ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

بہرحال جو اچھی بات ہوئی ہے وہ یہ ہے
1- قادری اور حکومت ایک ہی پیج پر ہیں
2- اپوزیشن اور حکومت جہموریت کے لیے ہم خیال ہیں
3-فوج جو قادری کے خیال میں اسٹیک ہولڈر ہے اب بذریعہ قادری اپنے اسٹیک کا تحفظ کرسکتی ہے۔ قادری نے اصل میں یہی مقصد پورا کیا ہے۔ مگر فوج کے لیے یہ ایک خوشگوار تجربہ بلکل بھی نہیں ثابت ہونے والا۔
4- الیکشن اپنے وقت پر ہونگے اور ٹیکنو کریٹس کی حکومت کا خواب جو قادری دیکھ رہا تھا اسلام اباد کی بارش میں بہے گیا ہے
5- عمران کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔ عمران کو فوج سے اپنے تعلقات پر ازسرنو جائزہ لینا پڑے گا۔ میری نظر میں یہ عمران ضرور کرے گا اگر وہ اقتدار میں انا چاہتا ہے۔ اگر عمران فوج سے تعلقات بحال کرتا ہے تو قادری غیر متعلق ہوجائے گا۔
 

عاطف بٹ

محفلین
1638_52155862.jpg
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
علامہ صاحب جب کینیڈا سدھار جائیں گے تو ہم یہ شعر ترنم سے پڑھا کریں گے ۔۔۔

گئے دنوں کا سراغ لے کر کدھر سے آیا کدھر گیا وہ
عجیب مانوس اجنبی تھا ۔۔۔۔۔۔مجھے تو حیران کر گیا وہ
 

لالہ رخ

محفلین
اب قادری صاحب اور لانگ مارچ تو قصہ پارینہ ہوگئے لیکن ان کی باقیات ماشاّاللہ سے ہمیں ایک اور طرح کی پریشانی دے گئے کم از کم مجھے تو، کسی زمانے میں کسی نے قادری کو موجودہ دور کا مجدد الف ثانی قرار دیا تھا اور میں سمجھتی تھی کہ واقعی ایسا ہوگا کیونکہ شاید ان ہی تحریک پاکستانی اسلامی اداروں میں سے بہت بہتر طریقے سے اپنا فرض انجام دے رہی تھی اور ان کے پاس اور ان کے شاگردوں کے پاس واقعی علم تھا اور ان کی بات میں تاثیر بھی لیکن قادری نے بھی پاکستانی سیاست کی بہتی گدلی گنگا میں از سر ڈوب کر نہ اپنے اور جماعتیوں کے کیے کرائے پر پانی پھیر دیا ہے۔ اور یہاں میں ایک بات واضح کر دوں اگر کسی کو میرے طرزِ تحریر میں کوئی گستاخی کا شائبہ ہو تو مجھے معاف فرمادیا جائے کیونکہ جب تک طاہر القادری ایک عالم دین اور معاشرے کے مجدد الف ثانی تھے میں ان کی عزت کرتی تھی اور بڑے احترام سے ان کا نام بھی لکھتی تھی لیکن اب ہم سیاسیات پر بات کر رہے ہیں تو جتنی عزت میں زرداری کی کرتی ہوں اسی حساب سے میں نے قادری کو بھی مخاطب کیا ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
میں تو اردو اخبار اور کالم کم ہی پڑھتا ہوں لیکن اردو محٍفل پر کبھی کبھی پڑھنے میں آ جاتے ہیں۔ اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا معیار کافی پست ہے۔ اب اسی کالم کو ہی دیکھ لیں تو مجھے تو اس کالم میں ایک بھی کام کی بات نظر نہیں آئی۔ کسی بھی ایشو کا objective analysis نظر نہیں آیا۔ اگر لطیفے ہی پڑھنے تھے تو لطیفوں کی کتب کو اخباروں میں قسطوار شائع کرنا چاہیے تھا۔
جہاں تک قادری صاحب کا تعلق ہے تو نہ ان سے اور نہ ان کے مشن سے مجھے کوئی ہمدردی ہے۔(گو وہ لاکھ کہتے رہیں کہ ان کا مشن حسینی ہے، جو کہ نہیں ہے!) اور میں روز اول سے ان کے مشن کے پیچھے نادیدہ ہاتھوں کی بات کر رہا ہوں۔
 

