیے ممتار مفتی مرحوم کی "الکھ نگری" پڑھنی پڑی۔

ان کے علاوہ میں سلسلہ یوسفیہ کا مرید ہوں اور مشتاق احمد یوسفی مرحوم و مغفور کی تحریروں کا شدت سے شیدائی ہوں۔
میں نے ان کی چاروں کتابیں نجانے کتنی بار پڑھیں اور کتنی بار خریدیں۔ ان کی کتابوں کے ساتھ میری بدقسمتی یہ ہے کہ میرے کتابوں کے خزانے میں سے اگر کسی کو کوئی کتاب پسند آتی تو وہ سر فہرست انہی کی کوئی کتاب ہوتی۔ وہ عارتاً لے جاتے اور کبھی واپس نہ ہوئیں۔
یہ جو فقرہ ہے ناں "خوف الٰہی و اہلیہ"، یہ میرے انہی پیر و مرشد کا فرمایا ہوا ہے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
چائے اور لوازمات کے ساتھ صابرہ امین بہنا بتائیے گا کہ آپ کو چائے کس حد تک پسند ہے؟ بعض لوگوں کو یہ نشے کی حد تک پسند ہے
بھئی چائے تو بہت مزے کی ہے ۔ ۔ مدعو کرنے کا شکریہ ۔ ۔
ہاں چائے ہمیں بہت پسند ہے مگر نشہ کی حد تک تو نہیں ہاں نہ ملے تو کچھ کمی اور سستی سی لگتی ہے( کیا اس کو نشہ کہہ سکتے ہیں ؟) ۔ ۔دو سے چار مرتبہ روزانہ(یا جتنی مرتبہ صاحب پیئں ہم ایک کپ اپنا بھی بنا لیتے ہیں)
کراچی میں کم از کم دو کپ چائے تو ضروری ہے ۔ ۔ چستی آ جاتی ہے ۔ ۔ مطلب دودھ والی چائے ۔ ۔ ۔ بغیر شکر کے
 
نور وجدان

لائبریرین
تصویر تو نہیں بنائی تھی، ویسے بھی اگر تیار شدہ سینڈوچ کی تصویر بناتا تو اس سے کیا ظاہر ہونا تھا۔ جو مواد سینڈوچ کے اندر ہے، اصل ذائقہ تو اسی کا ہے۔
ایک بات بتانا بھول گیا تھا کہ بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ بچوں کے لیے بناتے وقت سبز مرچ کا استعمال نہ کریں۔

اس کے علاوہ میری Specialty کبھی کبھار کھیر بنانا ہے۔

آج کل ٹرینڈ الٹ چلا ہے، ظاہراً چیز بہت اچھی ہو، ذائقہ ایوریج بھی ہو تو ۔۔۔۔ ڈیکور کو بطور پبلسٹی کے استعمال کیا جاتا ہے، آپ کی تحاریر سے گمان ہوا کہ شاید ریسٹورنٹ کھولنے کا ارادہ ہے، ویسے چائے کے لیے ڈھابے سے بھی کام چل سکتا ہے:)

دیار غیر میں محنت مزدوری کرتا تھا۔ آجکل فارغ ہوں۔
ایک بڑی کمپنی میں ایک چھوٹے سے عہدے پر فائز تھا۔

کس کمپنی میں کرتے، بتادیں کیا پتا کوئی کام پڑ جائے آپ سے

ویسے تو ہزاروں کتابیں پڑھی ہوں گی۔ لیکن قدرت اللہ مرحوم کی "شہاب نامہ" میری پسندیدہ کتاب رہی ہے۔ اور بہت عرصہ تک میری Bed side table book رہی ہے۔ اور اس پڑھی ہوئی کتاب کے روزانہ رات کو سونے سے پہلے Randomly تین سے چار صفحے ضرور پڑھتا ت
قدرت اللہ شہاب کا سلسلہ اویسیہ تھا. آپ کی رائے کیا ہے اس سلسلے کے بارے میں؟ کون سے صفحات تھے جس کو پڑھتے نیند کی دیوی مہربان ہوتی تھی؟ کونسے صفحات جن کو پڑھنے سے بے چینی پڑھنے کو بار بار فزوں ہوتی (صفحات سے مراد وہ قصے)
پھر اس کے بعد ممتاز مفتی مرحوم کی کتاب "علی پور کا ایلی" اور "شہاب نامہ" کو سمجھنے کے لیے ممتار مفتی مرحوم کی "الکھ نگری" پڑھنی پڑی۔
ممتاز مفتی اک مجذوب شخص تھے ان کی کتاب میں لکھا ہے اس لیے خانہ کعبہ کو بھی ایسا کچھ کہا جس پر اعتراضات اٹھتے ہیں . آپ کی کیا رائے ہے؟

