چند حسینوں کے خطوط ، چند تصویرِ بُتاں ( تبصرہ جات )

ظفری

لائبریرین
ہاہاہا ۔۔۔ پہلے تو تعریف کا شکریہ جناب ۔ اب تصحیح کی طرف آتے ہیں ۔
آپس کی بات ہے کہ یہ سارے واقعات حقیقی ہیں ۔ اس لیئے کہیں کہیں سچ کا تذکرہ آہی جاتا ہے ۔ ;)
یعنی ہم نے بینچ پر بیٹھتے ہوئے کباب کا آرڈر دیا ۔ جب کباب بن گیا تو اٹھ کھڑے ہوئےاور کباب لیکر دوبارہ بینچ پر بیٹھ گئے ۔ :)
باقی موٹر سائیکل کے حوالے سے میں تحریر دیکھ لیتا ہوں ۔ مجھے خوشی ہوئی کہ آپ یہ تحریریں بہت دل جمعی اور غور سے پڑھ رہے ہیں ۔ میں اس کے لیئے آپ کا شکر گذار ہوں ۔ مجھے خوشی ہوگی کہ اور احباب بھی اس طرح غلطیوں پر مجھے متوجہ کریں گے۔ اس سلسلے کی تحریروں‌کا جب اختیام ہوگا تو اس کا ایک تنقیدی جائزہ لیکر اس میں ردوبدل کیا جائیگا ۔ پروف ریڈنگ کا ذمہ ویسے بھی جویریہ نے لیا ہوا ہے ۔ لہذا کوئی بعید نہیں کہ اردو کی دوسری کتاب کا اجراء ہوجائے ۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی جی جب اتنی دلچسپ روداد چل رہی ہو تو اتنی چھوٹی موٹی غلطیوں کو کون دیکھتا ہے۔ اور ویسے بھی ہم قاری ہیں نقاد تھوڑا ہی ہیں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اصل میں پڑھنے کا مزہ بہت آتا ہے اس لیے دل کرتا ہے بار بار پڑھنے کو اور جب دو یا تین بار پڑھیں تو پھر چھوٹی موٹی باتیں نظر آ رہی جاتی ہیں۔ اور ویسے بھی ہمیں اپنے اساتذہ سے یہی سبق ملا ہے صرف واہ واہ نہیں کرنی چاہے بلکے جہاں کچھ نظر آئے اپنی عقل کے مطابق کہہ دینا چاہے اگر غلطی ہوئی تو ٹھیک کر لیجائے گی اور اگر ہم غلط ہوئے تو ٹھیک ہو جائیں گے باقی کا انتظار ہے ہمیں
 
چھوٹے بھائی ۔۔۔ میرے لیئے یہ تنقید یا میری کسی غلطی کی طرف اشارہ نہیں ۔۔۔ بلکہ مجھ میں مذید لکھنے اور اچھا لکھنے کی تحریک کے محرکات ہیں ۔ بس اسی طرح آپ صاحبان کا تعاون اور پذیرائی درکا ر رہے گی ۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
خرم بھائی ۔۔۔۔ مسئلہ کچھ سنگین ہوگیا ہے ۔ لگتا ہے اس کہانی کا اگلا حصہ آخری ثابت ہوگا ۔ بس تھوڑا اور انتظار کریں ۔ :battingeyelashes:
 
محمد امین

لائبریرین
ظفری بھائی آپکا اندازِ تحریر "ماہنامہ سرگذشت" ڈائجسٹ میں لکھنے والے "کاشف زبیر" جیسا ہے۔ کہیں آپ وہی تو نہیں؟؟؟

اب ظفری بھائی تو مفقود الخبر ہیں۔۔۔شاید کسی کو اتا پتا ہو ان کے اصلی نام کا :p
 
شمشاد

لائبریرین
ان کا اصلی نام ظفر ہے لیکن ظفری کے نام سے رکنیت لے رکھی ہے۔

انہیں یہاں لکھنے کی فرصت نہیں، ڈائجسٹ میں کہاں لکھتےہوں گے۔
 
محمد امین

لائبریرین
ان کا اصلی نام ظفر ہے لیکن ظفری کے نام سے رکنیت لے رکھی ہے۔

انہیں یہاں لکھنے کی فرصت نہیں، ڈائجسٹ میں کہاں لکھتےہوں گے۔

ہاہاہاہا مگر یقین کیجیے اندازِ تحریر میں سرِ مو فرق نہیں۔۔۔ وہی شوخی، وہی "فلرٹانہ" باتیں۔۔اور وہی کمال کی بذلہ سنجی۔ کاشف زبیر کا کوئی آرٹیکل ہاتھ لگا تو یہاں شئیر کروں گا۔۔۔
 
یہ کاشف زبیر صاحب وہی تو نہیں جن کا مرکزی کردار کیفے ڈی پھونس کے ارد گرد پایا جاتا ہے۔ اپنی پڑس کی خالہ کی بیٹی کی وجہ سے ان کا شکار ہے۔ اور گالیاں بڑی ہی ہی فصیح و بلیغ قسم کی لکھتے ہیں۔
 
Top