عاطف بٹ
محفلین
کیونکہ پکانے کے لئے باورچی خانے میں جانا پڑتا ہے مگر کھایا تو کہیں بھی بیٹھ کر جاسکتا ہے۔جب سہولت سے بیٹھ کر کھایا جا سکتا ہے تو سہولت سے پکایا کیوں نہیں جا سکتا؟
کیونکہ پکانے کے لئے باورچی خانے میں جانا پڑتا ہے مگر کھایا تو کہیں بھی بیٹھ کر جاسکتا ہے۔جب سہولت سے بیٹھ کر کھایا جا سکتا ہے تو سہولت سے پکایا کیوں نہیں جا سکتا؟
جی بالکل، کیونکہ اور بھی کئی کام ہوتے ہیں تو کھانا پکانے کے لئے وقت مشکل سے ہی نکل پاتا ہے۔ ویسے بھی اس ڈش کا نام ہی چکن افراتفری ہے تو اسے سہولت سے کیسے بنایا جاسکتا ہے!مطلب یہ ہے کہ آپ نے پکانا افراتفریحی میں ہی ہے۔
آج سے میں تمھیں اس نام سے پکارا کروں پھر؟بس جی کبھی غرور نہیں کیا!
ویسے ایسے کئی کمالات آتے ہیں۔ اب تو سوچتا ہوں کہ اپنا نام ہی کمال بٹ رکھ لوں۔
جس مرضی نام سے پکار لیں، نام میں کیا رکھا ہے۔وعلیکم السلام
آج سے میں تمھیں اس نام سے پکارا کروں پھر؟
ویسے مجھے یہ پوسٹ زبردست سے زیادہ پرمزاح لگی کہ طریقہ/ترتیب کافی دلچسپ تھی
چکن نے غسل کچھ زیادہ نہیں لے لیا ویسے؟
نام میں کچھ نہیں نا رکھا تو ٹھیک ہے پھر میں اب کسی اور نام سے پکارا کرونگی ٹھیکجس مرضی نام سے پکار لیں، نام میں کیا رکھا ہے۔
دلچسپ ہی نہیں، بہت اچھی بھی ہے یہ ترکیب۔ یقین نہ آئے تو کل ہی آزما کر دیکھ لیں۔
غسل اس لئے دیا تاکہ اچھی طرح پاک صاف ہو کر پیٹ میں جائے۔
عاطف بھائی یہ تو میرے والی افراتفرہ لگ رہی بھابی جان نے کچن صاف کرتے ہوئے کچھ نہین تھا کہا آپکو کہ انھوں نے اپکو کچن میں جانے کیوں دیاالسلام علیکم
میں حاضر ہوں مرغی کے گوشت کے ساتھ ایک نئی ڈش بنانے کا طریقہ لے کر۔ اس ڈش کا نام ہے ’چکن افراتفری‘ کیونکہ کل میں نے اسے بہت افراتفری میں بنایا تھا۔ اس ڈش کو بنانے کی ترکیب اور اجزاء کے بارے میں تو بعد میں بتاتا ہوں پہلے کچھ بنیادی شرائط بیان کردوں۔ چکن افراتفری بنانے کے لئے ضروری ہے کہ
1۔ آپ مرد ہوں کیونکہ عورتیں کھانا بہت سہولت اور آرام سے بناتی ہیں۔
2۔ آپ نے صبح سے صرف ناشتہ کررکھا ہو اور شام کے وقت آپ کا باہر جا کر کھانے کو دل تو چاہے مگر سستی کی وجہ سے آپ باہر نہ جانا چاہ رہے ہوں۔
3۔ آپ کے گھر میں چکن، گھی، پیاز اور دیگر چیزیں موجود ہوں کیونکہ اگر انہیں بازار سے لانا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ باہر جا کر کھانا کھالیں۔
4۔ آخری اور سب سے ضروری شرط یہ ہے کہ آپ کو کھانا بنانا آتا ہو بصورت دیگر جو نتائج برآمد ہوں گے ان کے لئے میں ذمہ دار نہ ہوں گا!
