چینی بحران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کا انکشاف

جاسم محمد

محفلین
ویسے ابھی تک تو ن لیگ نے ایک باری بھی تحریک انصاف کی حکومت کو نہ ہی اس دور میں نہ ہی پچھلے ٥ سال میں کے پی کے میں گرانے کی کوشش کی
پنجاب میں ن لیگ اور ق لیگ کی ملاقاتوں کی خبریں آرہی ہیں البتہ جب تک اسٹیبلشمنٹ کا اشارہ نہیں ہوتا حکومت کہیں نہیں جا رہی
 

جاسم محمد

محفلین
عدم ثبوت کی بناء پر معاملہ ختم کرنا پڑے گا۔
ثبوت عدالت میں عدم نہ ہوں سکے اسی لئے شوگر مافیا کا ۲۰۰ صفحات پر مشتمل فرانزک کروایا گیا ہے وگرنہ محض الزام پر جیل میں ڈالنا کونسا مشکل کام تھا۔ بعد میں ناقص انکوائری پر عدالتیں ان کو چھوڑ دیتی
 

جاسم محمد

محفلین
شوگر مافیا کو عمران خان کی حکومت کھڑی کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ جو شخص اپنے کزن کا نہ ہو سکا وہ ان کو کیسے بخش دے گا
اب آپ خان کی حکومت گرائیں گے تو ثابت ہو جائے گا کہ انکوائری رپورٹ بالکل صحیح تھی اور جیل جانے کے خوف سے آپ نے حکومت کا تختہ الٹا
 

جاسم محمد

محفلین
لفافہ رپورٹ کا خلاصہ: نواز شریف حکومت کا ہر کام بالکل صحیح، جبکہ عمران خان حکومت کا ہر کام غلط
 
ہمارا کپتان بھی خوب ہے۔ سارے اچھے کام وہ اکیلا سرانجام دیتا ہے۔ ساری ناکامیاں اس کی ٹیم کا کام ہوتا ہے جس میں اس کا ذرا بھی عمل دخل نہیں ہوتا۔ اس وقت وہ ترکی ڈرامہ دیکھ رہا ہوتا ہے
 

جاسم محمد

محفلین
جس بات کا جواب نہ بن پائے وہ لفافے کی بات ہوجاتی ہے۔
پچھلے ۵ سالوں میں شوگر مافیا کو ۲۹ ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔ لفافہ صحافی کے مطابق یہ چھوٹی بات ہے۔ ہاں اس حکومت میں ایکسپورٹ زیادہ کر دینے سے چینی مہنگی ہو گئی یہ بہت بڑی بات ہے۔
According to Radio Pakistan, the sugar industry was given subsidies worth Rs29 billion over the last five years and tax income from 88 sugar mills across the country amounted to Rs10bn after tax refunds
Major sugar mills underreported sales, committed fraud: FIA forensic report - Pakistan - DAWN.COM
 
جانبدار اور یکطرفہ صحافیوں سے متعلق مضحکہ خیز کی ریٹنگ دیے بغیر کوئی اصطلاح تجویز فرما دیں جو گالی نہ لگے۔ شکریہ
یہی جانبدار اور یکطرفہ صحافی نواز شریف کے خلاف عمران کی طرفداری کرتے، اس کی تعریفوں کے پل باندھتے، اس کی ہر ہر ادا کو خبر بنادیتے، تب تو آپ کو اچھالگتا تھا۔ صحافی تو اب بھی نہیں بدلے، وہ ہر حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔ آپ بدل گئے۔ اردو محفل کے صفحات بھی گواہ ہیں!!!!
 

جاسم محمد

محفلین
یہی جانبدار اور یکطرفہ صحافی نواز شریف کے خلاف عمران کی طرفداری کرتے، اس کی تعریفوں کے پل باندھتے، اس کی ہر ہر ادا کو خبر بنادیتے، تب تو آپ کو اچھالگتا تھا۔ صحافی تو اب بھی نہیں بدلے، وہ ہر حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔ آپ بدل گئے۔ اردو محفل کے صفحات بھی گواہ ہیں!!!!
طلعت حسین، سلیم صافی، جاوید چوہدری، نجم سیٹھی جیسے سینیر صحافی تو اپوزیشن میں بھی تحریک انصاف کے خلاف تھے اور اب حکومت میں آکر تو مزید ہو گئے ہیں۔ اگر وہ پچھلی حکومت میں تحریک انصاف اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہوتے تو تب یہ دلیل درست ثابت ہوتی۔
 

جاسم محمد

محفلین
مسئلہ صرف چینی سستی کرنے کا نہیں ہے۔ وہ تو حکومت با آسانی باہر سے سستی چینی امپورٹ کرکے عوام کو دے سکتی ہے۔ یہاں اصل مسئلہ وہ چینی مافیا ہے جو ہر حکومت میں زیر اقتدار رہتا تھا، اور اس پر کوئی ہاتھ ڈالنے کی جرات نہیں کر سکتا تھا۔ لیکن پھر عمران خان آگیا
 

جاسم محمد

محفلین
سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ، شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز، زرداری کے اومنی گروپ کا بھی رپورٹ میں نام لیکن وہ آپ کی صحافتی نظروں کو نظر نہیں آئے گا۔ شہباز شریف کے پلانٹڈ انٹریو کے بعد آج حکومت کے خلاف فرمائشی پروگرام ہوگا جس میں اپوزیشن کے رہنماؤں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی
 

جاسم محمد

محفلین
ماضی میں شوگر مافیا کو اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی۔ اس کا ذمہ دار کون تھا؟ کیا اس کی کبھی انکوائری ہوئی؟
FCECC133-672-C-40-E5-8-D63-663132-CE2912.jpg
 

آورکزئی

محفلین
پہلے کہا حکومت چینی مافیا کو بچا رہی ہے۔ ابتدائی انکوائری رپورٹ پبلک ہو گئی۔ پھر کہا فرانزک انکوائری کے نام پر ذمہ داروں کو بچایا جا رہا ہے۔ فرانزک رپورٹ بھی پبلک ہو گئی جو آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اب کھسیانی بلی کھنبا نوچے کے مصداق کہا جا رہا ہے آگے کچھ نہیں ہوگا :)

بات وہی۔۔۔۔۔۔۔ گول مال ہے سب گول مال ہے
 
Top