لالہ رخ

محفلین
اب قادری صاحب اور لانگ مارچ تو قصہ پارینہ ہوگئے لیکن ان کی باقیات ماشاّاللہ سے ہمیں ایک اور طرح کی پریشانی دے گئے کم از کم مجھے تو، کسی زمانے میں کسی نے قادری کو موجودہ دور کا مجدد الف ثانی قرار دیا تھا اور میں سمجھتی تھی کہ واقعی ایسا ہوگا کیونکہ شاید ان ہی تحریک پاکستانی اسلامی اداروں میں سے بہت بہتر طریقے سے اپنا فرض انجام دے رہی تھی اور ان کے پاس اور ان کے شاگردوں کے پاس واقعی علم تھا اور ان کی بات میں تاثیر بھی لیکن قادری نے بھی پاکستانی سیاست کی بہتی گدلی گنگا میں از سر ڈوب کر نہ اپنے اور جماعتیوں کے کیے کرائے پر پانی پھیر دیا ہے۔ اور یہاں میں ایک بات واضح کر دوں اگر کسی کو میرے طرزِ تحریر میں کوئی گستاخی کا شائبہ ہو تو مجھے معاف فرمادیا جائے کیونکہ جب تک طاہر القادری ایک عالم دین اور معاشرے کے مجدد الف ثانی تھے میں ان کی عزت کرتی تھی اور بڑے احترام سے ان کا نام بھی لکھتی تھی لیکن اب ہم سیا ست پر بات کر رہے ہیں تو جتنی عزت میں زرداری کی کرتی ہوں اسی حساب سے میں نے قادری کو بھی مخاطب کیا ہے۔
 

فلک شیر

محفلین
وقت بڑا ظالم حساب دان ہے، کھوٹے کو تو کھرا کبھی مانتا ہی نہیں..........کھرے کو بھی ایسے ہی نہیں مان لیتا.....
میرے ایک دوست ہیں اسلام آباد میں............وہ ایسے موقع پہ فرمایا کرتے ہیں "دھکا مارو جی، چیمہ صاحب!!!!"
بٹ صاحب! ایس لئی ہُن دھکا مارو جی..........:)
ترمیم شدہ محاورہ: "بارات گئی.........بات گئی"............:)
 
موصوف کنویں کے مینڈک کی طرح بار بار ٹرا رہے ہیں کہ" غمزدہ اور افسردہ طاہر القادری"، حالانکہ حقیقت ِ حال یہ ہے کہ وہی طاہر القادری انکو سرِ عام جوتے لگا رہا ہے، ببانگِ دہل انکی منافقتوں کا پردہ چاک کر رہا ہے۔۔یقین نہ آئے تو ابھی کل کی یہ میڈیا بریفنگ از اول تا آخر دیکھ لیں، جس شاندار اور مدلل انداز میں ان گِدھوں اور گدھوں کو جوتے لگ رہے ہیں ، اسکا ان بونوں کے پاس کوئی جواب نہیں۔۔۔آزمائش شرط ہے ;)۔۔۔
http://tune.pk/video/26413/Media-Briefing-Shaykh-ul-Islam-Dr-Muhammad-Tahir-ul-Qadri19-Jan-2013
:laughing::laughing::laughing:
 

فلک شیر

محفلین
بٹ صاحب! چھوڑیں اس قصے کو.......اور منصور آفاق کے دو شعر سنیں:
کسی کا نام مکاں کی پلیٹ پر لکھا
یہ انتظار کدہ ہے ، یہ گیٹ پر لکھا​
پھر ایک تازہ تعلق کو خواب حاضر ہیں
مٹا دیا ہے جو پہلے سلیٹ پر لکھا​
 

فلک شیر

محفلین
محمود احمد غزنوی

عاطف بٹ

دونوں ًمحترمین سے عاجزانہ اور برادرانہ درخواست ہے..........کہ اس قصّے کو اب جانے دیں۔
سوائے تکدّر اور باہم نفرت بڑھنے کے اِس کا کوئی اور رُخ متعیّن ہوتا نظر نہیں آ رہا.......
علمی بحث تو یہ ہے نہیں..........سیاسی خیالات ہیں ، اور اُن میں اختلاف بڑے بڑے جیّد لوگوں میں ہوتا آیا ہے....ہم آپ کیا ہیں!!
اللہم وفقنا بتوفیقک وایدنا بتائیدک.......
 