لیجئے جی، شرائط تو ہو گئیں بیان۔ اب چلتے ہیں اجزاء اور ترکیب کی طرف۔
اجزاء
چکن۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ جتنا آپ پکانا چاہیں
پیاز۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ آپ کی مرضی ہے جتنا ڈالنا چاہیں
گھی۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ جتنی ضرورت ہو
نمک۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ جتنا آپ پسند کرتے ہوں
سرخ مرچ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ جتنی آپ کے لئے قابلِ برداشت ہو
سبز مرچ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ایک کافی ہے
ٹماٹر۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ درمیانے سائز کا ایک ٹھیک رہے گا
ادرک اور لہسن۔۔۔ ۔۔ یہ دونوں ہی میں جلدی میں ڈالنا بھول گیا تھا
سبز دھنیا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ تھوڑا سا لے لیجئے
ترکیب
ایک دیگچی میں پانی لیں اور اس میں چکن ڈال کر ابلنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں۔ آگ جلانا مت بھولیں ورنہ گوشت نہیں ابلے گا۔ دوسرے چولہے پر فرائنگ پین یا دیگچی میں گھی اور پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر مصالحہ بنانا شروع کردیں۔ تھوڑی دیر کے بعد ٹماٹر اور سبز مرچ بھی کاٹ کر گھی میں ڈال لیں اور ساتھ ہی نمک اور سرخ مرچ بھی ڈال دیں۔ اب اس مصالحے کو اچھی طرح بھونیں۔ کچھ دیر کے بعد چکن والی دیگچی میں سے تھوڑا سا پانی لے کر اس مصالحے میں ڈال لیں تاکہ پیاز اچھی طرح گل جائے۔ 5 سے 10 منٹ کے بعد جب مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو ابلا ہوا چکن اور جس پانی میں اسے ابالا تھا وہ مصالحے میں ڈال دیں اور اب اسے پر ڈھکن رکھ کر تیز آنچ اسے اچھی طرح پکنے دیں۔ 10 سے 15 منٹ کے بعد جب پانی بہت کم رہ جائے تو آنچ ہلکی کردیں اور باریک کٹا ہوا سبز دھنیا ڈال دیں۔ لیں جی، آپ کا ’چکن افراتفری‘ تیار ہے۔
کبھی آسان زبان میں بھی لکھ لیا کریں ناااااااااااااا سعود بھائی جان اففففافرا تفری کی یہ ترکیب افراط تفریح کا باعث بنی۔ ویسے تو چکن کو الگ سے ابالنا ضروری نہیں تھا اس طرح تفریح شاید کچھ کم ہو جاتی لیکن افرا تفری بجٹ میں تھوڑا سا اضافہ ہو جاتا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارے مشاہدے کے مطابق ابلے ہوئے پانی کے بعد یہ دوسری ایسی ڈش ہے جس میں چولھا تیز آنچ پر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ غالباً یہ بھی افرا تفری مچانے کے لیے ہی کیا گیا ہوگا۔
ویسے اخیر میں ایک دل شکن بات ضرور کہنا چاہیں گے کہ بہت عرصہ قبل جب ہم اشائے خورد و نوش پر انواع و اقسام کے مظالم ڈھا کر بغیر کسی کا مشورہ لیے طرح طرح کے تجربات سے گزارتے تھے یہ جاننے کہ لیے کہ اگر ایسا کیا جائے تو کیا نتیجہ نکلے گا اور لذت پر کیسے اثرات مرتب ہوں گے، ان دنوں ہم بھی ہر ما حصل کو بذات خود "بہت خوب" کا خطاب دیتے تھے اور کئی دفعہ اپنی ہی پیٹھ ٹھونک لیا کرتے تھے۔ خیر آپ ایسے ہی خوش ذوق و خوش ذائقہ ہیں تو آپ کو بھی اپنا پکایا اچھا ہی لگا ہوگا۔
