چائے کے ساتھ ٹیلی پیتھی

مدثر حسین

محفلین
میں نے بس جو پایا ہے وہ نہیں بتا سکتا اس کے تین مرحلے ہیں یعنی تین بڑی تعمتیں جو سب سے بڑی نعمت ہے وہ نہیں بتا سکتا۔ جو دو اس سے نیچے ہیں ان میں، میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کیا ۔۔۔ بات چیت بھی کی۔۔۔۔۔اور اب یہ سلسلہ ٹوٹ چکا ہے اب میں نے اسکو دوبارہ سے بحال کرنا ہے۔
 
سید عمران

جو آپ نہیں بتانا چاہ رہے وہ بھی ہم جانتے ہیں...
اسی لیے کہا کہ اس نعمت کو برقرار رکھنے بلکہ اس میں مزید ترقی کرنے کی اشد ضرورت یے!!!
 
میں نے بس جو پایا ہے وہ نہیں بتا سکتا اس کے تین مرحلے ہیں یعنی تین بڑی تعمتیں جو سب سے بڑی نعمت ہے وہ نہیں بتا سکتا۔ جو دو اس سے نیچے ہیں ان میں، میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کیا ۔۔۔ بات چیت بھی کی۔۔۔۔۔اور اب یہ سلسلہ ٹوٹ چکا ہے اب میں نے اسکو دوبارہ سے بحال کرنا ہے۔
یہ بحالی ٹیلی پیتھی سے نہیں ہونی۔ اس بحالی کا تعلق کسی اور معاملے سے ہے۔
 
اسی کے لئے ٹیلی پیتھی کرنا چاہتا ہوں
آپ درست ٹریک پر نہیں ہیں۔ دھول میں سورج تلاشنا چاہ رہے ہیں ۔ پہلے راستہ درست کیجئے ۔ منزل کو گائیڈ کے مطابق تلاشیئے ۔ نہیں تو انہی گھمن گھیریوں میں رہیں گے۔
 
مدثر حسین

محفلین
نہیں کیونکہ میں نے اس کے لئے کوئی خاص عمل نہیں کیا تھا لیکن ٹیلی پیتھی کو اس سے جوڑ کر بہت شاندار نتائج مل سکتے ہیں مجھے
 
نہیں کیونکہ میں نے اس کے لئے کوئی خاص عمل نہیں کیا تھا لیکن ٹیلی پیتھی کو اس سے جوڑ کر بہت شاندار نتائج مل سکتے ہیں مجھے
یہ آپ کی سوچ ہے۔
ایک مثال سے واضح کرتا ہوں۔ ایک آدمی راہ چلتے کسی بادشاہ سے مل گیا۔ بادشاہ نے اس پر نوازشوں کی بارش کر دی ۔ اب اس آدمی نے اپنی کسی حرکت سے بادشاہ سے دوری اختیار کر لی۔ بادشاہ نے اسے اپنے راستے پر چلتے چلتے کسی اور راستے پر چلتے دیکھا تو تنبیہہ کی جسے وہ آدمی نہ سمجھ پایا۔ پھر تنبیہہ کی وہ پھر نہ سمجھا، پھر تنبیہہ کی وہ پھر بھی نہ سمجھا تو بادشاہ نے اسے دوری کے رستے پر چھوڑ دیا کہ اس شخص کی اپنی خواہش اور عمل کے مطابق وہ نہ تو بادشاہ کی عنایات کو سمجھ سکا نہ اس راستے پر قائم رہ سکا لیکن اب وہ آدمی راہ چلتے گداگروں سے پتہ پوچھنے لگا کہ وہ جس نے اتنی عنایات کی ہیں مجھے اس کے پاس پہنچنا ہے مگر راستہ میری مرضی کا ہو۔ میری مرضی کا راستہ میری مرضی کی منزل۔ میری زندگی میری مرضی۔ جب بادشاہ کا راستہ تلاشتے ہو تو راستہ وہی درست ہوگا جو اس نے خود بتایا اور اس راستے پر چلنے کا طریقہ بتایا۔ آپ گداگروں سے کسی بادشاہ کا راستہ پوچھیں گے تو وہ اپنا راستہ بتائیں گے سوائے ان کے جو خود بادشاہ تک پہنچے ہوں اور اس تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہوں بدقسمتی سے ان دعوی ٰکرنے والے گداگروں میں اکثریت دکاندار ٹھگوں کی ہے۔ جو اصل پہنچانے والے ہیں وہ نظر ہی نہیں آتے نہ جتلاتے ہیں نہ بتلاتے ہیں بلکہ چپ چاپ اپنا کام کیئے جاتے ہیں- اب بادشاہ چاہتا ہے کہ وہ اسی راستے سے چل کر اس تک پہنچے جس سے پہلے آیا تھا لیکن وہ بندہ یہ چاہتا ہے کہ راستہ اس کی مرضی کا ہو تو چلنی تو بادشاہ کی ہی ہے ناں بندہ تو اپنی مرضی چلانے کے چکر میں مرضی سے نکل چکا اب جب تک اپنی مرضی سے بادشاہ کی مرضی پر نہ لوٹے راستہ ملنے کا نہیں۔ ٹکریں ہیں جتنی چاہے مارلے۔ بھٹکنا ہے جتنا دل چاہے بھٹک لے
 
