ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
احبابِ کرام ! گئے دنوں کی بات ہے کہ اس محفلِ صد آہنگ میں یعنی کہ اس گلشنِ ہفت رنگ میں ہوا کرتا تھاایک طائرِخوش نوا ، خوش رنگ و خوش ادا ، ہمدم و دمسازِ گل ، ہم فغانِ نالۂ بلبل ، سخن طرازِ بے مثال و نغمہ سنجِ باکمال کہ اسیر تھے اہلِ چمن جس کی شیرینیٔ گفتار کے ، زمزمہ ہائے محبت اوصاف تھے منقار کے ۔ اس عنقائے ہما مثال کی آسمانِ حرف پر پرواز تھی ۔ ہر گھڑی اک نئی آواز تھی یعنی کہ جانِ رونقِ صد ساز تھی ۔ پھر ایک دن یوں ہوا کہ اُسے دراز دستی ٔ بادِ خزاں نے چمن بدر کردیا ۔ دام ِ صیادِ ستم گر نے منقار زیرِ پر کردیا ۔ یعنی نیرنگیٔ سیاستِ گل ستاں نے اِدھر اُدھر کردیا ۔ ہائے ! دیدنی تھی بیدردیٔ اہلِ چمن اور بے دلی ہائے اصحاب ِ فکر و فن ۔ وائے! نہ کوئی اشکِ ندامت نہ کوئی غمگیں سخن ۔ صحن ِ گلشن میں وہی بزمِ مستانہ روی ، خندۂ بے حس کبھی اور نعرۂ بیجا کبھی ۔ نہ کوئی بزمِ تفکر اور نہ احساسِ زیاں کی انجمن ۔ چشمِ فلک نے ۔۔۔۔۔۔
بھائیو! جواب اس پہیلی کا یہ ہے کہ محفل کے دیرینہ رکن اور لائبریرین ،محبوب اور ہر دلعزیز ، خلیق اور ملنسار اور صلح جو انسان ، میرے اور آپ کے پسندیدہ قلمکار جناب محمداحمد بہت دنوں سے اردو محفل سے غائب ہیں ۔ ہم میں سے بہت سے لوگوں کو اکثر ان کی کمی محسوس ہوتی ہے ۔ جس وجہ سے احمد بھائی نے محفل پر آنا ترک کیا اُس سے آپ واقف ہوں گے ۔ لیکن اب وہ بات ماضی کا حصہ ہوئی ۔ میں احمد بھائی سے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہماری محبت اور رونقِ بزم کی خاطر یہاں قدم رنجہ فرمائیں اور ہمارا رنج دور فرمائیں ۔ احمد بھائی بہت بڑے دل کے مالک ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ تمام باتوں کو پسِ پشت ڈال کر ہمار ی یہ خواہش پوری کریں گے اور بنفسِ نفیس ہمارا تعارف اس ننھی منی گڑیا سے کروائیں گے کہ جس سے آج کل وہ غوں غاں غاں کی عالمی زبان سیکھ رہے ہیں ۔

آخری تدوین: