چائے

سیما علی

لائبریرین
اسے شہادت کی نہیں پکی پکی حرام موت کہتے۔۔۔
اللہ بچائے!!!
:praying::praying::praying:
سید صاحب!!
چھوڑیں بڑی چھوٹی چائے پیئں
iQWnWd7_d.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
اسے شہادت کی نہیں پکی پکی حرام موت کہتے۔۔۔
اللہ بچائے!!!
:praying::praying::praying:
آپ کے بڑی کے شوق کی نذر:
ایک بدقسمت شوہر کی چاربیویاں آپس میں ہروقت لڑتی رہتی تھیں۔ ایک روز وہ حسبِ معمول باہم دست وگریباں تھیں کہ تھکا ہارا شوہر بھی گھر آگیا۔ چاروں بیگمات کو جھگڑتا دیکھ کر اس کا خون کھول اٹھا۔ اس نے سب سے زیادہ شور مچانے والی بیوی سے دھاڑ کر کہا :” جا تجھے میں نے طلاق دی “ شوہر کا یہ اعلان سن کر باقی تینوں بیگمات کو سانپ سونگھ گیا۔ چند لمحے سکوت کے بعد ایک بیوی کو تازہ مطلقہ پر رحم آیا اور وہ شوہر کو برا بھلا کہنے لگی مگر دیکھتے ہی دیکھتے وہ بھی طلاق شدہ ہوگئی۔ چند ہی منٹ میں باقی دو کو بھی طلاق مل گئی۔ برابر کے مکان سے دیوار پر چڑھی ہوئی پڑوسن بھی یہ منظر انہماک سے دیکھ رہی تھی۔ جب اُس نے یہ منظر دیکھا کہ چاروں بیویوں کو کھڑے کھڑے شوہر نے طلاق دے دی ہے تو غصہ سے آگ بگولہ ہوکر چیخی!”جھاڑو پھرے ، کمینے ظالم تو کس قدر سنگ دل ہے کہ چاروں بیویوں کو ایک ساتھ طلاق دے دی ؟
پڑوسن کا واویلا سن کر مذکورہ شوہر کے غصہ میں مزید اضافہ ہوگیا اور وہ دانت پیس کر بولا !

”اگر تیرا شوہر اجازت دے تو تجھے بھی طلاق طلاق “

فوراً ہی اس مکان سے مردانہ آواز گونجی !اجازت ہے اجازت ہے“
 

شمشاد

لائبریرین
اسی طرح کی چائے ہم بھی بناتے ہیں۔۔۔
پہلے چائے کا برتن چولہے پر رکھواتے ہیں (بڑے بیٹے سے)۔۔۔
پھر اس میں حسب ضرورت پانی ڈلواتے ہیں (چھوٹے بیٹے سے)۔۔۔
اس کے بعد اجزائے ترکیب یکے بعد دیگرے ڈلواتے ہیں (بڑی بیگم سے)۔۔۔
لو جی، نہایت گرما گرم، مزے دار چائے بیٹھے بٹھائے منٹوں میں تیار!!!
دخل در ماکولات معاف، اور چھوٹی بیگم کیا کام سرانجام دیتی ہیں؟
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
سر! دال نہیں غالباٙٙ دار چینی ہے۔
(ایک درخت کی چھال جو دوا اور مسالے کے طور پر کام آتی ہے۔)
اور
تحریر کا ذائقہ اچھا ہے۔
آپ صحیح کہتی ہیں۔ اصل میں دال چینی مستعمل ہے۔ صحیح املاء دار چینی ہی ہے۔
چلیں ادھر ہی حساب برابر کیئے لیتے ہیں۔ یہ لفظ مسالے نہیں، اس کی صحیح املاء "مصالحے" ہے۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
اسی طرح کی چائے ہم بھی بناتے ہیں۔۔۔
پہلے چائے کا برتن چولہے پر رکھواتے ہیں (بڑے بیٹے سے)۔۔۔
پھر اس میں حسب ضرورت پانی ڈلواتے ہیں (چھوٹے بیٹے سے)۔۔۔
اس کے بعد اجزائے ترکیب یکے بعد دیگرے ڈلواتے ہیں (بڑی بیگم سے)۔۔۔
لو جی، نہایت گرما گرم، مزے دار چائے بیٹھے بٹھائے منٹوں میں تیار!!!
سابق مئیر یاد آ گئے ۔ ۔ ایسے ہی ۔ ۔ :ROFLMAO:
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
"مسالے" پنجابیوں کے گھر میں استعمال ہوتے ہیں، جبکہ "مصالحے" اہل زبان کے گھروں میں استعمال ہوتے ہیں۔
پنجابی اور اہل زبان ایک ہی زبان بولتے ہیں "مسالے"
مسالا- مذکر- عربی مصالح کا مورّد۔
1)نمک۔مرچ۔لہسن۔لونگ وغیرہ۔
2)گوٹا کناری گوکھرو وغیرہ۔
3)چونا۔سُرخی۔سیمنٹ جو تعمیرات میں کام آتے ہیں۔
4) ایک مرکّب جو پان میں کام آتے ہیں۔
5) ہر چیز کی تیاری کے لوازم اور ضروریات۔
مسالے دار- وہ چیز جس میں مسالا پڑا ہوا ہو چٹپٹی۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
جی ماہی یہ بہت ہی مزے کی نظم ہے ایک بچے کے دن بھر کے بارے میں ۔ ۔ ۔ بہت طویل ۔ ۔ آپ پڑھیں مسکراتی رہیں گی ۔ ۔ ہم تو کبھی کبھی اگر فرصت ہو تو مزے سے پڑھتے ہیں ۔ ۔ :LOL:
آپ دیجیے۔۔۔ بچوں کو سناؤں گی، بہت انجوائے کرتے:)
 

ماہی احمد

لائبریرین
یہ سبجیکٹ لیکچر سب سے زیادہ محظوظ کرنے والا ہوگا۔
ایک کتاب ہے "بہشتی زیور" اس مضمون کے کافی موضوع کوور ہوتے اس کتاب میں. میں نے میٹرک میں پڑھی تھی۔
:)
ویسے پرائیویٹ کلاسسز تو امیاں لیتی رہتی ہیں وقتا فوقتا:cautious:۔۔۔۔ سسرال بورڈ امتحان بھی لیتا:oops:۔۔۔۔ مگر۔۔۔۔۔۔!!!:unsure::unsure::unsure:
 

ماہی احمد

لائبریرین
"مسالے" پنجابیوں کے گھر میں استعمال ہوتے ہیں، جبکہ "مصالحے" اہل زبان کے گھروں میں استعمال ہوتے ہیں۔
بعض گھروں میں دونوں استعمال ہوتے۔۔۔ بعض میں کچھ بھی نہیں، وہاں لوگ سپائسز سے گزارہ کر لیتے پھر۔۔۔ بیچارے!!!
 
Top