نور وجدان

لائبریرین
مائے بیڈ :) اصل میں آجکل مہمان ہی مہمان ہیں گھر میں اور محفل میں آنے کا وقت ہی نہیں مل رہا ہے۔ اب یہی دیکھ لیجئے کہ کتنے دنوں پہلے آپ کا مراسلہ پڑھ لیا تھا اور روزانہ کوشش کرتی ہوں کہ جواب لکھ دوں لیکن کوئی نا کوئی کام آڑے آیا رہتا ہے :)

مجھے میوزلی کوکیز بہت پسند ہیں تو وہ حاضر ہیں

muesli-cookies-23627-1.jpeg

اس کے علاوہ کیرامل پوپ کارن بہت پسند ہیں۔ میں اکثر شام کی چائے کے ساتھ بنا لیتی ہوں :)

easy-homemade-caramel-corn-storage.jpg
واہ واہ خوب تواضع ہے .... اسے کہتے ہیں کہ مزہ آگیا....آپ تو بہت اچھی میزبان ہیں ............
 
نور وجدان

لائبریرین
آپ کے بارے میں تو اچھا ہی گمان ہے اور یہ آپ جانتی بھی ہیں :) جیسا کہ میں نے بتایا کہ میں گھبراتی ہوں اپنی سوچ یا خیالات کو precognitive میں شمار کرتے ہوئے کہ کہیں کوئی غلطی نہ ہو جائے تو اس لئے میں یہ یقینی طور پر کہہ نہیں سکتی کہ آپ کے بارے میں جو میری رائے ہے وہ میری عام سی سوچ ہے یا کوئی precognitive خیال :) آپ بطورِ مدیر بہترین کام کر رہی ہیں اور آپ میں یہ صلاحیت ہے کہ آپ لوجیکلی کسی معاملے کو بہت اچھی طرح ہینڈل کر سکتی ہیں اور وہ بھی جذبات اور دوستی کو بیچ میں لائے بغیر :) اگر آپ اسی روش پر کاربند رہیں تو آپ بہت آگے جائینگی :)

جہاں تک میں نے غور کیا ہے تو جب یہ خیالات آتے ہیں تو میرا دماغ کسی ایک خیال کو بہت زیادہ دہراتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک یقین کی سی کیفیت محسوس ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ برا ہونے والا ہوتا ہے تو میں وحشت اور گھبراہٹ کا شکار ہو جاتی ہوں۔ کچھ اچھا ہونے والا ہوتا ہے تو اطمینان محسوس ہوتا ہے۔ خواب اور وژنز کا جہاں تک تعلق ہے تو ان کے دوران مجھے باقاعدہ ہر چیز محسوس ہوتی ہے۔ اگر میں کسی کو تکلیف میں دیکھتی ہوں تو مجھے باقاعدہ تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ کبھی کبھی میری چیخیں بھی نکل جاتی ہیں۔ کسی کی خوشی دیکھتی ہوں تو اس خوشی کو محسوس کرتی ہوں اور انجوائے بھی کرتی ہوں۔

سب سے زیادہ ذہنی وابستگی بہن اور والدہ سے ہے :) بہن بھی precognitive ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسےبہن کا اور میرا دماغ ایک ہی ہے۔ ہم دونوں کو ایک دوسرے سے کچھ کہنے کی نوبت کم ہی آتی ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے کے خیالات بغیر کچھ کہے ہی سمجھ لیتی ہیں :)
اسے آپ کی حساسیت کہوں گی .... حساس بندے کا المیہ.....سگنلز لے لیتا ہے آگہی جلاتی ہے پھر ... بہن کا کیسے پتا چلا کہ آپ جیسی ہے ....احساس کے حوالے سے جو مرے بارے آپ نے جو کہا وہ تو اللہ جانتا ہے ..... اللہ نیک گمان سچ کریں. آمیم
 
