چھٹتی نہیں یہ کافر منہ کو لگی ہوئی۔

شمشاد

لائبریرین
ایک اس سے بھی چھوٹی چڑیا ہوتی ہے اس کو کوہستانی چڑیا کہتے ہیں۔ یہ پرے کے پرے ہوتے ہیں۔ نارمل چھرے کی تاب نہیں لا سکتی اس لیے اس کے لیے ڈسٹ (چورا) استعمال کرتے ہیں۔ ایک ہی فائر میں سو کے قریب گر جاتی ہیں، کچھ تو صرف فائر کی آواز سے ہی گر جاتی ہیں۔ تکبیر پڑھ کر فائر کرتے ہیں۔ یہ اس سے بھی زیادہ لذیذ ہوتی ہے۔ اس کو بھی ہڈیوں سمیت کھاتے ہیں۔

لیکن آپ برگر کھانے والے لوگ ہیں، آپ کو ان ذائقوں کا کیا پتا،
کبھی آپ نے پٹھور مورنی کے کباب کھائے ہیں ؟ بہت ہی خستہ ہوتے ہیں۔
 

F@rzana

محفلین
شمشاد صاحب ذرا اپنا پتہ تو بتائیے۔۔۔۔۔۔۔۔کیا ہے؟؟؟
مجھے Animals rights Organisation سے کچھ کام ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اپنا پتہ جگ جانتا ہے، سارے عالم میں مشہور ہیں۔

اور ہاں یہاں Human Reight پامال ہو رہے ہیں، اپ Animal Rights کی بات کر رہی ہیں۔ :cry:
 

فریب

محفلین
شمشاد نے کہا:
اپنا پتہ جگ جانتا ہے، سارے عالم میں مشہور ہیں۔

اور ہاں یہاں Human Reight پامال ہو رہے ہیں، اپ Animal Rights کی بات کر رہی ہیں۔ :cry:

سارا عالم جانتا ہے شمشاد بھائی پہلے لاہور اسلام اباد ریلوے میں فرائی چڑے بیچا کرتے تھے :wink:
 

فریب

محفلین
نہیں شمشاد بھائی پوری دنیا میں ہو رہے ہیں Human Rights پامال خاص کر کے جمہوریت پسند ممالک میں جہاں کالے اور گورے کی بنیاد پر اکثر قتل و غارت گری ہوتی رہتی ہے
 

F@rzana

محفلین
۔

چلیں جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فریب نے شمشاد صاحب کے قول کی تصدیق کردی نا
یہ بتا کر کہ وہ کیا کرتے تھے،
دعوی بھی انہی کا تھا کہ سارا جہاں جانتا ہے وہ کیا کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاہاہا
اسے کہتے ہیں آپ اپنے جال میں۔۔۔۔۔۔۔۔
بھلا بتائیں تو کون آگیا؟؟؟

:lol:
 

فریب

محفلین
ہوتا تو صیاد ہے مگر یہاں آپ اپنے جال میں شمشاد آ گیا :wink:
شمشاد بھائی معذرت کے ساتھ :twisted:
 

تیلے شاہ

محفلین
ارے مجھ پر تو الزام ہے میں نے ابھی تک ایک چڑی بھی نہیں کھائی بس تمنا کی تھی۔
ویسے بات سگریٹ کی ہو رہی تھی اور کہاں آنکلی
چلیں اب سب آکر سگریٹ کے فائدے بیان کریں
 

شمشاد

لائبریرین
سگریٹ پینے کا ایک فائدہ تو یہ ہے کہ پینے والا جوانی میں ہی اللہ کو پیارا ہو جاتا ہے اور بڑھاپے تک گناہ کرنے سے بچ جاتا ہے۔
 

F@rzana

محفلین
گناہ ثواب

لیں جی کرلیں بات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نقصانات سے آگاہ کرنا تھا اور گاڑی کہاں چل پڑی۔۔۔۔
فائدہ تو کیا ہوتا، اب گناہ ثواب بھی مجھ غریب کے سر نہ لگ جائیں،
تیلے شاہ، سگریٹ پینے کی ترغیب دے رہے ہیں اور شمشاد صاحب، !
اللہ معاف کرے، آپ خود سمجھ دار ہیں۔​
 

فریب

محفلین
سگریٹ پینے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ دوسرے پینے والے اس کو اپنوں جیسا سمجھتے ہیں۔۔۔۔ :wink:
 

تیلے شاہ

محفلین
گناہ ثواب

F@rzana نے کہا:
لیں جی کرلیں بات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نقصانات سے آگاہ کرنا تھا اور گاڑی کہاں چل پڑی۔۔۔۔
فائدہ تو کیا ہوتا، اب گناہ ثواب بھی مجھ غریب کے سر نہ لگ جائیں،
تیلے شاہ، سگریٹ پینے کی ترغیب دے رہے ہیں اور شمشاد صاحب، !
اللہ معاف کرے، آپ خود سمجھ دار ہیں۔​
:lol:
 
Top