محمداحمد
لائبریرین
کچھ شاعر چڑچڑے ہوتے ہیں، اس سے آپ کو شاید ایسا لگے کہ سب شاعر چڑ چڑے نہیں ہوتے۔ بھئی یہ ہمیں نہیں پتہ! آپ سب سے فرداً فرداً خود ہی پوچھ لیجے۔
ہاں تو ہم کہہ رہے تھے کہ کچھ شاعر چڑچڑے ہوتے ہیں، لیکن کچھ شاعر چڑچڑے تو نہیں ہوتے لیکن کبھی کبھی چڑ جاتے ہیں۔ یعنی جزوقتی طور پر چڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ اب اگر وہ مشقِ سخن کرتے ہوئے کسی بات پر چڑ جائیں یا چڑچڑے مزاج کے ساتھ شاعری شروع کر دیں، تو چڑچڑے اشعار جنم لیتے ہیں اور بہت سے چڑچڑے لوگوں کو بہت پسند آتے ہیں۔ اور اُن میں سے کئی ایک اُنہیں اپنا تکیہ کلام بنانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
خیر بات کو زیادہ طول نہیں دیتے، کیا پتہ کون، کس بات پر کب چڑ جائے۔ اس لئے مختصر یہ عرض ہے کہ اس سلسلے میں چڑچڑے اشعار لکھیں گے۔ تاکہ چڑچڑے اشعار کا ایک ذخیرہ جمع ہو جائے ، چاہے سند رہے یا نہ رہے، البتہ چڑچڑے لوگوں کو ایک ریفرنس لنک مل جائے۔
تفنن برطرف، سب کچھ ازراہِ مذاق لکھا ہے۔
البتہ چڑچڑے اشعار کا سلسلہ ضرور آگے بڑھائیے یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