چھو منتر

میم نون

محفلین
اگر بولیں تو آج ہی سیمنٹ اور ریت لے کر آجاتا ہوں اس اسٹیج کو مرمت کرنے کے لئیے۔

اور یہ لیں میں بس نکلا، آپ اپنی تیاری مکمل کریں :)
 
بھئ اب تو محفل میں اتنی ساری تتلیوں جیسی شوخ رنگ جادوئی پریاں ہیں۔ اب بھلا کسی اور جادوئی کرامات کی ضرورت رہتی ہے؟
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین

یہ لیں اب میں نے بھی کہہ دیا ہے کہ اس کو دوبارہ شروع کر ہی ڈالیں لالہ ۔ اور ہاں یہ عذرا والا قصہ ہمیں مشکوک لگتا ہے ابھی بھی :tongue:
 
لیں! اب گڑیا رانی کو بھی شک ہو رہا ہے، اب کیا ہوگا؟ بقول شاعر۔۔۔ جن پہ تھا تکیہ وہی پتے ہوا دینے لگے! :) :) :)
 
تو دوبارہ سے تکیہ رکھ دیں تاکہ نا اُڑیں
ہم سوچ رہے ہیں کہ عذرا کے جانے کے بعد ایک عدد ویکینسی کا اعلان کر دیتے ہیں۔۔۔ تاکہ اسسٹ کرنے کے لیے لوگ فورم بھر سکیں اور ان میں سے اہل ترین کا انتخاب کیا جا سکے۔۔۔ (ویسے اس انتخاب میں رشوت اور دھمکی جیسی چیزیں بھی چلیں گی!) :) :) :)
 
ہم کسی کے آنے سے پہلے ہی آجاتے سٹیج پر ۔ اب شروع کریں ۔
 
لیکن جادو تو بیک اسٹیج سارا کا سارا عذرا ہی سیٹ اپ کرتی تھیں۔۔۔ ہم تو بس اسے پیش کرتے تھے۔ اب بٹیا جانی کو یہ رول کرنا ہے تو سوچ لیں کہ کیا کچھ کرنا ہوگا۔۔۔ :) :) :)
 
نگار ف

محفلین
زبردست، پہلی مرتبہ کسی جادوی محفل کا شرف حاصل ہورہا ہے اور بہت ہی خوبصورت انداز، بہت خوب
 
نہیں بھیّا، ابھی دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ البتہ ٹی بی پہ دیکھا ہے:)
لیکن یہاں کا شو تو اب بند ہو چکا ہے۔ اور بند ہونے کا سبب یہ تھا کہ کوئی محفلین اس میں دلچسپی لیتے ہوئے نظر نہیں آ رہے تھے اور باوجود کوشش کے اس میں انٹرایکٹیوٹی نہیں لائی جا سکی۔ بس جادوگر صاحب آتے تھے، تھوڑی دیر یک طرفہ بکواس کر کے چلے جاتے تھے۔۔۔ لہٰذا یہ سلسلہ ہی بند ہو گیا۔ :) :) :)
 
بھیّا! کسی بھی کاروباری کام کو شروع کرنے سے پہلے مارکیٹنگ کا خیال رکھنا لازمی ہوتا ہے، آپ نے بزرگوں کے بیچ یہ شو شروع کیا ہوگا جبھی پزیرائی نہیں ملی۔۔
آپ نوجوانوں اور بچوں کو مدعو کیجئے پھر دیکھئے گا۔۔۔۔:)
 
Top