ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

شمشاد

لائبریرین
محمود احمد غزنوی صاحب آپ بین بجاتے رہیں یہ بھینسیں آپ کے قابو میں نہیں آنے کی کیونکہ ان کو جو چارہ آتا ہے وہ میڈ ان نجد ہے۔
روحانی بابا آپ کو دوسروں کو نیچا دکھانے کا بہت شوق رہتا ہے۔ اگر یہاں پر آپ کو کوئی "خواجے دا گواہ ڈڈو" کہے تو کیا آپ کو اچھا لگے گا۔

نجانے کتنی دفعہ آپ سے گزارش کی گئی ہے کہ دوسرے اراکین کی عزت نفس کا خیال رکھا کریں لیکن آپ کی سمجھ میں بات نہیں آتی۔ معلوم ہوتا ہے آپ کو اپنی عزت کا بھی پاس نہیں ہے۔
 
arifkarim

معطل
شکریہ یوسف۔ پانچ دن پر مبنی اس ٹوپی ڈرامے کا نتیجہ الیکشن سے قبل ہی ظاہر ہو جائے گا جب قادری، حکومت وقت کیساتھ ملکر اور تحریک انصاف کو نکال کر نگران وزیر اعظم اور کیئر ٹیکر سیٹ اپ منتخب کرے گا!
 
arifkarim

معطل
40 ہزار لوگ دھرنا دیکر 18 کروڑ آبادی کی الیکٹڈ حکومت کو معطل تو نہیں کر سکتے۔ قادری ٹوپی ڈرامہ کبکا فاش ہو چکا ہے!
 
arifkarim

معطل
یہ سچ اور حق بولنے کی جسارت کی کیا سزا ہونی چاہئے؟ کیا یہی کافی نہیں ہے کہ اسکو کسی نے نہیں پڑھا؟
 
روحانی بابا آپ کو دوسروں کو نیچا دکھانے کا بہت شوق رہتا ہے۔ اگر یہاں پر آپ کو کوئی "خواجے دا گواہ ڈڈو" کہے تو کیا آپ کو اچھا لگے گا۔

نجانے کتنی دفعہ آپ سے گزارش کی گئی ہے کہ دوسرے اراکین کی عزت نفس کا خیال رکھا کریں لیکن آپ کی سمجھ میں بات نہیں آتی۔ معلوم ہوتا ہے آپ کو اپنی عزت کا بھی پاس نہیں ہے۔
شمشاد صاحب میں نے جو بات کی ہے وہ آپ کی سمجھ شریف سے بلند ہے اس لیئے آپ سے کوئی گلہ نہیں ہے۔
قارئین کو بتاتا چلوں کہ اس وقت ہمارے میڈیا پر تین طرح کا پیسہ برستا ہے ایک ڈالر نمبردو تومان اور نمبر تین ریال میرا چارہ کہنے کا مقصد اس معنی میں تھا۔
 
شکریہ ۔ ناصح ہونے کا دعوی نہیں اور آپ نے درست کہا اور مزید یہ کہ اس کا اطلاق سب سے پہلے مجھ پر ہوتا ہے۔

اگر ہوتا ہے تو سب سے پہلے اپ مجھ سے ہی معذرت کریں
کہ اپ مجھ غیر ملکی، مشکوک اور نہ جانے کیا کیا کہہ چکے ہیں۔
 
چلیں چھوڑیں ان سب باتوں کو قادری پر اتے ہیں

ایک جھوٹ تو سب مانیں گے قادری کا
قادری نے اسلام اباد اتے ہیں اعلان کیا تھا کہ یہ حکومت، وزیر اعظم اور کابینہ ایکس یعنی سابقہ ہوگئیں۔
یہ سب نہ صرف قائم ہیں بلکہ قادری کو سپورٹ بھی کررہی ہیں

