کیا اس وڈیو کو دیکھے بنا اس لڑی میں اینٹری کی اجازت ہے۔۔۔۔
پھر کیا خیال ہے؟
کیا اس وڈیو کو دیکھے بنا اس لڑی میں اینٹری کی اجازت ہے۔۔۔۔
دیکھیں ، کبھی حال میں لا کر سکون دیتی ہے کبھی حال سے لے جا کر ۔۔ میں نے مہر ثبت کروانے کے لئے پوچھا ۔۔پھر بھی آپ پوچھ رہے تھے کہ یہ حال میں لے جاتی ہے یا ۔۔۔۔۔
دیکھیں اب آپ سب اتنا اصرار کر رہے ہیں تو دیکھ ہی لیتی ہوں۔۔۔اینٹری تو ہو ہی گئی ہے آپ کی۔
اب ویڈیو بھی دیکھ لیجے۔
محفل والے: وڈیو دیکھیں
پھر کیا خیال ہے؟
ہمیں اعتراف ہے کہ چائے کے "رسیاز "کو براہِ راست متوجہ کرنا ہماری تاریخی غلطی ہے۔
بقول فراز:
میں نے ستمگروں کو پکارا ہے خود فرازؔ
ورنہ دھیان اُن کا کہاں تھا مری طرف
اس سے پچھلا شعر سنا کر ہم ستمگروں کو مزید ستمگر بنانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔
بقول احمد فراز :
میں چپ رہا تو سارا جہاں تھا مری طرف
حق بات کی تو کون کہاں تھا مری طرف
میں نے ستمگروں کو پکارا ہے خود فرازؔ
ورنہ دھیان اُن کا کہاں تھا مری طرف
آپ کی معصومیت ساری محفل پر کھلری پڑی ہے بھیا جی!!!ہم نے تو ویڈیو میں کچھ بھی نہیں کہا۔
ہن دسو!!!
محفل والے: وڈیو دیکھیں
ماہی: وڈیو پلے کرتی ہے
امی: چائے بناؤ
ماہی: (وڈیو سننے کے ساتھ ساتھ چائے بناتی ہے)
وہ بارہ دری میں پڑی ٹھنڈی ہو رہی ہے۔۔۔پہلا شعر طشت از بام کرنے سے کہیں بہتر تھا کہ آپ طشتری میں چائے سجا کر لے آتیں۔
ویسے ذمے داری کے ساتھ بات کرنا بھی ایک آرٹ ہے۔۔۔ اور ہر شخص چاہے ڈاکٹر ہے پروفیسر یا موٹیویشنل سپیکر یا کاؤنسلر، آرٹسٹ نہیں ہوتا۔۔۔میں ان ڈاکٹر صاحب جیسا فہم نہیں رکھتی۔۔۔
لیکن مجھے ایسے لگا انہوں نے بہت سی باتوں کو گڈ مڈ کر دیا۔۔۔۔ یوں کیسے اتنے شدید نشے اور ایڈیکشن کو چائے سے ملا دیا جس میں کیفین کی کوانٹٹی اتنی ذرا سی ہوتی۔۔۔ مطلب میں مانتی ہوں کہ بہت سے لوگ حدود بھی کراس کر جاتے لیکن انہوں نے تو سب کو ایک لائن میں کھڑا کر دیا۔۔۔۔ ایڈیکشن ہر چیز کی بری۔۔۔ میں اپنی بات کروں تو میں ایڈکٹ نہیں ہوں چائے کی۔۔۔
اور اگر چائے ایک نشہ ہے تو لسی اس سے بڑا نشہ ہے۔۔۔ کیونکہ وہ لسی ہے۔۔۔
اور اگر چائے چھوڑ کر بھی اداس ہی رہنا ہے تو میں چائے کے ساتھ اداس رہنے کو ترجیح دوں گی
بالکل بھی نہیں پڑھ رہی ڈرامہ۔۔۔ صرف نصابی کتب فلحال!لگتا ہے کہ نصابی کتاب میں سرسید احمد خان کا لکھا ڈرامہ پڑھ رہے ہیں۔
چائے بنانے کے ساتھ یہ ویڈیو کیسی لگی؟
میں ان ڈاکٹر صاحب جیسا فہم نہیں رکھتی۔۔۔
لیکن مجھے ایسے لگا انہوں نے بہت سی باتوں کو گڈ مڈ کر دیا۔۔۔۔ یوں کیسے اتنے شدید نشے اور ایڈیکشن کو چائے سے ملا دیا جس میں کیفین کی کوانٹٹی اتنی ذرا سی ہوتی۔۔۔ مطلب میں مانتی ہوں کہ بہت سے لوگ حدود بھی کراس کر جاتے لیکن انہوں نے تو سب کو ایک لائن میں کھڑا کر دیا۔۔۔۔ ایڈیکشن ہر چیز کی بری۔۔۔ میں اپنی بات کروں تو میں ایڈکٹ نہیں ہوں چائے کی۔۔۔
اور اگر چائے ایک نشہ ہے تو لسی اس سے بڑا نشہ ہے۔۔۔ کیونکہ وہ لسی ہے۔۔۔
اور اگر چائے چھوڑ کر بھی اداس ہی رہنا ہے تو میں چائے کے ساتھ اداس رہنے کو ترجیح دوں گی
مرغی سے کس نے بولا تھا قصائیوں کی دکان میں دندناتی پھرے۔۔۔ وہ بھی دیسی مرغی۔۔۔۔مرغی اپنی جان سے گئی (یعنی ڈاکٹر صاحب اپنی چائے سے گئے) اور کھانے والوں کو مزہ نہ آیا۔