سید عمران
محفلین
بجا کہا۔
اب اگر ایک پردہ دار بی بی اپنے دفاع کے لیے کچھ کرے تو اس پر کیا رائے ہے؟ کیا اس لڑکی کو گھر سے باہر ہی نہیں نکلنا چاہیے تھا؟ اور ان مردوں کو دعوت گناہ کس نے دی تھی؟
یہ اتفاق کی بات ہے کہ یہاں اس موضوع پر گفتگو چل رہی ہے اور آج ہی یہ ویڈیو دیکھنے کو ملی۔ اس لیے اس سوال کو محض اپنے علم میں اضافے اور اس موضوع کو اچھی طرح سمجھنے کی کوشش سمجھا جائے۔
سوشل میڈیا پر کسی بھی تصویر یا وڈیو پر جو چاہے کیپشن لگادیں، کون پوچھنے والا ہے؟؟؟
اگر اس کیپشن کو صحیح مان لیں تو ظاہر ہوا کہ جو لوگ اس ڈھکے چھپے حال میں بھی عورت کو نہیں چھوڑتے وہ کھلی دیگ پر کسی طرح نہ پل پڑتے ہوں گے۔۔۔
ایکسپریس نیوز کے آج کے کراچی ایڈیشن میں خبر ہے کہ ایک ریسٹورینٹ میں کام کرنے والی ’’معمر‘‘‘ ملازمہ کو مالک سمیت دو افراد نے زیادتی کے بعد قتل کردیا جو گرفتار ہوگئے۔۔۔
ہم نے صرف ہیڈنگ پڑھی پوری خبر نہیں ، اس لیے معمر کی صحیح عمر معلوم نہ ہوسکی، لیکن ان بھیڑیوں کو نوجوان اور جوان نہ ملے تو معمر کو بھی نہیں چھوڑتے، جس پر پردے کے احکام بھی جوان کی نسبت نرم ہیں۔۔۔
اسی لیے ہم بار بار عرض کررہے ہیں کہ اختلاط مرد و زن میں فوائد کی بنسبت مفاسد زیادہ ہیں۔۔۔
عورت کو اپنا دفاع ضرور کرنا چاہیے۔۔۔
خواتین اپنی دلچسپی کے تمام ضروری علوم و فنون حاصل کریں مگر اپنی اور اپنے خاندان کی عزت کے ساتھ، اللہ تعالیٰ کے احکام کے ساتھ!!!
آخری تدوین: