چیمپئنر ٹرافی 2009 !!

arifkarim

معطل
میچ فیکسڈ تھا، جیتنا مقدر تھا۔ بس پاکستان آسٹریلیا سے ہار جائے، یو ں پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرا کر آگے فائنل میں‌جا سکتا ہے!
 

عثمان رضا

محفلین
جناب پاکستان آسٹریلیا کو ہرا کر پھر انگلینڈ کو بھی ہرا کر فائنل میں جو بھی آئے اس کو بھی ہرا سکتا ہے
 

arifkarim

معطل
فائنل کی گیرنٹی دینا مشکل ہے، البتہ سیمی فائنل میں‌انگلینڈ یا نیوزی لینڈ کو ہرا سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کا تو ریکارڈ ہے کہ اکثر پاکستان سے سیمی فائنلز میں ہارتا ہے! بیچارا! :)
 

قمراحمد

محفلین
فائنل کی گیرنٹی دینا مشکل ہے، البتہ سیمی فائنل میں‌انگلینڈ یا نیوزی لینڈ کو ہرا سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کا تو ریکارڈ ہے کہ اکثر پاکستان سے سیمی فائنلز میں ہارتا ہے! بیچارا! :)
لگتا ہے آپ کو کرکٹ کے ماضی کے ریکارڈ کی معلومات نہیں ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کبھی بھی چیمپئنرٹرافی میں ہارا ںہیں پایا۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے بات الگ ہے۔ اب تک پاکستان کا نیوزی لینڈ سے دو بار چیمپئنر ٹرافی میں مقابلہ ہوا ہے۔ 2000 میں دونوں ٹیمیں پہلی بار کینیا میں کھیلے گئے سیمی فائینل میں مقابلے پر تھیں۔ جو کہ نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں سے جیت لیا تھا اور بعد میں فائینل میں بھارت کو بھی شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا تھا۔دوسری بار 2006 میں بھارت میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی 51 رنز سے شکست دی تھی۔

ون ڈے کرکٹ میں وہی ٹیم جیتی ہے جو اُ س دن اپنی کارکردگی دوسری ٹیم سے بہترین رکھ پاتی ہے۔ کرکٹ میں اپ سیٹ بھی ہوتے ہیں۔ اور جب میچ فکس ہوتا ہے تو بھی لوگوں کو پتا لگا ہی جاتا ہے۔ کبھی بھی مخالف ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہیےورنہ وہی حال ہوتا ہے جو کہ جنوبی افریقہ کا اپنے میدانوں ہر کھلیتے ہوئے اور سری لنکا کا ہوا ہے اس بار چیمپئنر ٹرافی میں۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ۔ میرا اشارہ ورلڈکپ کی طرف ہی تھا۔ خیر اس بار نیوزی لینڈ کی ٹیم کافی تگڑی ہے اور مقابلہ ہر طرف سے سخت ہوگا۔
 

قمراحمد

محفلین
غالبا عارف کریم صاحب کا اشارہ 92 کے سیمی فائنل سے تھا
انسان کی فطرت میں شامل ہے کے وہ ہار کو جلد سے جلد اپنی یاداشت سے مٹا دیتا ہے اور فتح کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے۔ پاکستان عالمی کپ میں ہمیشہ نیوزی لینڈ سے جیتا رہا ہے ۔ مگر چیمپئنرٹرافی میں کبھی ہارا ںہیں پایا۔ تو اس بار سیمی فائینل یا فائینل میں حساب برابر کرنے کا بہترین موقع ہے۔
 

عثمان رضا

محفلین
کم و بیش بارہ گھنٹوں بعد پاکستان کا آسٹریلیا کے ساتھ میچ ہے ۔
امید ہے محمد آصف اور فواد عالم کی پاکستانی ٹیم میں واپسی ہوگی
 

قمراحمد

محفلین
پاکستان اگر آسٹریلیا سے اللہ نا کرئے ہار گیا تو پھر سے لوگوں نے میچ فکسنگ کے الزامات لگانے شروع کردینے ہیں۔ کہ یہ تو جان بوجھ کر ہارے ہیں تا کہ بھارت کو ٹورنامنٹ سے آوٹ کر سکیں۔ میری بھارت کے ساتھ کسی بھی طرح کی ہمدردی نہیں ہے۔ پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا سے میچ جیتنا چاہیے۔ اگر بھارتی ٹیم میں جان ہوئی تو وہ ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائینل کھیلنے کی حقدار بن سکتی ہے۔ مزہ تو تب ہی ہے نا کےپاکستانی ٹیم تمام میچز میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے انشاءاللہ چیمپئنرٹرافی ٹورنامنٹ جیتے۔ تب ہی ہماری ٹیم "چیمپئنر" کی "چیمپئن" کہلانے کی حقدار بنتی ہے ۔
 
Top