چھپا رستم

الف عین

لائبریرین
اندھوں میں کانا راجا۔۔۔۔۔۔۔۔
اور میری پہیلی میں شکر کا تو خیال تھا لیکن رس کا سارہ کی ذہنی اپج ہے۔ ویسے "میدان" میں میدا بھی شامل ہے جو پوریوں اور کیک بریڈ وغیرہ میں کام آتا ہے۔
 

زینب

محفلین
ہاہاہاہ نہیں بھائی۔۔۔۔وہ ہے نا ایک ۔۔۔کام کا نا کاج کا دشمن اناج کا دیکھ لیں اناج بنتا ہے ۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اندھوں میں کانا راجا۔۔۔۔۔۔۔۔
اور میری پہیلی میں شکر کا تو خیال تھا لیکن رس کا سارہ کی ذہنی اپج ہے۔ ویسے "میدان" میں میدا بھی شامل ہے جو پوریوں اور کیک بریڈ وغیرہ میں کام آتا ہے۔

ایک انار سو بیمار

اس میں آنکھوں سے متعلق ایک لفظ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جوا کھیلنا بہت بری بات ہے۔ کہاوت ارباب ہے کہ " جُوا، کسی کا نہ ہوا"

ایک ایسا لفظ جو کسی نیک یا ولی یا خدا رسیدہ کے لیے کہتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اوتار تو شمشاد ہندو مذہب میں خدا کے ایک روپ کو ہوتے ہیں۔
لیکن اس جملے میں ابھی کچھ چھپا نہیں ہے۔ اس کے لئے دوسرا فقرہ کوئی اور دے دے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
نہپیں اس کا تعلق پچھلے فقرے سے تھا کوئی بات نہین

خیر اس فقرے میں "بدن" کا ہم معنی لفظ ؟
 

مغزل

محفلین
بھئی میں نہیں سمجھ پایا اس کا طریقہ کیا ہے ؟
کیایہ ایسے ہے کہ جس میں کوئی لفظ پوشیدہ ہو
(جیسے اوپر والی سطر میں جس اور میں ۔۔ میں جسم پوشیدہ ہے )

کیا کہتے ہیں آپ ؟
 

مغزل

محفلین
عامر یکہ لایا تو ابا نے کہا ۔۔ چلو بھئی جلدی سوار ہوجاؤ کہیں دیر نہ ہوجائے

اس فقرے میں ایک ملک کا نام پوشیدہ ہے ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
امریکہ ہی ہے، لیکن آپ کا سوال کہاں ہے؟

اس میں ایک مشہور آرٹسٹ / مصور کا نام چھپا ہوا ہے۔
 
Top