نور وجدان

لائبریرین
میں نے بس جو پایا ہے وہ نہیں بتا سکتا اس کے تین مرحلے ہیں یعنی تین بڑی تعمتیں جو سب سے بڑی نعمت ہے وہ نہیں بتا سکتا۔ جو دو اس سے نیچے ہیں ان میں، میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کیا ۔۔۔ بات چیت بھی کی۔۔۔۔۔اور اب یہ سلسلہ ٹوٹ چکا ہے اب میں نے اسکو دوبارہ سے بحال کرنا ہے۔
کیا بات چیت ہوئی؟ کیا ارشاد فرمایا؟
 
نور وجدان

لائبریرین
یہ بحالی ٹیلی پیتھی سے نہیں ہونی۔ اس بحالی کا تعلق کسی اور معاملے سے ہے۔
بحالی کا تعلق کس عمل سے ہے؟ یہ تو سوال مطلق خوب ہوا. سوالی در پہ ہے اور جواب ندارد! ان کا سوال ہم پکڑتے ہی. ...چلیں دیں جواب تعلق بحالی کی یہ شرط کیسے پوری ہوتی ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
نہیں کیونکہ میں نے اس کے لئے کوئی خاص عمل نہیں کیا تھا لیکن ٹیلی پیتھی کو اس سے جوڑ کر بہت شاندار نتائج مل سکتے ہیں مجھے
آپ نے درود ضرور پڑھا ہوگا ...بنا درود سلام کے دیدار ..؟ اس کے لیے نیت سچی ہونی ضروری ہے ... نیت سچی بنا کسی ریاضت کے دنیا میں رہتے مل گئی آقا کی جھلک .... میرے آقا کی بات ہوئی ..سب کے آقا کے بات ہوئی ... درود پڑھیے سب ... کہ جب بھی آقا کی بات ہو درود لازم...
 
نور وجدان

لائبریرین
ذاتی خیال یہی تھی بڑی باتیں، بڑی محفل ،بڑے لوگ ..ہم جیسے ذات کے نیچے لوگوں سے کی جائیں تو کیا ہوگا ان کا حال ؟
 
بحالی کا تعلق کس عمل سے ہے؟ یہ تو سوال مطلق خوب ہوا. سوالی در پہ ہے اور جواب ندارد! ان کا سوال ہم پکڑتے ہی. ...چلیں دیں جواب تعلق بحالی کی یہ شرط کیسے پوری ہوتی ہے
جواب اوپر کے ایک اور مراسلے میں دے دیا ہے۔ ان کا مسئلہ--میری--- مرضی ہے جب تک میری مرضی میرے مالک کی مرضی کے تابع نہیں ہوگی اور جب تک اس پر استقامت امتحان سے نہ گزرے گی تب تک بحالی نہ ہوگی ۔ الا ماشاء اللہ
 
ذاتی خیال یہی تھی بڑی باتیں، بڑی محفل ،بڑے لوگ ..ہم جیسے ذات کے نیچے لوگوں سے کی جائیں تو کیا ہوگا ان کا حال ؟
اللہ ہم سب پر رحم و کرم فرمائے اور حق کو ہماری نظر میں حق بنا کر واضح فرما دے اور اس کی اتباع سے بہرہ مند فرمائے اور باطل کو ہماری نظر میں باطل بنا کر واضح فرما دےاور اس سے اجتناب کی توفیق سے بہرہ مند فرمائے آمین
 
مدثر حسین

محفلین
بحالی کا تعلق کس عمل سے ہے؟ یہ تو سوال مطلق خوب ہوا. سوالی در پہ ہے اور جواب ندارد! ان کا سوال ہم پکڑتے ہی. ...چلیں دیں جواب تعلق بحالی کی یہ شرط کیسے پوری ہوتی ہے

کوئی عمل نہیں کیا بس ضدی ہوں ضد کی کہ اور پوری ہو گئی کہانی کافی لمبی ہے لیکن عمل کوئی خاص نہیں ہے ۔ یا شائد میں سمجھا نہیں پا رہا
 
مدثر حسین

محفلین
آپ نے درود ضرور پڑھا ہوگا ...بنا درود سلام کے دیدار ..؟ اس کے لیے نیت سچی ہونی ضروری ہے ... نیت سچی بنا کسی ریاضت کے دنیا میں رہتے مل گئی آقا کی جھلک .... میرے آقا کی بات ہوئی ..سب کے آقا کے بات ہوئی ... درود پڑھیے سب ... کہ جب بھی آقا کی بات ہو درود لازم...

درود پاک بھی پڑھا دن میں ایک یا دو مرتبہ بس ۔
ہاں ایک بات جو میں بتانا ضروری سمجھتا ہوں میں نے ہر گناہ سے توبہ کی اور تمام حرام کام چھوڑے تمام تر۔۔۔ نماز پنجگانہ پڑھتا تھا (اب نہیں پڑھتا ۔ شیطانی غلبہ)
میں ایک ساتھ سب کچھ نہیں بتا سکتا
 
Top