چھٹتی نہیں یہ کافر منہ کو لگی ہوئی۔

شمشاد

لائبریرین
فرزانہ جی ثواب سر پڑ جائے تو کس کافر کو انکار ہے، ہاں گنا ہ کی بات اور ہے۔

لیکن بعض گناہ ہوتے ہی اتنے حسین ہیں کہ بے اختیار کرنے کو جی چاہتا ہے، اب بخشنے والی تو اللہ کی ذات ہے، بقول شاعر :

مکھ یار نوں سمجھ قران لیا، در یار نوں کعبہ جان لیا
رب بخشے نہ بخشے اودی رضا، اسی یار نوں سجدہ کر بیھٹے
 
جواب

فرزانہ صاحبہ آپ سے ایک گزارش ہے داغ فرما گئے ہیں

لطفِ مے تجھ سے کیا کہوں واعظ
ہائے کمبخت تو نے پی ہی نہیں

آپ ٹرائی کرکے دیکھیں پھر پتہ لگے گا فائدے اور نقصان کا۔
 

F@rzana

محفلین
۔

لاحول ولا قوۃ۔۔۔۔توبہ توبہ توبہ توبہ توبہ۔۔۔۔۔۔یہ خیال ہے میرا وہاب صاحب۔
ٹرائی گیا جہنم میں۔
شمشاد صاحب، ارادے نیک تھے، ہیں اور رہیں گے،
ویسے آپ اللہ کو سجدے کرتے تو کسی کام بھی آتے،
دنیا نہ سہی آخرت تو مل ہی جاتی۔
:lol:
 

شمشاد

لائبریرین
جواب

وہاب اعجاز خان نے کہا:
فرزانہ صاحبہ آپ سے ایک گزارش ہے داغ فرما گئے ہیں

لطفِ مے تجھ سے کیا کہوں واعظ
ہائے کمبخت تو نے پی ہی نہیں

آپ ٹرائی کرکے دیکھیں پھر پتہ لگے گا فائدے اور نقصان کا۔

اور وہ ایک مثال بھی تو مشہور ہے کہ :
- - - - - - - - - کیا جانے ادرک کا سواد
 

F@rzana

محفلین
۔

شمشاد آپ نے اپنے قبیلے کا مشاہدہ سو فیصد درست کر کے خود ہی جواب دے دیا ہے،
واقعی ۔۔۔۔جو کوئی جائز ناجائز، سجدہ ، بندگی، عبادت، کا سواد نہیں جانتا ان کے لئے یہ مثل اکدم پر فیکٹ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے آپ برا مان گئیں، حالانکہ میں نے ایک مثال کا ذکر کیا تھا اور وہ بھی محب سے۔ :cry: :(
 

F@rzana

محفلین
۔

ہرگز نہیں بلکہ میں تو خوش ہورہی ہوں کہ آپ اپنی ہی صنف کے لتے لے رہے ہیں :lol: :lol: :lol:
 

F@rzana

محفلین
۔

بری بات اچھے بچے منہ نہیں بسورتے،
اور ہاں آپ نے تھوڑی بارش کی درخواست کی تھی میں نے بارش منگوانے بنانے بلانے کے سارے راز لکھ دیئے، کیا آپ کی نظر سے نہیں گزرے؟ :?
 

