چائے

صابرہ امین

لائبریرین
میری اہلیہ کو پورا اختیار ہےکہ گھر کے اندر جو چاہے کرے، کوئی روک ٹوک نہیں۔ وہ گھر کے معاملے میں خود مختار ہے۔
بہت خوشی ہوئی سن کر ۔ ۔ کہا نا کہ شہروں میں بہتر صورتحال ہے ۔ ۔ لوگ سمجھدار ہیں ۔ ۔ تعلیم سے فرق آتا ہے ۔ ۔

آپ نہ بھی کہتے تو یہی لگتا تھا کہ دو لاکھ مراسلے ایسے ہی تو نہیں لکھ ڈالے ۔ ۔ :D:ROFLMAO:

اسی خودمختاری سے تنگ آ کر ایک قطع ہم نے اپنے صاحب پر لکھا تھا سنئے ۔ ۔ (اس وقت عروض کا پتہ نہیں تھا)

اس نے پوچھا میں کون ہوں ان کی
"میں ہوں ان کا میاں اور بیوی بھی"
ہے پریشانی یک نہ شد دو شد
ان کا موبائیل اور ٹی وی بھی
 
شمشاد

:rollingonthefloor::laugh::laugh::laugh:
 
ماہی احمد

لائبریرین
لیجیئے چائے کے ساتھ لطف اٹھائیے ۔ ۔ ۔ بتائیے گا ضرور کیسی لگی ۔ ۔ :)

لوگو سنو قصہ نیا
کل کا انوکھا ماجرا

میں دوڑتا ہی دوڑتا
جنگل سے بستی میں گیا

بستی میں تھیں دو بیبیاں
دونوں بڑی ہی مہرباں

اک سے مجھے روٹی ملی
اک سے مجھے پانی ملا

روٹی تو ڈالی پیٹ میں
پانی کو ڈالا کھیت میں

اور کھیت نے جو گھاس دی
بکری کو میں نے بخش دی

بکری سے لے کر دودھ جو
میں نے دیا اک شخص کو

وہ تھا لکڑہارا کوئی
افلاس کا مارا کوئی

مجھ پہ ہوا جو مہرباں
تحفے میں دیں کچھ لکڑیاں

ان کو لیے آگے بڑھا
آگے کوئی تندور تھا

جلتا نہ تھا بجھتا نہ تھا
تھا نانبائی بھی خفا

تندور کو لکڑی ملی
اس نے مجھے کچھ آگ دی

میں نے وہ دی لوہار کو
بولا میاں ٹھہرو سنو

بھٹی مری جلتی نہ تھی
روزی مری چلتی نہ تھی

یہ چیز لے لو کام کی
قینچی ہمارے نام کی

قینچی جو اک درزی کو دی
اس کی تو باچھیں کھل گئیں

درزی جو مجھ سے خوش ہوا
اس نے مجھے چوغہ دیا

رستے میں ملا جی ملے
بولے یہ چوغہ مجھ کو دے

دیتا ہوں میں تجھ کو کتاب
قصے ہیں اس میں لاجواب

مجھ کو کتاب اچھی لگی
میں نے وہ ابا جی کو دی

اس کا عوض اس کا صلہ
اخروٹ کا جوڑا ملا

ڈنڈا لیا توڑا انہیں
پتھر لیا پھوڑا انہیں

دونوں کو ڈالا پیٹ میں
چسکا کہیں لالچ کہیں

پھر جا کے ابا جان کو
پکڑا کے مجھ کو اور دو

جل ہی گئے ابا میاں
سننی پڑیں ملاحیاں

دو ایک چپتیں جو پڑیں
جوتا کہیں ٹوپی کہیں

محشر سا برپا ہو گیا
میں دوڑتا ہی دوڑتا

سیڑھی پہ جا کے چڑھ گیا
اب دن نہیں ہے رات ہے

اتنی سی میری بات ہے
کھٹا دہی کھٹا دہی

میری کہانی جھوٹ تھی
کیوں جھوٹ کیوں تھی واہ واہ

سچا ہے سب قصہ میرا
میں دوڑتا ہی دوڑتا
کتنی مزے کی۔۔۔ سیو کر لیتی ہوں۔
میں نے سب کو سنائی!
بہت شکریہ :)
 
