چِڑچِڑے اشعار :)

علی وقار

محفلین
اچھا ! یہ کیفیات بھی بسا اوقات آپس میں بہت الجھی ہوئی ہوتی ہیں۔ اداسی، پریشانی، چڑاچڑاپن۔ اور کبھی ہم جس کو ایک کیفیت سمجھ رہے ہوتے ہیں، وہ دوسری ہوتی ہے۔ یا کئی کیفیات کا شیک۔
ایجی ٹیشن شیک، یومیہ، ایک گلاس۔دائمی چڑچڑے پن کے لیے باقاعدگی سے استعمال کریں۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
تلخ لہجہ ہے، چڑچڑا پن ہے
دل کی دنیا پہ چھا گیا آٹا

کل پہ رکھتے ہیں پیار کی باتیں
آج چلتے ہیں، آ گیا آٹا

چار لقمے ہی توڑے تھے عابی
میرا بچپن ہی کھا گیا آٹا
عابی مکھنوی
 

جاسمن

لائبریرین
عہد کیے جاؤں ہوں اب کی آخر مجھ کو غیرت ہے
جو بھی منانے آوےگا تو ساتھ نہ تیرے جاؤں گا
میر
 

علی وقار

محفلین
چچا غالب

دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت درد سے بھر نہ آئے کیوں
روئیں گے ہم ہزار بار ۔۔۔۔۔۔ کوئی ہمیں ستائے کیوں !
 

سید عاطف علی

لائبریرین
تہذیب نو کے منہ پہ وہ تھپڑ رسید کر
جو اس ح۔م ز۔ی کا حلیہ بگاڑ دے
مولانا ظفر علی خان
 
آخری تدوین:
Top