اشفاق صاحب واصف صاحب کے ہوتے کیا چیز زیادہ اپیلنگ تھی جو قدرت کی جانب لے گئی
ان کے علاوہ میں سلسلہ یوسفیہ کا مرید ہوں اور مشتاق احمد یوسفی مرحوم و مغفور کی تحریروں کا شدت سے شیدائی ہوں۔
میں نے ان کی چاروں کتابیں نجانے کتنی بار پڑھیں اور کتنی بار خریدیں۔ ان کی کتابوں کے ساتھ میری بدقسمتی یہ ہے کہ میرے کتابوں کے خزانے میں سے اگر کسی کو کوئی کتاب پسند آتی تو وہ سر فہرست انہی کی کوئی کتاب ہوتی۔ وہ عارتاً لے جاتے اور کبھی واپس نہ ہوئیں۔
یہ جو فقرہ ہے ناں "خوف الٰہی و اہلیہ"، یہ میرے انہی پیر و مرشد کا فرمایا ہوا ہ

اب کھلی حقیقت سلسلہ یوسفیہ کی. بخدا قبل اس کے گوگل سے راز کھولنے کی ناکام کوشش کی کہ سلسلہ یوسفیہ ہے کیا .... :barefoot::D
چاروں کتاب میں سے سرفہرست کونسی رہی؟ مزید اقوال زرین بطور تبرک سب محفلین کے مراسلوں میں بانٹنے کا کب ارادہ ہے؟
 
صابرہ امین

لائبریرین
آج کل ٹرینڈ الٹ چلا ہے، ظاہراً چیز بہت اچھی ہو، ذائقہ ایوریج بھی ہو تو ۔۔۔۔ ڈیکور کو بطور پبلسٹی کے استعمال کیا جاتا ہے، آپ کی تحاریر سے گمان ہوا کہ شاید ریسٹورنٹ کھولنے کا ارادہ ہے، ویسے چائے کے لیے ڈھابے سے بھی کام چل سکتا ہے:)

کس کمپنی میں کرتے، بتادیں کیا پتا کوئی کام پڑ جائے آپ سے

قدرت اللہ شہاب کا سلسلہ اویسیہ تھا. آپ کی رائے کیا ہے اس سلسلے کے بارے میں؟ کون سے صفحات تھے جس کو پڑھتے نیند کی دیوی مہربان ہوتی تھی؟ کونسے صفحات جن کو پڑھنے سے بے چینی پڑھنے کو بار بار فزوں ہوتی (صفحات سے مراد وہ قصے)

ممتاز مفتی اک مجذوب شخص تھے ان کی کتاب میں لکھا ہے اس لیے خانہ کعبہ کو بھی ایسا کچھ کہا جس پر اعتراضات اٹھتے ہیں . آپ کی کیا رائے ہے؟

اشفاق صاحب واصف صاحب کے ہوتے کیا چیز زیادہ اپیلنگ تھی جو قدرت کی جانب لے گئی

اب کھلی حقیقت سلسلہ یوسفیہ کی. بخدا قبل اس کے گوگل سے راز کھولنے کی ناکام کوشش کی کہ سلسلہ یوسفیہ ہے کیا .... :barefoot::D
چاروں کتاب میں سے سرفہرست کونسی رہی؟ مزید اقوال زرین بطور تبرک سب محفلین کے مراسلوں میں بانٹنے کا کب ارادہ ہے؟

شمشاد بھائی کی بتائی تمام کتابیں ہم نے بھی پڑھیں اور بار بار پڑھیں ۔ ۔ شہاب نامہ ہم سے بھی کوئی لے گیا ۔ ۔ :D:D
آپ کے سوالات کافی عمدہ ہیں ۔ ۔ زبردست ۔ ۔:)
 
Top