پہلے کونسا جناب پہ کوئی پابندی ہے کہ کس نام سے پکارنا ہے۔نام میں کچھ نہیں نا رکھا تو ٹھیک ہے پھر میں اب کسی اور نام سے پکارا کرونگی ٹھیک
میں نئی ترکیب آزمانے کا رسک نہیں لے سکتی کہ گھر والے بڑے نخریلے ہیں وہ نئی ڈشز اور ترکیبوں کو بہت ہی کم پسند کرتے ہیں۔
اتنا بھی غسل نہیں دینا چاہیے کہ پاک صاف کے ساتھ ساتھ کھال اور گوشت ہی باہر نکل آئے۔
بہت شکریہ۔ چلو، بندہ کوئی نئی ترکیب ایجاد بھی نہیں کرسکتا اب!شگفتہ تحریر لیکن افراتفری میں بھی آپ نے چکن کو ابالا کیوں ؟
سعود بھائی، آپ کا جب بھی پاکستان آنا ہوا آپ کو ’چکن افراتفری‘ ضرور کھلاؤں گا، پھر آپ بھی مان جائیں کہ یہ واقعی بہت ہی مزیدار ڈش ہے۔افرا تفری کی یہ ترکیب افراط تفریح کا باعث بنی۔ ویسے تو چکن کو الگ سے ابالنا ضروری نہیں تھا اس طرح تفریح شاید کچھ کم ہو جاتی لیکن افرا تفری بجٹ میں تھوڑا سا اضافہ ہو جاتا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارے مشاہدے کے مطابق ابلے ہوئے پانی کے بعد یہ دوسری ایسی ڈش ہے جس میں چولھا تیز آنچ پر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ غالباً یہ بھی افرا تفری مچانے کے لیے ہی کیا گیا ہوگا۔
ویسے اخیر میں ایک دل شکن بات ضرور کہنا چاہیں گے کہ بہت عرصہ قبل جب ہم اشائے خورد و نوش پر انواع و اقسام کے مظالم ڈھا کر بغیر کسی کا مشورہ لیے طرح طرح کے تجربات سے گزارتے تھے یہ جاننے کہ لیے کہ اگر ایسا کیا جائے تو کیا نتیجہ نکلے گا اور لذت پر کیسے اثرات مرتب ہوں گے، ان دنوں ہم بھی ہر ما حصل کو بذات خود "بہت خوب" کا خطاب دیتے تھے اور کئی دفعہ اپنی ہی پیٹھ ٹھونک لیا کرتے تھے۔ خیر آپ ایسے ہی خوش ذوق و خوش ذائقہ ہیں تو آپ کو بھی اپنا پکایا اچھا ہی لگا ہوگا۔
آج کل ہم گھر پر بلاشراکتِ غیرے حکمرانی کررہے ہیں، لٰہذا جب، جو اور جیسے چاہیں پکا اور کھا سکتے ہیں۔ واقعی بہت ہی مزیدار ہے، ٹرائی کر کے دیکھو۔عاطف بھائی یہ تو میرے والی افراتفرہ لگ رہی بھابی جان نے کچن صاف کرتے ہوئے کچھ نہین تھا کہا آپکو کہ انھوں نے اپکو کچن میں جانے کیوں دیا
ویسے سالن تو بڑے مزے کا لگ را ہے مگر چکن کو بوئل تو کبھی بھی نہیں کرتے پکاتے ہوئے یہ سمجھ نہین آیا
ٹرائے کریں ہمارے دشمن اللہ نہ کرے جو مجھے کبھی ٹرائے بھی کرنا پڑے عینی صرف کھائے گی بسآج کل ہم گھر پر بلاشراکتِ غیرے حکمرانی کررہے ہیں، لٰہذا جب، جو اور جیسے چاہیں پکا اور کھا سکتے ہیں۔ واقعی بہت ہی مزیدار ہے، ٹرائی کر کے دیکھو۔
بوائل اس لئے کیا تھا تاکہ کچھ نیاپن پیدا ہونا چاہئے ناں ڈش میں۔
اپنی آپا کو مشورہ دو کہ وہ اس طریقے سے بنائیں اور خود بیٹھ کر کھانا اور پھر مجھے بتانا کہ کیسا لگا!ٹرائے کریں ہمارے دشمن اللہ نہ کرے جو مجھے کبھی ٹرائے بھی کرنا پڑے عینی صرف کھائے گی بس
ہمیں تو ویسا بھی نصیب نہیں ہوتااور کیا۔ ویسے بھی اللہ شکر خورے کو شکر دے ہی دیتا ہے۔