ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ میڈیا اور محفلین کی نظر میں

الف نظامی

لائبریرین
عزم انقلاب
لوگ ہمارے عزائم سُن ہر ہمارا استہزاء کریں۔ ہمارا تمسخر اور تضحیک لوگوں کی عادت ہوگی۔ مگر ان شاء اللہ جلد ہی ان کے خیالات بدل جائیں گے۔ دنیا والوں کا ٹھٹھا اور مذاق ہمارا پائے استقلال میں تزلزل پیدا نہیں کر سکتا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری 6 مارچ 1990
 
الف نظامی

لائبریرین
کیا ڈاکٹر طاہر القادری کا نظام انتخابات میں اصلاح کا مطالبہ آج کا ہے؟؟؟​
2008کے الیکشن سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری کی تحریر
انتخابات یا نظامِ انتخابات
 
عزم انقلاب
لوگ ہمارے عزائم سُن ہر ہمارا استہزاء کریں۔ ہمارا تمسخر اور تضحیک لوگوں کی عادت ہوگی۔ مگر ان شاء اللہ جلد ہی ان کے خیالات بدل جائیں گے۔ دنیا والوں کا ٹھٹھا اور مذاق ہمارا پائے استقلال میں تزلزل پیدا نہیں کر سکتا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری 6 مارچ 1990

الف صاحب
یہ تو ایک کلٹ (سی یو ایل ٹی) کے اثار ہیں
اپس کی بات ہے کہ اس بندے سے بچ کر رہنا۔ نہ تو یہ پیغمبر ہے نہ فرشتہ نہ ہی ولی اللہ۔ اسکے فرمان کو انکھ بند کر مستند ماننا درست نہ ہوگا
اگر میں اپ کی جگہ ہوں تو اس کو دور سے سلام کروں
 
پروپگنڈا ٹولز :)
جناب ہم تو دلائل اور علمی گفتگو کے قائل ہیں۔
 
پر قائل ہی رہیے گا
یہ نہ کہیے گا کہ میں ڈاکٹر ہمت علی کو پاکستانی نہیں مانتا۔ یہ مشکوک ہے، کہاں ہیں پروفیسر ہمت علی کی پبلیکشنز، وغیرہ وغیرہ

دلیل یہ ہے کہ اصلاحات پر متفق پر دھرنے اور دھمکیاں سے اصلاحات نافذ کرانے، حکومت کو گرانے، اور سو کالڈ ٹیکنوکریٹز کی نیک اور صالح افراد پر مشتمل باتیں مناسب نہیں۔ یہ تو طالبانی طریقہ ہے۔ پھر قادری اور طالبان میں کیا فرق؟
 
یہ تو محض دعوی ہے ، دلیل کہاں ہے؟
کیوں مناسب نہیں؟
کیوں طالبانی طریقہ ہے؟
ہر دعوی ، دلیل کا متقاضی ہوتا ہے اور غیر معمولی دعووں کو غیر معمولی ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایک علیحدہ تھریڈ کھولیے اور اس میں مہذب زبان کے ساتھ تحقیق سے ثابت کیجیے۔ محض الزام تراشی سے کیا ہوتا ہے ، پروفیسر ہمت علی خان صاحب (شناخت ندارد)
امید ہے کہ آپ کو سائنسی انداز تحقیق کے اصول معلوم ہوں گے۔
 
یہ تو محض دعوی ہے ، دلیل کہاں ہے؟
کیوں مناسب نہیں؟
کیوں طالبانی طریقہ ہے؟
ہر دعوی ، دلیل کا متقاضی ہوتا ہے اور غیر معمولی دعووں کو غیر معمولی ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایک علیحدہ تھریڈ کھولیے اور اس میں مہذب زبان کے ساتھ تحقیق سے ثابت کیجیے۔ محض الزام تراشی سے کیا ہوتا ہے ، پروفیسر ہمت علی خان صاحب (شناخت ندارد)

سوال جواب ہوگا جب اپ ذاتیات سے باہر بات کریں گے
یہ شاید اپ سے ممکن نہ ہو

دلیل یہ ہے کہ قادری چالیس لاکھ لوگوں کو لے کر اسلام اباد دھمکنے کی بات کرتا ہے اور دھمکاتا ہے کہ وہاں دھرنا دیں گے جب تک کہ ہماری بات نہ مانی جائے
اور وہ بات کیا ہے ؟
کہ انتخابی اصلاحات کی جاویں۔ اگر یہ بات کرنی ہے تو دس ادمی لے کردرخواست الیکشن کمیشن میں ڈال دیں۔ پھر بھی چین نہ پڑے تو سپریم کورٹ جاویں۔ وہاں سے بھی ہار جائیں تو الیکشن لڑیں کچھ سیٹیں جیتیں۔ وہ بھی نہ جیت سکیں تو مزید پانچ سال کام کریں اور لوگوں کو حامی بنائیں
 