شمشاد

لائبریرین
بھتیجی تمہاری بات سو پیسے درست ہے۔
یہی حال مارکیٹ کا ہے۔ ایک چیز اصلی آتی ہے، پھر چند ہی دنوں میں اس کی اتنی نقلیں آ جاتی ہیں کہ اصلی چیز گُم ہو جاتی ہے اور نقل میں مقابلہ شروع ہو جاتا ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ہاہاہا کوشش کروں گا۔ لیکن اتنی لمبی نظم یاد کرنا مشکل ہے۔ ہاں کوئی کوئی شعر ضرور یاد کر لوں گا۔

وہ ایک نظم ہے ناں "میں کیسے میٹھی بات کروں، یہ بات سمجھ میں آئی نہیں اور امی نے سمجھائ نہیں" بہت ہی مزے کی نظم ہے، اس کا بھی مجھے کوئی آدھ ہی مصرعہ زبانی یاد رہتا ہے۔
میں نے چھوٹی بہن کو یاد کروائی تھی۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
میری ایک دوست کراچی سے آئی۔۔۔۔ کہتی اتنی بھنگ ہے کہ ہوا میں بھی اثر ہے۔۔۔ ہر وقت نیند ہی آئی رہتی:rollingonthefloor:
کراچی والے، جن کو پانی تو کیا، صاف ہوا تک میسر مہیں، انہیں اسلام آباد کی صاف ستھری اور نکھری نکھری آب و ہوا میں نشہ ہی ہو گا ناں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کراچی کے دو لڑکے ایک ان کا باپ اور ایک ان کا چچا، ان کو مری کی سیر کا شوق چرایا۔ کراچی سے بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد آئے۔ وہاں سے مری کے لیے روانہ ہوئے۔
مری پہنچتے ہی چاروں کی حالت خراب ہو گئی۔ والد صاحب عمر رسیدہ تھے۔ ان کو ہسپتال لے جانا پڑا، جہاں وہ فوت ہو گئے۔ تینوں فوراً راولپنڈی کو بھاگے۔ لڑکے تو برداشت کر گئے۔ لیکن چچا کو ایک دوھویں دار ویگن کے پیچھے سائلنسر سے آدھ گھنٹے تک سانس دلوائی، تب جا کر وہ چلنے پھرنے کے قابل ہوئے۔ اگلے ہی دن وہ پہلی پرواز سے واپس کراچی چلے گئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
چائے کے ساتھ ڈبل روٹی کی کھیر بنا کر کھائیے گا، بہت مزہ آئے گا۔

نور وجدان بہنا
سیما علی آپی
صابرہ امین بہنا
قراۃ العین عینی آپی
ماہی احمد

ترکیب یہاں لکھی ہوئی ہے۔ ڈبل روٹی کی کھیر

وہاں پر شروع میں لکھنا بھول گیا تھا، بعد میں جا کر لکھا تھا کہ اگر ڈبل روٹی نرم ہو تو اس کے سلائسز کو ہلکا سے سینک لیں کہ خشک ہو کر اکڑ جائیں لیکن ان کا رنگ نہ بدلے۔ پھر گرائینڈ کرنے میں آسانی رہے گی۔
 
شکریہ اس جھٹ پٹ ترکیب کا ۔ ۔ :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
کراچی کے دو لڑکے ایک ان کا باپ اور ایک ان کا چچا، ان کو مری کی سیر کا شوق چرایا۔ کراچی سے بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد آئے۔ وہاں سے مری کے لیے روانہ ہوئے۔
مری پہنچتے ہی چاروں کی حالت خراب ہو گئی۔ والد صاحب عمر رسیدہ تھے۔ ان کو ہسپتال لے جانا پڑا، جہاں وہ فوت ہو گئے۔ تینوں فوراً راولپنڈی کو بھاگے۔ لڑکے تو برداشت کر گئے۔ لیکن چچا کو ایک دوھویں دار ویگن کے پیچھے سائلنسر سے آدھ گھنٹے تک سانس دلوائی، تب جا کر وہ چلنے پھرنے کے قابل ہوئے۔ اگلے ہی دن وہ پہلی پرواز سے واپس کراچی چلے گئے۔
سمجھ نہیں آئی اسے پرمزاح کہوں یا افسوسناک :heehee:
 
Top