چاند پر انسان اتارنے کا امریکی فراڈ

روحانی والے کہتے ہیں کہ انسان چاند پر ہزاروں سال پہلے پہنچ چکا ہے۔ بلکہ چاند کیا کائنات کے دور ترین سیارے پر بھی۔ بلکہ ستاروں پر بھی
 
x boy

محفلین
کہنے والے یہ بھی کہتے ہیں کہ انسان کی بنائی ہوئی جِس چیز کا نظارہ وہاں سے ممکن ہے وہ ہمارے پڑوس کی دیوارِچین ہے اَب دیکھیئے دیواروں کے اقبال کتنے بُلند ہو گئے ہیں :)

چاند سے دیکھا جائے تو پاکستان میں گاڑیوں کی لائن جو سی این جی کی لگی ہوتی وہ دیوار چین سے بھی زیادہ لمبی ہوتی ہے ایک دفعہ چینی خلاء باز کراچی میں اتر گیا، دیوار چین سمجھ کر۔۔۔
 
آوازِ دوست

محفلین
روحانی والے کہتے ہیں کہ انسان چاند پر ہزاروں سال پہلے پہنچ چکا ہے۔ بلکہ چاند کیا کائنات کے دور ترین سیارے پر بھی۔ بلکہ ستاروں پر بھی
روحانی والے حق بجانب ہیں ایسا کہنے میں لیکن وہ یہی بات جب سائنس کے زمرے میں آ کر کہیں گے تو احتجاج تو ہو گا :)
 
آوازِ دوست

محفلین
چاند سے دیکھا جائے تو پاکستان میں گاڑیوں کی لائن جو سی این جی کی لگی ہوتی وہ دیوار چین سے بھی زیادہ لمبی ہوتی ہے ایک دفعہ چینی خلاء باز کراچی میں اتر گیا، دیوار چین سمجھ کر۔۔۔
قسمت اچھی تھی ہوا باز یا خلاء باز کی اگر انڈیا میں اُتر جاتا تو حالات خراب ہو جاتے :)
 
آوازِ دوست

محفلین
سائنس اور روحانیت کوئی الگ چیز ہیں؟
اپنے اپنے حصار میں رہیں تو الگ ہی ہیں جب حد بندیوں سے باہر نکلیں تو میٹافزکس یعنی مابعد الطبیعیات اور روحانی علوم کی سی قدرِ مُشترک رکھنے والی اصطلاحات سے ایک دوستانہ تعلق میں بندھی بھی نظر آتی ہیں :)
 
ویسے 1633 میں ترکش خلاباز چاند پر اتر چکے ہیں۔ امریکی تھوڑا لیٹ ہوگے
ottoman2.jpg

This 17th-century engraving depicts one of Lagâri Hasan Çelebi’s famous rocket flights, but it’s unclear if it represents his first flight or his attempt to reach the moon, in 1635.
 
اپنے اپنے حصار میں رہیں تو الگ ہی ہیں جب حد بندیوں سے باہر نکلیں تو میٹافزکس یعنی مابعد الطبیعیات اور روحانی علوم کی سی قدرِ مُشترک رکھنے والی اصطلاحات سے ایک دوستانہ تعلق میں بندھی بھی نظر آتی ہیں :)

ایک بہت بڑا دائرہ بنالیں۔ یہ روحانیت ہے۔ اس کے اندر ایک ڈاٹ ڈال دیں یہ سائنس ہے
 
آوازِ دوست

محفلین
ایک بہت بڑا دائرہ بنالیں۔ یہ روحانیت ہے۔ اس کے اندر ایک ڈاٹ ڈال دیں یہ سائنس ہے
سائنس والے کہتے ہیں کہ آپ روحانیت کو دائرے کی قید میں بھی کیوں رکھتے ہیں سادہ کاغذ پر بس ایک نقطہ لگا دیں یہ سائنس ہے اور باقی جو کُچھ ہے اُسے آپ جو کُچھ مرضی کہتے رہیں :)
 
سائنس والے کہتے ہیں کہ آپ روحانیت کو دائرے کی قید میں بھی کیوں رکھتے ہیں سادہ کاغذ پر بس ایک نقطہ لگا دیں یہ سائنس ہے اور باقی جو کُچھ ہے اُسے آپ جو کُچھ مرضی کہتے رہیں :)
یہ درست ہے
سائنس ہی دراصل وہ علم ہے جو لکھا ہوا ہے۔ سینہ گزٹ نہیں
 
ویسے امریکی کے چاند پر اترنے کے ثبوت کے لیے کوئی بھی ملک اپنا خلائی جہاز اتارکر امریکی پرچم کی تصویر کھنچ سکتا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
کہنے والے یہ بھی کہتے ہیں کہ انسان کی بنائی ہوئی جِس چیز کا نظارہ وہاں سے ممکن ہے وہ ہمارے پڑوس کی دیوارِچین ہے اَب دیکھیئے دیواروں کے اقبال کتنے بُلند ہو گئے ہیں :)
دیوار چین تو بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے بھی نظر نہیں آتی۔ آپ چاند کی بات کرتے ہو۔
 
x boy

محفلین
قرآن الکریم میں ایک ذکر ہے جو سلیمان علیہ السلام سے تعلق ہے انکے دربار میں ایک ایسا علمدان زبردست انسان بھی تھا جس نے ملکہ صبا کو پلگ جپھکنے سے پہلے سلیمان علیہ السلام کے دربار میں لا موجود کیا،، اللہ نے اس شخص کو کتاب کا علم عنایت کیا ہوا تھا۔۔
لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کرامات انبیاء کے علاوہ ہر کوئی کرسکے گا۔ جو بھی تھا وہ قرآن الکریم اور صحیح احادیث میں جو ہے وہی کرامات ہے
 
Top