چائے کے رسیا متوجہ ہوں :)

آپ کتنی چائے پیتے ہیں؟

  • بہت زیادہ

    Votes: 6 15.8%
  • بہت

    Votes: 16 42.1%
  • بس پی لی

    Votes: 13 34.2%
  • شاذ و نادر

    Votes: 3 7.9%
  • کبھی نہیں پی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    38

شمشاد

لائبریرین
ایک صاحب کو ہم جانتے ہیں
جو چائے نہیں پیتے تھے
لیکن ہماے چائے میں بسکٹ، کوکیز اور جیم والے سینڈوچ ڈبو ڈبو کر کھانے کی رسم نے ایسا انمٹ اثر ڈالا کہ
سعید تو سعید
سعید کے بچے بھی چائے پر آ گئے!!!
اسے کہتے ہیں پازیٹو انفلوئنس!!!
(پی۔ایس: بچے چائے شوق سے پیتے ہیں مگر انہیں ابھی ملتی نہیں بس ایک آدھ گھونٹ سے روح راضی کرنے کی اجازت ہے)
ابھی تو انہوں نے تمہیں چائے میں قیمے والا نان اور شوارما ڈبو کر کھاتے نہیں دیکھا۔

پس تحریر۔ بچوں کی چائے خود پی کر انہیں ایک آدھ گھونٹ پر ٹرخانہ بچوں کے حقوق پر ڈالنے کے برابر ہے۔
 
سیما علی

اللّہ اللّہ بھیا قیمے والا نان اور شوارما چائے میں کیسے ڈبو یں گے۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپی یہ ہر کام سب سے ہٹ کر کرتی ہے۔ ابھی تو اس کے اور بہت سے ایسے کارنامے ہیں۔
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
ابھی تو انہوں نے تمہیں چائے میں قیمے والا نان اور شوارما ڈبو کر کھاتے نہیں دیکھا۔

پس تحریر۔ بچوں کی چائے خود پی کر انہیں ایک آدھ گھونٹ پر ٹرخانہ بچوں کے حقوق پر ڈالنے کے برابر ہے۔
بالکل ویسے ہی جیسے کیلا چائے میں ڈبو کر کھاتے ہیں یا پھر مولی۔۔۔:D
اللّہ اللّہ بھیا قیمے والا نان اور شوارما چائے میں کیسے ڈبو یں گے۔۔
اب میں کچھ نہیں کہتا۔ نہیں تو وہ آ کر کہے گی کہ میرے راز فاش کر رہے ہیں۔
میرا بس چلے تو میں پورے کا پورا پلینیٹ ارتھ چائے میں ڈبو کر کھا جاؤں۔۔۔خس کم جہاں پاک!!! :sneaky:
پر وہ کیا کہتے ہیں پنجابی میں،نہ میرا واء لگدا نہ میرا دا لگدا!!! :cautious::cautious::cautious:
آپ سب اللہ کا شکر ادا کیا کریں کہ ماہی کا بس صرف باتوں تک محدود ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
میری شہزادی ماہی احمد :flower:
 
سیما علی

لائبریرین
:cautious: مائیں نہیں ڈالتی ہوتیں حقوق پر ڈاکہ۔۔۔۔ بچے پھر بھی ڈال لیتے ہیں۔۔۔
آپکی باتوں میں ہمیں اپنی ربُاب دیکھتی ہیں کل ہم اُنھیں بتارہے تھے آپکے بارے میں اُردو محفل میں وہ بھی سب کو زبانی جانتی جارہی ہیں۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ بھی ایک خوبی ہے کہ چائے جب تک گرم رہتی ہے، بندہ ٹھنڈا رہتا ہے اور جب چائے ٹھنڈی ہو جاتی ہے تو بندے گرم ہو جاتا ہے۔

ویسے میرا بھی یہی حال ہے کہ چائے پڑی پڑی ٹھنڈی ہو جاتی ہے، پھر ٹھنڈی ہی نوش جاں کرنی پڑتی ہے۔ِ
 
زبیر حسین

محفلین

بندہ ہر طرف دھیان نہیں دے پاتا۔

چائے ٹھنڈی کر دینا تو چائے کی شان میں گستاخی رپورٹ ہونی چاہیے۔
 
Top