حماد

محفلین
ہاہاہا۔۔۔ اردو محفل پر پرو قادری اور اینٹی قادریوں کا دنگل ہو رہا ہے۔ اب بس کرو بھائیو! بہت ہو گیا! :)
 
محمود احمد غزنوی
عاطف بٹ
دونوں ًمحترمین سے عاجزانہ اور برادرانہ درخواست ہے..........کہ اس قصّے کو اب جانے دیں۔
سوائے تکدّر اور باہم نفرت بڑھنے کے اِس کا کوئی اور رُخ متعیّن ہوتا نظر نہیں آ رہا.......
علمی بحث تو یہ ہے نہیں..........سیاسی خیالات ہیں ، اور اُن میں اختلاف بڑے بڑے جیّد لوگوں میں ہوتا آیا ہے....ہم آپ کیا ہیں!!
اللہم وفقنا بتوفیقک وایدنا بتائیدک.......
آپ کی بات درست ہے۔ لیکن آپ خود فیصلہ کرسکتے ہیں کہ اشتعال انگیز ی کون شروع کرتا ہے۔۔۔بھائی طاہر القادری کی ذات پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے اگر انکے مخالفین معروضی انداز میں اس بات پر بحث کریں کہ اس لانگ مارچ نے کیاکھویا اور کیا پایا، توبھی کام کی بات ہوسکتی ہے، آپ خود دیکھ لیں کہ کون ذاتیات کے حوالے سے دھاگے کھول رہا ہو اور کون مثبت اور objectiveانداز میں اس سارے معاملے کو ایک بڑے تناظر میں دیکھنے سے گریزاں ہے۔۔میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ اس میڈیا بریفنگ کو دیکھیں جس میں ڈاکٹر صاحب نے لانگ مارچ کے عواقب و جوانب کا معروضی انداز میں جائزہ لیا ہے اور اپنا موقف پیش کیا ہے۔۔۔اسکو دیکھ کر کوئی بحث ہو تو فبہا۔۔
http://tune.pk/video/26413/Media-Briefing-Shaykh-ul-Islam-Dr-Muhammad-Tahir-ul-Qadri19-Jan-2013
 

فلک شیر

محفلین
آپ کی بات درست ہے۔ لیکن آپ خود فیصلہ کرسکتے ہیں کہ اشتعال انگیز ی کون شروع کرتا ہے۔۔۔ بھائی طاہر القادری کی ذات پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے اگر انکے مخالفین معروضی انداز میں اس بات پر بحث کریں کہ اس لانگ مارچ نے کیاکھویا اور کیا پایا، توبھی کام کی بات ہوسکتی ہے، آپ خود دیکھ لیں کہ کون ذاتیات کے حوالے سے دھاگے کھول رہا ہو اور کون مثبت اور objectiveانداز میں اس سارے معاملے کو ایک بڑے تناظر میں دیکھنے سے گریزاں ہے
امید ہے ......دونوں محترمین بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بحث برائے بحث کی کیفیّت سے نکلیں گے........اور محفل کے عمومی ماحول میں اس قضیے سے پیدا ہونے والی groupingکو ختم کرنے کی شعوری کوشش کریں گے.........
کیونکہ ہم میں سے کوئی بھی عملی سیاست میں نہیں ہے..........اور سیاست تو علمی و ادبی حلقوں کی بھی بڑی ظالم ہوتی ہے.......اور آپ دونوں حضرات یقیناً اس سے واقف ہوں گے......
خیالات کا اظہار ایک چیز اور مناقشہ دوسری........
اللہم اصلح بین المسلمین و دمر اعداء الدین.........
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
بحث کے دوران باہمی احترام کا رشتہ بھی برقرار ہے اور دشنام طرازی سے بھی حتی المقدور گریز کیا گیا ہے ۔۔۔ ہم تو اس بحث سے "محظوظ" ہو رہے ہیں ۔۔۔ :)
 
بحث کے دوران باہمی احترام کا رشتہ بھی برقرار ہے اور دشنام طرازی سے بھی حتی المقدور گریز کیا گیا ہے ۔۔۔ ہم تو اس بحث سے "محظوظ" ہو رہے ہیں ۔۔۔ :)

ادھر غرنوی اور الف کی جان پر بنی ہے اور اپ محظوظ ہور ہے ۔ واہ
 
Top