قیصرانی

لائبریرین
تیلے شاہ نے کہا:
:lol:
پرندوں میں بٹیر بہت پسند ہیں
مرغابی کا شکار پسند ہے
کالا تیتر مجھے پسند ہے کے اس کی آواز بہت اچھی لگتی ہے
کبوتر سے کبھی تعلق رہا نہیں
چڑیا کے پکوڑے کھانے کا شوق ہے(گجرات میں بنتے ہیں)
مرغی تو کھانی ہی پڑتی ہے ویسے دیسی مرغ زیادہ پسند ہے
باقی اگلی قسط میں
تیلے شاہ جی ریکارڈ کی درستگی کے لئے عرض ہے کہ ترتیب کے لحاظ سے پہلے برائلر مرغی جو کہ ایک کلو سے کم وزن کی ہو، پھر چکور پھر کالا تیتر اور سےسی ایک ساتھ، پھر سفید تیتر اور پھر دوسرے پرندوں کا درجہ آتا ہے۔ان سب میں سے بے ذائقہ کونج ہوتی ہے۔ تلور صرف نام کی حد تک ہے۔ کھٹکر(کشمیرا) اور کبوتر کے ذائقے میں انیس اور سوا انیس کا فرق ہے۔
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
تیلے شاہ نے کہا:
وہ اصل میں دیسی مرغ ذرا مشکل سے ملتا ہے
ہم لوگ اس کی ایک ڈش بناتے ہیں جس کو ثوبت کہتے ہیں
کبھی تشریف لائیں اور کھا کر دیکھیں ۔۔۔
اس کے بعد آپ بھی مرغ پسند کرنا شروع کر دیں گی
حیرت ہے آپ ثوبت بھی کھاتے ہیں اور پھر بھی تیلے شاہ کہلاتے ہیں؟بات کچھ سمجھ نہیں آئی؟کہاں ثوبت کہاں تیلا پن(سمارٹ نس)۔
ویسے میں بھی تیلا (سمارٹ)ہوں۔
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
یہ ثوبت کیا چیز ہے بھئی اور کہان ملتا یا ملتی ہے؟
جناب یہ مقامی کھانا ہے۔ زیادہ تر بلوچ اور پٹھان قبائل جو کہ پہاڑی علاقہ میں رہتے ہیں، وہ تیار کرتے ہیں۔ پٹھان گائے کی، اور بلوچ بکری یا بکرے یا مرغی یا مرغے کی پسند کرتے ہیں۔ طریقہ یہ ہے کہ پتلے شوربے کے ساتھ سالن تیار ہوتا ہے، اس کے بعد پتلی روٹی(مانے) کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے پرات میں ڈال کر شوربہ ڈال دیا جاتا ہے۔ اور پھر انہیں ملا کر کھایا جاتا ہے۔ بعض لوگ اسے ثرید بھی کہتے ہیں، جو کہ ایک روایت میں‌حضور پاک کی پسندیدہ خوراک تھی۔ پٹھان نسبتاً خشک اور بلوچ نسبتاً تر ثوبت پسند کرتے ہیں۔بعض لوگ مچھلی کی بھی تیار کرتے ہیں۔ اصل میں کسی بھی گوشت سے تیار کی جا سکتی ہے۔ میرے علم میں اس سے زیادہ لذیذ خوراک کوئی نہیں ہے۔ یہ رائے پاکستانی، ہندوستانی اور دیگر ممالک کے لوگوں کی ہے جو مصالحہ دار خوراک پسند کرتے ہیں۔ مگر اچھا پکانے والا بندہ لازمی درکار ہوتا ہے۔پٹھان اور بلوچ قبائل میں یہ کھانا دینا مہمان کے لئے بہت عزت سمجھی جاتی تھی، مگر اب یہ ایک روایتی کھانا بن چکا ہے۔
قیصرانی
 

تیلے شاہ

محفلین
بالکل صحیح فرمایا جناب نے
شمشاد بھائی انشاءاللہ جلدی آپ کی دعوت کرتا ہوں
اور یہ آجکل فریب بھائی کہاں ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ جناب ترکیب بتانے کا، کسی دن تجربہ کروں گا۔

ویسے میں ملنگ آدمی ہوں جو مل جائے کھا لیتا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سوچ لیں شمشاد بھائی، ہمارے ہاں کہا جاتا ہے کہ ملنگ وہ جو 2 سال کے بچے کی خوراک بھی کھا سکتا ہے۔
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
تیلے شاہ نے کہا:
بالکل صحیح فرمایا جناب نے
شمشاد بھائی انشاءاللہ جلدی آپ کی دعوت کرتا ہوں
اور یہ آجکل فریب بھائی کہاں ہیں
جناب، یہ دعوت صرف شمشاد بھائی تک محدود کیوں؟
اور فوراً فریب بھائی کاپوچھا، کیا ان کی مدد سے دعوت تیار کریں گے؟
 
Top