چھپا رستم

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب سارہ۔ اب خود بھی تو کوئی فقرہ دو۔

اردو محفل میں اگر کبھی "ذہانت" کا ایوارڈ ہوا تو وہ تمہارے نام ہو گا۔
 

سارہ خان

محفلین
پر سب تو نہیں مانتے نہ مجھے ذہین ۔۔ مجھے سے زیادہ ذہین پائے جاتے ہیں یہاں اور ۔۔۔


ایک استعمال کی چیز

مجسمے کا مترادف ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب یہاں فقروں میں چُھپے ہوئے الفاظ ڈھونڈنے ہوتے ہیں۔ اس دھاگے کے پہلے پیغام دیکھیں اور یہ مثال :
چھوٹی سی بچّی بڑے بڑے کام!
میں پھل کا نام؟

تو اس میں لفظ سیب آتا ہے۔

اسی طرح زین نے جو پوچھا تھا تو " واہ واہ ۔۔۔۔۔۔" میں ایک لفظ ہوا بنتا ہے۔ یعنی کہ پہلے واہ کی ہ اور دوسرے واہ کے دو حروف وا تو یہ ہوا بن گیا۔

امید ہے سمجھ گئے ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی بات ہے۔ پھر کوئی فقرہ بھی تو لکھنا تھا ناں۔

اس میں ایک ایسے شخص کا ذکر ہے جو دنیا تیاگ دیتا ہے۔
 
شمشاد بھائی مجھے لگ رہا ہے کہ کہیں آپ کچھ مس تو نہیں کر گئے؟ ایک بار دوہرا لیجئے اور اگر سوال درست ہو تو ہم مزید مغز ماری کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی رہب کا پوچھا تھا جو کہ " ۔۔۔۔۔فقرہ بھی ،،،،،،" میں آتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہیں غلطی ہو گئی ہو۔
 
شمشاد بھائی اسی لئے تو شک گزرا تھا مجھے کیوں‌کہ ایسے شخص کا ذکر ہوتا تو راہب ہوتا۔ :)

میں وقت کا یاک دورانیہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی اسی لئے تو شک گزرا تھا مجھے کیوں‌کہ ایسے شخص کا ذکر ہوتا تو راہب ہوتا۔

سعود بھائی اس میں تو بہت سارے الفاظ چھپے ہوئے ہیں :

ادب
یاس
توشک
رات
بہو

آپ نے ویسے رات کا پوچھا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی جبہ تو بہت کم لوگ پہنتے ہیں ہند و پاک میں۔

اس میں افسوس / پچھتاوے کا مترادف ہے۔
اس میں قلت کا مترادف بھی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مینہ برس رہا ہو تو لوگ باہر نکلنے سے گریز کرتے ہیں۔

اس میں وزن کا مترادف ہے۔
 
Top