چند تصاویر گلابوں کی

یاز

محفلین
بہار کا موسم ہو، کیمرہ پاس ہو اور آپ کسی ایسی جگہ جا پہنچیں جہاں پھول ہی پھول ہوں، تو ایسے میں تصاویر نہ لینا کچھ زیادتی سی ہو گی۔ تو اس ناچیز کو بھی آج ایسا ہی موقع ملا، سو چند تصاویر پیشِ خدمت ہیں۔ بندہِ ناچیز فوٹوگرافی میں ہنوز مبتدی وغیرہ ہے، تو بس گزارہ قسم کی فوٹوگرافی ہی ممکن ہو سکی۔

سب تصاویر Nikon D5200 سے آٹو سیٹنگ اور مینیول فوکس کی مدد سے بنائی گئیں۔

سب سے پہلے اورنج (نجانے اردو میں کیا کہلائے گا :thinking:) رنگ کے گلاب۔

tsQeZ9Z.jpg

rlhEFG1.jpg

WWUSOg7.jpg

XpdnOd6.jpg
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
اور اب سرخ گلاب۔۔
کہ جس کی بابت شاعر کہتا ہے کہ ۔۔ سرخ گلاباں دے موسم وچ پھلاں دے رنگ کالے

7p0zbAJ.jpg

b98gNEw.jpg

jbEnv8J.jpg
 

زیک

مسافر
زبردست تصاویر ہیں۔

لینز کونسا ہے؟

اکیلے پھول والی تصاویر میں کچھ depth of field کم کرتے تو اور نکھر جاتیں۔
 

یاز

محفلین
زبردست تصاویر ہیں۔

لینز کونسا ہے؟

اکیلے پھول والی تصاویر میں کچھ depth of field کم کرتے تو اور نکھر جاتیں۔

بہت شکریہ زیک بھائی۔
فی الحال تو کِٹ لینز ہی ہے یعنی 55۔18 VRII۔
اور فیلڈ کی گہرائی ضرور کم کرتا، لیکن ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہوں اور وقت بھی زیادہ نہیں تھا، تو بس آٹو سیٹنگ سے ہی کام چلایا۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
تصاویر کس وقت لی ہوئی ہیں ؟ شاید آئی ایس او کچھ کم رہا ہے ایمبئینس کے لحاظ سے۔
لیکن ہیں اچھی بہرحال۔
شکریہ عاطف بھائی۔
تصاویر عصر کے وقت لی گئی تھیں اور بھرپور روشنی تھی اس وقت۔ آئی ایس او کی بابت آپ کی رائے درست ہے، لیکن مجھے ابھی تک ان سیٹنگز پہ ایسا عبور حاصل نہیں ہوا کہ خود سے کوئی تجربات کر سکوں۔ ایک دو بار تجربات کئے تو اس ایونٹ یا آؤٹنگ کی تصاویر کا بیڑہ ہی غرق ہو گیا۔ اس لئے فی الوقت آٹو سیٹنگ سے ہی کام چلاتا ہوں۔
امیدِ واثق ہے کہ انشاءاللہ وقت کے ساتھ ساتھ کچھ نہ کچھ بہتری آتی جائے گی۔
 

یاز

محفلین
خوبصورت۔۔۔۔۔ گلابوں کی تصاویر تو میرے پاس بھی بےتحاشہ ہیں۔۔۔۔۔ یہ تو آپ نے میرے والا شوق پال لیا۔۔۔

ذوالقرنین بھائی! آپ کی بنائی تصاویر تو بہت اعلیٰ درجے کی ہوتی ہیں۔ خاکسار اس معاملے میں ابھی اناڑی ہے۔
تصویرکشی کا شوق تو کافی عرصے سے ہے، لیکن ہنوز اس میدان میں خود کو نوآموز پاتا ہوں۔ ارادہ ہے کہ محفل پہ تصویرکشی کی بابت گفت و شنید شروع کی جائے، تاکہ ایک دوسرے کے تجربات اور علم سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
 
Top