شمشاد
لائبریرین
آپ یہاں سب کے ساتھ چھوٹی موٹی عام فہم معلوماتِ عامہ کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔ عام فہم مطلب روزمرہ کی باتیں۔ اب یہ نہیں کہ یہاں ایٹم بم کا فارمولا لکھنے بیٹھ جائیں۔ اس کے لیے آپ کو الگ سے دھاگہ کھولنا ہو گا۔
مثلاً :
ہاتھی واحد چوپایہ ہے جو اپنے وزن کی وجہ سے چھلانگ نہیں لگا سکتا۔ ہاتھی اپنے پیروں کے پوروں پر چلتا ہے اور اگر اس کے پوروں کی انگلی ٹوٹ جائے تو وہ زمین سے اٹھ نہیں سکے گا اور نتیجتاً اللہ کو پیارا ہو جائے گا۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ اگر کبھی پاگل ہاتھی سے سامنا ہو جائے تو کسی نیچی جگہ چھلانگ لگا دیں۔ ہاتھی کبھی بھی نیچے چھلانگ نہیں لگائے گا اگرچہ وہ جگہ تین فٹ ہی نیچی کیوں نہ ہو۔