اگر یہ ادمی جھوٹا ہے تو پھر اس کی حمایت کرنے والے کیا ہوئے؟
 
ایک بہترین اور متوازن کالم۔۔۔
08_07.gif
 
عاطف بٹ

محفلین
موصوف کالم نگار، جو محفل کے رکن بھی ہیں، نے سب کے بیانات اور تبصرے پڑھ اور سن لیے مگر کل طاہرالقادری نے جو ’دھواں دار‘ پریس کانفرنس کی، وہ شاید انہیں دیکھنے یا سننے کا موقع نہیں ملا۔ طاہرالقادری نے جس انتہائی عامیانہ انداز میں کل گفتگو کی وہ تو کسی نچلے ترین درجے کے سیاسی کارکن کو بھی زیب نہیں دیتا کجا کہ کوئی مذہبی عالم ہونے کا دعویدار ایسا کرے۔
میری بات سن کر جن لوگوں کی عقیدت کا سمندر ٹھاٹھیں مارنے لگا ہے وہ ذرا کل والی پریس کانفرنس سن لیں۔
 
لا یُحِبُّ اللَّہُ الْجَہْرَ بِالسُّوء ِ مِنَ الْقَوْلِ إِلاَّ مَنْ ظُلِمَ وَ کانَ اللَّہُ سَمیعاً عَلیماً ۔
اللہ بری بات کے اظہار اظہار کو پسند نہیں کرتا سوائے) اس شخص سے) جس سے زیادتی کی جائے۔ اور وہ سننے والا جاننے والا ہے۔۔
 
کوئی بھی شخص اپنا موازنہ ان ہستیوں سے کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔۔لیکن بعض ضعیف عقلوں کو یہ وہم ہوجاتا ہے کہ جہاں کوئی شخص ان واقعات سے inspirationلینے کی بات کرے، وہ اس سؤظنی میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ شائد یہ شخص خود کو ان ہستیوں سے ملا رہا ہے۔۔۔اس میں قصور تو ان ناقص عقلوں کا ہی ہے۔۔انکی یہی reasoning باقی معاملا ت میں بھی نظر آتی ہے چنانچہ بکثرت ایسے لوگ دیکھنے کو ملتے ہیں جنکے سامنے اگر انبیاء و اولیاء کی تعظیم و توقیر کی جائے تو وہ فوراّ اسے شرک سمجھنے لگتے ہیں اور انکی عقلوں کو یہ وہم ہوجاتا ہے کہ مخلوق کا رتبہ خالق سے ملایا جارہا ہے، کبھی انکو ایک کھانے والی ڈش یعنی حلیم کا نام لینا شرک و گستاخی معلوم ہوتی ہے کہ کھانے والی چیز کا موازنہ اللہ سے کیا جارہا ہے۔ میں ایسے ایک ملا سے بھی مل چکا ہوں جسکے سامنے جب یہ نعت پڑھی گئی "یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے"۔۔تو موصوف کے چہرے پر شدید انقباض کے تاثرات ظاہر ہوئے۔۔۔ کہ ایں۔۔ یہ کیا، اتنا بڑا شرک :rolleyes:
ہر کوئی اپنی عقل کے مطابق بات کرتا ہے;)
 
ڈاکٹر صاحب صرف کمٹمنٹ سے متاثر ہیں۔ کمٹمنٹ بذات خود کوئی چیز نہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ کس چیز سے کمٹمنٹ کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر صاحب خود اعتراف کرتے ہیں کہ انہیں قادری کے ایجنڈے کا درست علم نہیں۔ میرا خیال ہے کہ خود دھرنے والوں کو بھی درست علم نہیںتھا۔ مگر وہ قادری سے کمٹ تھے۔ قادری نے خود خطاب کے دوران ان سے وعدے لیے۔
کہنا یہ ہے کہ کمٹمنٹ سے کوئی نتجہ نکالنا درست نہیں۔ ڈاکٹر صاحب متاثر ہوں تو ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

دیکھیے قادری صاحب نے کئی جھوٹ بولے۔ سب اس کے گواہ ہیں۔ ان جھوٹ کا کوئی دفاع نہیں کرسکتا۔ اب لوگ اس جھوٹ کے ساتھ کمٹ ہوں تو کیا کیا جاسکتاہے۔ یہی تو رونا ہے کہ لوگ ایسے ایسوں کے ساتھ کمٹمنٹ رکھتے ہیں
اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ۔ خدانہ خواستہ اگر یہ اندھی تقلید اور عقیدت میںلتھڑے گروہ اگر پاکستان میں اقتدار میں اگئے تو طالبان سے بھی برے ثابت ہونگے۔
 
Top