الف نظامی

لائبریرین
دلیل یہ ہے کہ قادری چالیس لاکھ لوگوں کو لے کر اسلام اباد دھمکنے کی بات کرتا ہے اور دھمکاتا ہے کہ وہاں دھرنا دیں گے جب تک کہ ہماری بات نہ مانی جائے
اور وہ بات کیا ہے ؟
کہ انتخابی اصلاحات کی جاویں۔ اگر یہ بات کرنی ہے تو دس ادمی لے کر الیکشن کمیشن میں ڈال دیں۔ پھر بھی چین نہ پڑے تو سپریم کورٹ جاویں۔ وہاں سے بھی ہار جائیں تو الیکشن لڑیں کچھ سیٹیں جیتیں۔ وہ بھی نہ جیت سکیں تو مزید پانچ سال کام کریں اور لوگوں کو حامی بنائیں
اپنا طرز گفتگو ہی دیکھ لیں ، دھمکنے ، دھمکانا کی جگہ عوامی مارچ ، لانگ مارچ یا مارچ استعمال کر سکتے تھے۔ انسان الفاظ کے چناو سے ہی شناخت ہوتا ہے۔
مزید یہ کہ ذاتیات پر مبنی گفتگو ہمارا مزاج نہیں، آپ ہی اپنی اداوں پہ ذرا غور کریں، ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی!
آپ نے جو اعتراضات اُٹھائے ہیں ان کے جواب میں چند مثالیں پیشِ خدمت ہیں ، امید ہے صورت حال واضح ہو جائے گی:-

8891_462262730498528_166852627_n.jpg
545094_465339636857504_844659790_n.jpg

1569_465309210193880_841335713_n.jpg

58251_10151354877654090_1499178175_n.png

397751_465366323521502_2101462095_n.jpg

کیا صرف لانگ مارچ ہی ماورائے قانون ہے؟
 
پہلے بھی عرض کی تھی کہ یہ سب لوگ سیاست دان نہیں ہیں
یہ فوجی حکومتوں کی باقیات ہیں
ان سے چھٹکارہ کا یہ طریقہ نہیں ہے کہ دھرنے دیں اور پھر امریت کی راہ ہموار کریں۔
بلکہ یہ ہے کہ گرانڈ روٹ لیول پر مزید کام کیا جائے۔ لوگوں کو ازادانہ انتخابی عمل سے بار بار گزاریں۔ ہر بار انتخابی عمل کی بہتری کی طرف کا م کریں۔ اپٹمائزیشن کریں۔ کم ازکم دو مرتبہ انتخابات کے بعد یہ لوگ منظر عام سے ہٹیں گے۔ یہ لوگ سے میری مراد حکومت اور اپوزیشن ہے بشمول قادری کے۔
 
نایاب

لائبریرین
کتنا سادہ ہیں پاکستانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا ڈاکٹر صاحب نہیں جانتے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر کتنے ہی غیرملکی شہریت کے حامل اسمبلی ممبران اب گھر بیٹھے ہیں ۔
درحقیقت ڈاکٹر صاحب منتخب نہیں ہونا چاہتے بلکہ " انتخابی نظام " کی اصلاح چاہتے ہیں ۔
 
الف نظامی

لائبریرین
پہلے بھی عرض کی تھی کہ یہ سب لوگ سیاست دان نہیں ہیں
یہ فوجی حکومتوں کی باقیات ہیں
ان سے چھٹکارہ کا یہ طریقہ نہیں ہے کہ دھرنے دیں اور پھر آمریت کی راہ ہموار کریں۔
بلکہ یہ ہے کہ گرانڈ روٹ لیول پر مزید کام کیا جائے۔ لوگوں کو آزادانہ انتخابی عمل سے بار بار گزاریں۔ ہر بار انتخابی عمل کی بہتری کی طرف کا م کریں۔ اپٹمائزیشن کریں۔ کم ازکم دو مرتبہ انتخابات کے بعد یہ لوگ منظر عام سے ہٹیں گے۔ یہ لوگ سے میری مراد حکومت اور حکومت ہے بشمول قادری کے۔
آمریت کی کس نے حمایت کی! ہم آمریت کے سخت مخالف ہیں!

لوگوں کو آزادانہ انتخابی عمل سے بار بار گزارنے اور آپٹمائزیشن کے لیے:-
پہلا قدم انتخابی نظام کی اصلاح ہے ، جس کے بعد منصفانہ و عادلانہ انتخابی نظام کے تحت الیکشن ہوں اور اہل اور باکردار افراد پارلیمان میں آئیں اور وطنِ عزیز کی تقدیر کو سنواریں۔
دیکھیے بنیادی چیز ہی انتخابی نظام ہے۔ اگر وہی کرپٹ ہے تو اس کے تحت الیکشن ہونے کی سب سے بہترین مثال
ہی دی جا سکتی ہے۔
فقط آداب اور
بہتر اندازِ گفتگو کا شکریہ :) :):)
 
سویدا

محفلین
آئین، جمہوریت اور امن کی طاقت سے 18 کروڑ عوام کو حقوق دلاوں گا : ڈاکٹر طاہرالقادری

شیخ الاسلام اپنی ناقابل تسخیر روحانی طاقت ومکاشفات کے ذریعے ہر ناممکن کو ممکن بنانے کی مکمل اہلیت وصلاحیت رکھتے ہیں
 
Top